اسلامی وٹسایپ بند کروانے والے کے نام پیغام
السلام علیکم
آپکو ہم ہر صبح دینی معلومات پر مبنی وٹساپ بھیجتے ہیں تاکہ آپ قرآن و حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو پڑھ کر ان پر عمل کر سکیں۔
سب مسلمان یہی چاہتے ہیں کہ ہمیں دینی معلومات میسر آئیں تاکہ ہم دین پر عمل کرکے اچھے انسان بنیں اور ہمیں اللہ تعالی کی خیر وبرکات ملیں اور ہمارے نیک اعمال ہمارے لئے حصول جنت کا ذریعہ بنیں۔
آپ مجھے وٹساپ نہ کرنے کا کہہ کر اپنے لئے خیر و برکت کا دروازہ بند کر رہے ہیں۔
کیا آپ مسلمان نہیں ہیں یا آپ دنیا میں اتنے محو ہو گۓ ہیں کہ جس رب نے آپکو پیدا کیا اس رب کے احکامات پڑھنے کا بھی آپ کے پاس وقت نہیں ہے۔
ذرا اپنے معال پر غور کریں اگر پھر بھی آپ مجھے منع کریں گے تو میں کبھی بھی آپ کو میسیج نہ بھیجوں گا۔
کیونکہ میں داعی ہونے کے ناطے اپنی حجت تمام کر چکا ہوں۔
میں آپکے فائنل جواب کا منتظر ہوں۔
اللہ تعالی آپکو ہدائت دے اور دین پر چلنے کی توفیق عطا فرماۓ
آمین یا رب العالمین
اٹھیں اور فجر کی نماز با جماعت ادا کریں۔
داعی الی خیر
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
تبصرے