نسخہ کیمیا

نسخہ کیمیاء

جمعرات یکم اپریل 2021

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


*غیب کی کنجیاں*

ارشاد باری تعالی ہے

اور اللہ تعالٰی ہی کے پاس ہیں غیب کی کنجیاں (خزانے) ان کو کوئی نہیں جانتا بجز اللہ تعالٰی کے اور وہ تمام چیزوں کو جانتا ہے جو کچھ خشکی میں ہے اور جو کچھ دریاؤں میں ہے اور کوئی پتا نہیں گرتا مگر وہ اس کو بھی جانتا ہے اور کوئی دانا زمین کے تاریک حصوں میں نہیں پڑتا اور نہ کوئی تر اور نہ کوئی خشک چیز گرتی ہے مگر یہ سب کتاب مبین میں ہیں(الانعام

*نسخہ کیمیاء*

ایسے لوگ جو دشمنوں کے شر کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کے اندیشوں میں گرفتار ہوں اور انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہو، خود کو مغلوب اور تنہا و بے یارومددگار سمجھتے ہوں۔ ان کے لئے نسخہ کیمیاء یہ ہے کہ
نماز کے بعد سجدہ کی حالت میں یہ دعاء پڑھیں۔

رَبَ اَنیِ مَغلْوب فَانتَصِر

میرے رب! میں بے بس ہوں تو میری مدد فرما۔

انشا اللہ اس کلام کی بدولت اللہ تعالی طالب کے مسائل حل کر دے گا اور سب مصائب دور کر دے گا۔

یاد رہے یہ نوح علیہ سلام کی دعاء ہے(القرآن

قَالَ رَبِّ ٱنصُرۡنِي بِمَا كَذَّبُونِ

نوح (علیہ السلام) نے دعاء کی اے میرے رب! ان کے جھٹلانے پر تو میری مدد کر.

ساڑھے نو سو سال کی تبلیغ و دعوت کے بعد، بالآخر رب سے دعاء کی،

«فَدَعَا رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ» (القمر ۔10)

”نوح (عليه السلام) نے رب سے دعاء کی، میں مغلوب اور کمزور ہوں میری مدد کر“، اللہ تعالٰی نے دعاء قبول فرمائی اور حکم دیا کہ میری نگرانی اور ہدایت کے مطابق کشتی تیار کر۔

یا رب کریم ہماری دعائیں قبول فرما۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik. comنسخہ

تبصرے