نماز کے دوران مسنون تسبیحات

*نماز کے دوران مسنون تسبیحات*

ہفتہ 15 مئی 2021

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


سیدنا رفاعه بن رافع روایت کرتے ھیں که ھم ایک دن نماز پڑھ رھے تھے جب آپ نے رکوع سے سر اٹھایا تو فرمایا
سمع الله لمن حمده

پس ایک نمازی نے کہا

ربنا ولک الحمد
حمدا" کثیرا" طیبا" مبارکا" فیه

پهر جب آپ نماز سے فارغ ھوۓ تو فرمایا " بولنے والا کون تھا ایک شخص نے کہا یا رسول الله!
میں تھا تو آپ نے فرمایا
میں نے تیس فرشتے دیکھےجو ان کلمات کا ثواب لکھنے میں جلدی کر رھے تھے(بخاری ٨٩٩

*حاصل کلام*
اگر آپ امام یا مفرد ھیں تو رکوع سے قومے کے لۓ کھڑے ھوتے وقت یه ضرور پڑھیں

سمع الله لمن حمده
ربنا ولک الحمد
حمدا"کثیرا" طیبا" مبارکا" فیه

اے ھمارے رب ! تیرے ھی واسطے تعریف ھے بھت زیاده، پاکیزه اور با برکت تعریف۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ نماز میں رکوع اور سجدہ کی تسبیحات *کم از کم*
تین بار پڑھیں مگر ہم تین بار پر پکے ہو گۓ ہیں کوشش کر کے زیادہ سے زیادہ بار تسبیحات پڑھیں تاکہ نماز میں خشوع و خضوع پیدا ہو  سکے۔

الله تعالی ھمیں رسول الله صلعم کی طرح نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرماۓ۔

 آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik. comنماز کے دوران

تبصرے