بیماری میں ابراہیم علیہ سلام کی دعاء
بیماری میں ابراہیم علیہ سلام کی دعاء
ہفتہ 27 مارچ 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ (سورہ الشعراء)
ترجمہ:
جب “میں “بیمار پڑتا ہوں تو وہ شفا دیتا ہے
یہ ابراہیم علیہ السلام کی دعاء ہے. اس میں ایک باریک نکتہ یہ ہےکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے یہ نہیں کہا کہ جب وہ مجھے بیماری دیتا ہےتو وہی شفا دیتا ہے. بلکہ یہ کہا کہ جب “میں “بیمار پڑتا ہوں تو وہ شفا دیتا ہے. یعنی بیماری کے عمل کو اپنی جانب منسوب کیا اور شفا کو خدا سے منسوب کیا. یہی پیغمبروں کی خدا سے محبت اور ادب ہے جسے ہمیں ماننا ضروری ہے.
بیماری کا اذن یعنی اجازت اللہ کی طرف سے ہوتی ہے لیکن بیماری کا سبب یا تو ہماری اپنی کوئی کوتاہی ہوتی ہے یا خدا کی جانب سے آزمائش یا دونوں ہوتے ہیں۔ جیسے سگریٹ پینے پر ہارٹ اٹیک کا ہونا ہماری اپنی کوتاہی ہے، حضرت ایوب علیہ السلام کا بیماری میں مبتلا ہونا آزمائش ہے وغیرہ۔
چونکہ ہم متعین طور پر نہیں جانتے کہ بیماری ہماری کسی کوتاہی کی بنا پر ہے یا خدا کی جانب سے، اس لیے اس کی نسبت اپنی ہی جانب کرکے اپنی کوتاہی تلاش کرنا اور اس کی اصلاح کرنا ہی درست رویہ ہے اور اس بیماری کا علاج کرنا بھی اس قبیل سے ہے
کیونکہ جن عوامل سے ہم بیمار ہو سکتے ہیں ان سے اپنی حفاظت کرنا ہماری اپنی ذمہ داری ہے اور جب بیمار ہو جائیں تو اس کا حتاالامکان علاج کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے
کچھ لوگ از راہ جہالت یہ نظریہ بھی رکھتے ہیں کہ اللہ کی مرضی بیماری اسی طرف سے ہے اور علاج کی طرف بھی توجہ نہیں دیتے اور کہتے ہیں جب اسکی مرضی ہو گی تو ٹھیک ہو جائیں گے۔
بھائیو اور بہنو
بیمار ہو جانا ایک نیچرل فنامنہ ہے اور بیماری کا علاج کرنا سنت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی ہے۔
یاد رہے کہ آجکل سینیئر سٹیزنز کو کرونا کی ویکسینیشن مفت دی جا رہی ہے مگر عوام ویکسنشن سے ڈرتے ہوِۓ ٹل رہے ہیں جبکہ WHO کے اعلان کے مطابق یہ محفوظ ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگ اپنے بڑوں کو پہلی فرصت میں ویکسینیشن کروا لیں تاکہ کرونا کے وائرس سے محفوظ رہا جا سکے۔
یہ ہماری ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ ہم لوگو کو ویکسینیشن کروانے کے لئے قائل کریں
الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں بیماریوں سے محفوظ رکھ۔
اگر بیمار ہو جائیں تو ہماری کوتاہی معاف کرتے ہوئے ہمیں بیماریوں سے جلد صحتیاب فرمانا۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at
www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333
تبصرے