شوال کے چھ روزے
*شوال کے چھ روزے*
جمعہ 14 مئی 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
ھر سال شوال کے چھ روزے رکھنے کا ثواب عمر بھر کے روزے رکھنے کے برابر ھے
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ھے که رسول الله صلعم نے فرمایا
جو شخص رمضان کے روزے رکھ کر (ھر سال) شوال میں بھی چھ روزے رکھے اسے عمر بھر کے روزوں کا ثواب ملتا ھے
(مسلم، ابوداؤد ، نسائ، ترمذی
*مسئلہ*
شوال کے چھ روزے پورے مہینے میں کبھی بھی لگاتار یا علیحدہ علیحدہ رکھے جا سکتے ہیں۔
*نفلی روزے*
ھرماه تین دن یعنی ایام بیض کے روزے رکھنا عمر بھر کے روزے رکھنے کے برابر هے(مسلم
حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ھے که رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا جس نے اللہ کی راہ میں ایک دن کا نفلی روزہ رکھا اللہ تعالٰی اسے ستر سال کی مسافت کے برابر جہنم کی آگ سے دور کر دیں گے(متفق علیه)
ایک نفلی روزے کا ثواب اتنا ھے که اللہ تعالٰی اس کے اور جہنم کے درمیان ایک خندق بنا دیتا هے جس کی لمبائی زمین و آسمان کے برابر هے (ترمزی)
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیر اور جمعرات کا روزه رکھتے تھے آپ سے پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا، پیر اور جمعرات کو ھمارے اعمال اللہ تعالی کے حضور پیش کئے جاتے ہیں- میں یه چاہتا ہوں کہ جب میرے اعمال اللہ کے ہاں پیش کۓ جائیں تو میں روزے سے ھوں( ترمذی)
*نفلی روزے کے مسائل*
نفلی روزے کی نیت زوال شمس (ظہر سے پہلے پہلے)کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے۔
نفلی روزہ ضرورت پڑنے پر دن میں کسی وقت بھی توڑا جا سکتا ہے اس کا کچھ گناہ نہیں مگر یہ روزہ نہ تو گنا جاۓ گا اور نہ ہی اسکا ثواب ملے گا
نفلی روزے کی نیت ظهر سے قبل کرنا ضروری ھے
نفلی روزه کسی وقت کسی بھی وجه سے توڑا جا سکتا ھے اور اس کا کوئ کفاره بھی نهیں
*دلیل*
حضرت عائشه سے روایت ھے که ایک دن نبی کریم میرے گھر تشریف لاۓ اور پوچھا کیا تمهارے پاس کچھ کھانے کو ھے هم نے کها نهیں نبی کریم نے فرمایا اچھا تو پھر میرا روزه ھے
کسی اور دن پھر نبی کریم همارے گھر تشریف لاۓ میں نے عرض کیا یارسول الله حیس(حلوه) تحفه آیا ھے رسول الله نے فرمایا تو لاؤ میں صبح سے روزے سے تھا (مسلم
*الدعاء*
الله تعالی ھمیں مسنون نفلی عبادات کا شوق عطا فرمائے
Please visit us at www.nazirmalik.com
تبصرے