قیامت کب آۓ گی
قیامت کب آۓگی؟
جمعہ 26 مارچ 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
نالائق لوگوں کی حکومت قیامت کی نشانی
ایک بار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں بیٹھے ہوئے ان سے باتیں کر رہے تھے۔ اتنے میں ایک دیہاتی آپ کے پاس آیا اور پوچھنے لگا کہ قیامت کب آئے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی گفتگو میں مصروف رہے۔ بعض لوگ(جو مجلس میں تھے) کہنے لگے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیہاتی کی بات سنی لیکن پسند نہیں کی اور بعض کہنے لگے کہ نہیں بلکہ آپ نے اس کی بات سنی ہی نہیں۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی باتیں پوری کر چکے تو میں سمجھتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا وہ قیامت کے بارے میں پوچھنے والا کہاں گیا اس (دیہاتی) نے کہا (یا رسول اللہ!) میں موجود ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب امانت (ایمانداری دنیا سے) اٹھ جائے تو قیامت قائم ہونے کا انتظار کر۔ اس نے کہا ایمانداری اٹھنے کا کیا مطلب ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب (حکومت کے کاروبار ) نالائق لوگوں کو سونپ دئیے جائیں تو قیامت کا انتظار کر۔ (روای بخاری -58 کتاب العلم)
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا
تمہارا بہترین حاکم وہ ہے جو تمہارا بھلا چاہے اور تم اس کے لئے دعاء کرو اور تمہارا برا حاکم وہ ہے جو تمہارا برا چاہے اور تم اس کے لئے بد دعاء کرو(مفہوم حدیث
حضرت ابو ھریره سے روایت ھے که رسول الله نے فرمایا صور پھونکنے والے کی نگاه جب سے اسکو صور پھونکنے کی ذمه داری دی گئ ھے بالکل تیار ھو کر عرش کی طرف دیکھ رھا ھے اس خوف سے که کہیں اس کو پلک جھپکانے سے پہلے صور پھونکنے کا حکم نه دے دیا جاۓ گویا که اس کی دونوں آنکھیں دو روشن ستارے ھیں(حاکم)
حضرت ابو ھریره سے روایت ھے که رسول الله نے فرمایا سب سے بہتر دن جس پر سورج طلوع ھواجمعه کا دن ھے اس دن حضرت آدم پیدا ھوۓ اسی دن جنت میں داخل کۓ گۓ، اسی دن جنت سے نکالے گۓ اور اسی دن قیامت آۓ گی(مسلم٨٥٤
الدعاء
یا اللہ تیری رحمت کے وسیلے سے تجھ سے دعاء کرتے ہیں کہ اے رب کائینات اس کرونا وائرس سے اس ناگہانی آفت سے ہماری حفاظت فرما۔
یا اللہ میرے وطن کے حکمرانوں کو ملک و قوم کا مخلص بنا دے اور اتنی فہم و فراست عطا فرما کہ وہ عوام کی بہتری سوچیں۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے