اخلاق و آداب
*اخلاق و آداب*
منگل 11 مئی 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
جس کا اخلاق اچھا اس کا ایمان اچھا۔
یعنی اخلاق انسان کے ایمان کا پیمانہ ہے
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا۔
جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیئے کہ وہ اپنے پڑوسی کے ساتھ نیک سلوک کرے۔
جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیئے کہ وہ اپنے مہمان کا احترام اور اس کی خاطرداری کرے۔
جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیئے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے(ابــن ماجہ
فرمان نبوی کا مفہوم ہے کہ تم مجھے اپنی زبان اور شرم گاہ کی حفاظت کی گارنٹی دو تو میں تمہیں جنت کی گارنٹی دیتا ہوں۔
*حرف آخر*
*سبحان اللہ وبحمد*
اللہ تعالی ہمیں بخشش کے مواقع فراہم کرتا ہے مگر ہم ہی بدبخت ہیں کہ ان دیۓ گۓ مواقع سے فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ یہ ہماری بدبختی نہیں تو اور کیا ہے؟
بہنو اور بھائیو!
مختصر سی زندگی باقی رہ گئی ہے اس زندگی میں اللہ تعالی کے دیۓ ہوۓ مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوۓ جنت کے حقدار بن جائیئے پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی۔
ڈر لگتا ہے کہ اس کرونا کی موذی وبا سے بچ پاۓ تو آگے چل پائیں گے
یا اللہ تعالی اس کرونا کی وبا سے ہماری حفاظت فرما۔ تو ہی ہمارا کارساز ہے ہمارا محافظ و رزاق ہے
یا حیئ یا قیوم برحمتک استغیث
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے