لیلۃ القدر
*لیلۃ القدر*
ہفتہ 8 مئی 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
سورۃ القدر میں ارشاد باری تعالی ہے
بے شک ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں اتارا ہے۔ اور آپ کیا سمجھے ہیں (کہ) شبِ قدر کیا ہے؟ شبِ قدر (فضیلت و برکت اور اَجر و ثواب میں) ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اس (رات) میں فرشتے اور روح الامین (جبرائیل) اپنے رب کے حکم سے (خیر و برکت کے) ہر امر کے ساتھ اترتے ہیں۔ یہ (رات) طلوعِ فجر تک (سراسر) سلامتی ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے پاس رمضان المبارک کا مہینہ آیا۔ اللہ تعالیٰ نے تم پر اس کے روزے فرض کیے ہیں۔ اس میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اورسرکش و شریر شیاطین جکڑ دیئے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس ماہ میں ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے افضل اور بہتر ہے، جو اس (رات) کی خیر و برکات سے محروم کر دیا گیا وہ (ہر خیر سے) محروم کر دیا گیا۔‘‘(اس حدیث کو امام نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے)
رسول الله صلّی اللّہُ عَلَیہِ وَسَلّم نے فرمایا یه مہینہ جو تم پر آیا ھے اس میں ایک رات ایسی ھے جو (قدر و منزلت کے اعتبار سے) ھزار مہینوں سے بہتر ھے جو شخص اس (کی سعادت حاصل کرنے سے) محروم رھا وه هر بھلائی سے محروم رھا نیز فرمایا لیلةُ القدر کی سعادت سے صرف بے نصیب ھی محروم کیا جاتا ہے(ابن ماجہ)
’حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: شبِ قدر کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں (اور ایک روایت میں ہے کہ رمضان کی آخری سات طاق راتوں) میں تلاش کیا کرو۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے شبِ قدر میں حالت ایمان میں ثواب کی غرض سے قیام کیا اُس کے سابقہ گناہ بخش دیئے جاتے ہیں اور جس نے ایمان کی حالت میں ثواب کی غرض سے رمضان کے روزے رکھے اُس کے بھی سابقہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے
*لیلۃ القدر کی دعاء*
حضرت عائشه سے روایت ھے میں نےپوچھا یا رسول الله اگر میں شب قدر پالوں تو کیا دعا مانگوں نبی کریم نے فرمایا کہو۔۔
*اللهم انک عفو تحب العفو فاعف عنی*
یا الله تو معاف کرنے والا ھے معاف کرنے کو پسند کرتا ھے لهذا مجھے معاف فرما (ترمذی)
*الدعاء*
یا اللہ تعالی مجھے لیلۃ القدر کی سعادت نصیب فرما۔
یا الله تو معاف کرنے والا ھے معاف کرنے کو پسند کرتا ھے لهذا مجھے معاف فرما اور بغیر حساب کتاب کے جنت الفردوس عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے