قسموں کی اقسام اور قسم توڑنے کا قفارہ
قسموں کی اقسام اور قسم توڑنے کا کفارہ
22 فروری 2021
انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا
قسم کی تین قسمیں ہیں
یمین منعقدہ
جو قسم پکے ارادے سے کھائی جائے اور اگر یہ توڑ دی تو اس کا کفارہ ادا کرنا پڑے گا
یمین غموس
یہ حرام ہے یہ وہ جھوٹی قسم ہے جو انسان جان بوجھ کر دوسروں کو دھوکا و فریب دینے کے لئے اور دوسروں کا حق مارنے کےلئے کھائے یہ کبیرہ گناہ ہے بلکہ اکبر الکبائر ہے۔
یمین لغو:
جو انسان بات بات میں عادتا" بغیر ارادہ اور نیت کے کھاتا رہتا ہے مثلا" کسی کی زبان پر یہ کلمات چڑھ گئے ہوں۔
لا واللہ، اللہ کی قسم، واللہ وغیرہ یہ قسم منعقد نہیں ہوتی اور اس پر کوئی مواخذہ نہیں مگر یہ ایک بری عادت ہے اس سے پرہیز کرنا چاہیئے۔
قسم کا کفارہ:
جس پر قسم کا کفارہ واجب ہو اسے مندرجہ ذیل تین چیزوں میں سے کسی ایک کے کرنے کا اختیا دیا جاۓ گا
1۔ دس مسکینوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلائے یا ان میں سے ہر ایک کو نصف صاع گندم یا چاول، کھجور وغیرہ دے دے یا وہ دوپہر اور شام کا کھانا پکا کر کھلا دے۔
2- یا دس مسکینوں کو کپڑے پہناۓ
3- ایک مسلمان غلام یا لونڈی آزاد کرے۔
اور اگر ان تینوں میں سے کچھ نہ کر پاۓ تو تین دن کے روزے رکھے۔
نوٹ:
کفارہ قسم تونے سے پہلے یا بعد میں دینا جائز ہے۔
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے