موٹروے پر بڑھتے ہوۓ حادثات

*موٹروے پر بڑھتے ہوئے حادثات*

اتوار 23 مئی 2021

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

لاہور اسلام آباد موٹروے پر بڑھتے ہوئے حادثات پر قابو پانا ہم سب کا فرض ہے۔

ان حادثات سے جانی و مالی نقصانات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔

*حادثات کا ایک سبب*
زمنداروں نے اپنے کھیت صاف کرنے کا آسان حل نکالا ہے کہ فصل کی باقیات کو آگ لگا دیتے ہیں جس سے موٹر وے پر یکدم وزیبیلیٹی صفر ہو جاتی ہے اور کچھ نظر نہیں آتا۔

ان حالات میں ڈرائیور اپنی گاڑی بچانے کیلئے بریک لگاتا ہے یا سپیڈ کم کرتا ہے تو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑیاں آپس میں فاصلہ کم ہونے کیوجہ سے گاڑی کی سپیڈ کے مومنٹم اور ولاسٹی زیادہ ہونے کی وجہ سے اپنے سے اگلی والی گاڑی کے پیچھے سے ٹکرا جاتی ہیں اور اس سے پیچھے والی سب گاڑیاں ٹکراتی رہتی ہیں ایسے میں یہ چین ری اکشن ایک بہت بڑے اکسیڈنٹ کا باعث بنتا ہے۔

*ایسے حادثات سے بچاؤ کی تدابیر*

زمینداروں کو فصل کی باقیات جلانے سے روکیں
کیونکہ ایسا کرنے سے فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور یہ فضائی آلودگی جان لیوا حادثات کا باعث بھی بنتی ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ان جاہل زمینداروں کو آگ لگانے سے روکا جاۓ۔ ان کے خلاف مناسب قانونی کاروائی کی جاۓ۔

محمکہ زراعت کے لوگ فصل کی باقیات کو تلف کرنے کے متبادل طریقے زمینداروں کو بتلائیں۔

ڈرائیور حضرات اگلی گاڑی سے اپنا سیف ڈسٹنس رکھیں تاکہ ایمرجنسی بریک لگانے کی صورت میں گاڑی آگے والی گاڑی سے نہ ٹکراۓ۔

یاد رہے سیف ڈسٹنس کے لۓ *دو سیکینڈ رول* پر سختی سے عمل کرنے سے اس قسم کے حادثات سے یقینا" بچا جا سکتا ہے۔

موٹروے پولیس والے عوام میں سیف ڈسٹنس کی اویرنس پیدا کریں۔

ٹریفک پولیس ڈرائیورنگ لائیسنس کے اجرا سے پہلے ڈرائیور حضرات کو باقاعدہ سیفٹی ٹریننگ دے تاکہ سڑکیں محفوظ ہو سکیں۔

صرف گاڑی چلانا مقصود نہیں محفوظ ڈرائیونگ درکار ہے۔

ڈرائیور حضرات ایسے حالات میں اپنی سپیڈ انتہائی کم رکھیں۔

ایمرجنسی کی صورت میں ڈرائیور حضرات سڑک کے درمیان میں اپنی گاڑی مت روکیں اور اپنی گاڑی کو آخری لین میں سڑک سے نیچے پارک کریں اور اپنی گاڑی کا فوری ہیزرڈ جلائیں تاکہ پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کے ٹکرانے سے بچا جا سکے۔

محفوظ ڈرائیورنگ سے اپنی اور دوسروں کی زندگی بچائیں۔

اللہ آپ کا محافظ ہو۔

آپ کا خیر اندیش

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
ایکس سیفٹی انجینیئر آرامکو سعودیہ

موبائل:
03008604333

Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے