اظہار تشکر

*۔۔۔۔۔اظہار تشکر۔۔۔۔۔*

ہم اہلیان سلانوالی جناب چوھدری عامر سلطان چیمہ صاحب کے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ممنون و مشکور ہیں کہ ان کی ذاتی کاوش سے موٹر وے ڈبل کیریج سڑک کی منظوری از کوٹمومن انٹر چینج تا سرگودھا، سلانوالی براستہ شاہنگڈر جھنگ موٹر وے کی باقاعدہ منظوری سے حلقہ۔NA-91 کی ڈویلپمنٹ میں اہم کردار ادا کرے گی اور ملحقہ علاقے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ جناب عامر سلطان چیمہ اپنے والد بزرگوار شہنشاہ تعمیرات جناب انور علی چیمہ صاحب کر نقش قدم پر چلتے ہوۓ صحیح معنی میں اپنے والد کے جانشین ثابت ہو رہے ہیں۔

ہم اہل شہر سلانوالی خصوصا" اور اہل91-NA
عمومی امید واثق رکھتے ہیں کہ عامر سلطان چیمہ صاحب اہل علاقہ کے لئے ممد ثابت ہونگے۔

ہم اللہ تعالی سے ان کی اچھی صحت کے لئے دعاء گو ہیں کہ اللہ تعالی چیمہ صاحب کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے تاکہ اہل حلقہ کے عوام کی دیرینہ خواہشات کی تکمیل ہو سکے۔

*سلانوالی شہر کے ہاٹ مسائل*

* سلانوالی انڈسٹریل زون کا قیام۔

* سلانوالی شہر کی نکاسی آب (سیویج) اسکیم کا اجراء۔

* سلانولی میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے تحت سیٹرس اور آئی ٹی فکلٹیز کا قیام۔

* سلانوالی شہر کی پختہ گلیاں اور سڑکیں۔

* کچی آبادیوں اور ہاؤسنگ اسکیمز کی لیگل حیثیت

شکریہ

خادم شہر:
انجینیئر نذیر ملک سلانوالی
📱0300-8604333

تبصرے