امراض قلب
*امراض قلب*
اتوار 7 مارچ 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
ہم اپنے ارد گرد ایسے بہت سے لوگوں کو جانتے ہیں جو امراض قلب میں مبتلا ہیں
یا رہے کہ جو اشیا زمین سے اگتی ہیں انھیں جی بھر کے کھائیں۔ یہ مضر صحت ہرگز نہیں ہیں اور نہ ہی ایسی غذائیں امراض قلب پیدا کرتی ہیں اور اس کے مقابلہ میں فیکٹری میں تیار کردہ غذائیں اور جانوروں سے حاصل ہونے والی غذائیں نقصان دہ ہیں
اخروٹ میں فائدہ مند فیٹ، پروٹین اور فائبر موجود ہوتا ہے جب کہ اس میں میگنیز، کاپر، فاسفورس، وٹامن بی 6 اور آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا یے۔
ہارٹ اٹیک سے بچنے کےلئے آپ اپنی خوراک میں 42 گرام روزانہ اخروٹ شامل کریں اخروٹ میں مونو سیچوریٹڈ اور پولی سیچوریٹڈ فیٹ کے ساتھ ساتھ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ بھی پائے جاتے ہیں جو دل کی صحت کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں
تمہاری زندگی اور یہ جسم اللہ تعالی کا انعام اور امانت ہیں ان کی حفاظت کیجیئے کیونکہ یہ دوبارہ ملنے والی نہیں ہیں۔ اللہ تعالی کے انعامات کا شکر بجا لائیں اور اس کا بہترین طریقہ نماز قائم کرنا ہے۔
کھانا کھائیں زندہ رہنے کے لئے۔
زندہ مت رہیں کھانا کھانے کےلئے۔
الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں اپنا شکر گزار بندہ بنا دے۔
تاکہ ہم تیرے دیۓ ہوۓ انعامات کا شکر ادا کریں۔
یا اللہ تعالی ہماری دعائیں قبول فرما اور اپنی نعمتیں ہم پر تمام کر ۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے