رمضان SMS

دعاء کی مقبولیت کی محمدی گارنٹی۔

دعاء سے قبل یه الفاظ ادا کرنے سے دعاء ضرور قبول ھوتی ہے 

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ بِاَنَّکَ اَنْتَ اللہُ لَآاِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہ کُفُوًا اَحَدْ

دلیل
مسجد نبوی الشریف میں بیٹھا ایک شخص ان الفاظ سے دعاء مانگ رھا تھا تو آپ نے فرمایا قسم ھے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ھے جن الفاظ کے ساتھ یه دعاء مانگ رھا ھے اس کی دعاء رد نہیں کی جاۓ گی

مقبولیت دعاء کیلئےمجرب نسخہ

بعد از درود ابراہیمی یہ مسنون الفاظ ادا کریں اور پھر جو بھی دعاء مانگو گے ان شاء اللہ قبول ہو گی۔ گارنٹی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہے

طالب الدعاء
انجینئر نذیر ملک
جائیں تو جائیں کہاں؟

جو لوگ دین سمجھے بغیر دین پر عمل کرتے ہیں انھیں کہتے ہیں جاہل مسلم

جو لوگ سوچ سمجھ کر دین پر عمل کرتے ہیں انھیں کہتے ہیں بے استادے

اعلی تعلیم یافتہ طبقہ دین پڑھکر دین کی روح کو سمجھتے ہوۓ اس پر عمل کرے تو اس سے پوچھتے ہیں کہ  کس مدرسے سے فارغ التحصیل ہو؟

کیا فقط مدارس سے ہی دین سیکھا جا سکتا ہے جبکہ دینی مدارس کسی نہ کسی فرقے سے منسلک ہوتے ہیں اور جو کسی فرقے یا مسلک سے منسلک نہ ہوں اور دینی احکامات کو ڈاریکٹ قرآن و حدیث اور سنت سے لیکر من و عن عمل کرتا ہو اس پر غیر مقلد ہونے کا ٹھپہ لگا دیا جاتا ہے

دین کا نیا طالب علم اسی تذبذب میں کسی نا کسی فرقے کی ٹوکری میں گر جاتا ہے اور پھر اسلام نہیں بلکہ فرقہ پرستی کی دلدل میں دھنستا چلا جاتا ہے
توجہ دلاؤ نوٹس

خواتین و حضرات توجہ فرمائیں۔

ساٹھ سال سے زیادہ عمر والے خواتین و حضرات اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پر SMS کریں اور اپنا نام کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکہ لگوانے کے لئے شیڈول میں درج کروالیں اور وقت مقررہ پر ویکسینیشن کے لئے اپنے سنٹر پر تشریف لے جائیں اور اپنے ٹیکے مفت لگوا لیں۔

یاد رہے کہ جوابی SMS
میں درج اپنا کوڈ نمبر محفوظ رکھیں۔

اللہ تعالی آپکو صحت و عافیت والی عمر بخشے۔

آمین یا رب العالمین

نوٹ:
میں بذاد خود دو دن پہلے ویکسنیشن کرا چکا ہوں اور الحمدللہ بخیر و عافیت ہوں۔

دعاء گو
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
سیاسی میدان میں اخلاقی پستی

نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا قول مبارک ہے کہ جس کا اخلاق اچھا اس کا ایمان اچھا۔

حکومت وقت نے وطن عزیز کو معاشی و معاشرتی ترقی تو کیا دینی تھی اس حکومت نے تو آ کر قوم کا اخلاق بھی تباہ کر دیا۔

الیکٹرانک میڈیا ہو، پرنٹ میڈیا ہو، سوشل میڈیا یا پھر نجی محفلیں حکومت کے وزیر و مشیر تو درکنار سیاسی ورکرز بھی اچھل اچھل کر اپنے
سیاسی مخالفین کو زچ پہنچانے کے لئے جس بد اخلاقی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اسے نارمل کرنے کے لئے عشرے لگ جائیں گے اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ گندی عادت ہماری پختہ عادت نہ بن جائے۔
جس سے قوم کا اخلاق مکمل طور پر تباہ نہ ہو جاۓ اگر ایسا ہوا تو یہ بہت بڑا ناقابل تلافی قومی نقصان ہو گا

یا اللہ میرے وطن میں امن و امان رکھنا
حضرت عبداللہ بن عباس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سواری پر پیچھے تھا، آپ نے فرمایا:
 اے لڑکے! بیشک میں تمہیں چند اہم باتیں بتلا رہا ہوں۔
 تم اللہ کے احکام کی حفاظت کرو، وہ تمہاری حفاظت فرمائے گا، تو اللہ کے حقوق کا خیال رکھو اسے تم اپنے سامنے پاؤ گے، جب تم کوئی چیز مانگو تو صرف اللہ سے مانگو، جب تم مدد چاہو تو صرف اللہ سے مدد طلب کرو، اور یہ بات جان لو کہ اگر ساری امت بھی جمع ہو کر تمہیں کچھ نفع پہنچانا چاہے تو وہ تمہیں اس سے زیادہ کچھ بھی نفع نہیں پہنچا سکتی جو اللہ نے تمہارے لیے لکھ دیا ہے، اور اگر وہ تمہیں کچھ نقصان پہنچانے کے لیے جمع ہو جائے تو اس سے زیادہ کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
(رواہ ترمذی
34699 - 2516)
میت کو غسل دینے والے پر غسل اور کاندھا دینے والے پر وضوء(واجب)
۔
آج کل "کرونا" وائرس 
کیوجہ سے بہت سی اموات ہو رہی ہیں اور مردے نہلانے والوں پر لازم  ہو گیا ہے کہ "کرونا" سے مرنے والے مردے کو غسل دینے کے بعد وہ شخص خود بھی غسل کرے اور اپنے آپ کو سنٹائز کرے اور یہی کیفیت جنازہ اٹھانے والوں پر بھی لازم آتی ہے کہ وہ نماز جنازہ سے پہلے وضوء کریں کیونکہ جنازہ کرونا وائرس سے آلودہ بھی ہو سکتا ہے

 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
میت کو نہلانے سے غسل اور اسے اٹھانے سے وضو (واجب) ہے
 (رواہ ترمذی 993)

الدعاء
یا اللہ تعالی ہم سب کو کرونا کے موذی مرض سے محفوظ فرماء

 آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
جنتی ہمیشہ جنت میں اور جہنمی ہمیشہ جہنم میں ہی رہیں گے

دلیل
یہ حدیں اللہ تعالی کی مقرر کی ہوئی ہیں جو اللہ تعالی کی اور اس کے رسول کی فرمابرداری کرے گا اسے اللہ تعالی جنتوں میں لے جاۓ گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔(النساء- 13)

جو شخص اللہ تعالی کی اور اس کے رسول کی  نافرمانی کرے گا اور اس کی مقررہ حدود سے آگے نکلے اسے وہ جہنم میں ڈال دے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا  ایسوں ہی کے لۓ رسو کن عذاب ہے۔(النساء 14)

اے میرے رب مجھے جہنم کی آگ سے بچا لے اور اپنی رحمت کے وسیلے سے جنت الفردوس میں داخل کرنا(آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینئر نذیر ملک
مومن کا اس بات سے ڈرنا کہ اس کے اعمال ضائع نہ ہوجائیں

وکیع نے اعمش کے واسطے سے ابو وائل سے اور انہوں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌سے روایت کی کہ ہم نے کہا :
 اے اللہ کے رسول!
 ہم نے جاہلیت میں جو عمل کیۓ، کیا ان کی وجہ سے ہمارا مؤاخذہ ہوگا؟
 تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
 ’’جس نے اسلام لانے کے بعد اچھے عمل کیے، اس کا ان اعمال پر مؤاخذہ نہیں ہو گا جو اس نے جاہلیت میں کیے اور جس نے اسلام میں برے کام کیے، وہ اگلے اور پچھلے دونوں طرح کے عملوں پر پکڑا جائے گا (،رواہ مسلم 319

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں ایسا بنا دے جو تجھے پسند آجائیں اور ہمارے نیک اعمال کو ضائع ہونے سے بچانا۔
یا رحمان الرحیم ہمارے برے اعمال کو نیکیوں سے بدل دے۔
آمین یا رب العالمین
 شکر واجب ہے

اے میرے رب!
مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکر بجا لاؤں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ  پرکیں اور یہ کہ میں ایسے نیک عمل کروں جن سے تو خوش ہو جائے اور میری اولاد کی بھی اصلاح فرما۔
میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں (احقاف

یا اللہ ہمیں تو نے اتنی نعمتیں عطا کی ہیں جن کا ہم اگر شکر بھی ادا کرنا چاہیں تو ادا نہیں کر سکتے۔

سب سے عظیم نعمت ہماری دنیاوی زندگی ہے کیونکہ اسی زندگی کی وجہ سے ہم دنیا کی رعنائیوں سے مستفیذ ہو رہے ہیں

یا اللہ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے ہی آگے سجدہ شکر بجا لاتے ہیں

یا اللہ ہمیں وہ نعمتیں عطا کر جو نہ تو کبھی بدلیں اور نہ ہی زائل ہوں۔

یا اللہ میری دعائیں قبول فرما۔

آمین یا رب العالمین
 قیامت کب آۓ گی

نالائق لوگوں کی حکومت قیامت کی نشانی

دنیا سے ایماندار اٹھ جانا

ایک بار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں بیٹھے ہوئے ان سے باتیں کر رہے تھے۔ اتنے میں ایک دیہاتی آپ کے پاس آیا اور پوچھنے لگا کہ قیامت کب آئے گی؟ آپ اپنی گفتگو میں مصروف رہے۔ جب آپ اپنی باتیں پوری کر چکے تو میں سمجھتا ہوں کہ آپ نے یوں فرمایا وہ قیامت کے بارے میں پوچھنے والا کہاں گیا اس (دیہاتی) نے کہا (یا رسول اللہ) میں موجود ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب امانت (ایمانداری دنیا سے) اٹھ جائے تو قیامت قائم ہونے کا انتظار کر۔ اس نے کہا ایمانداری اٹھنے کا کیا مطلب ہے؟
 آپ نے فرمایا کہ جب (حکومت کے کاروبار ) نالائق لوگوں کو سونپ دئیے جائیں تو قیامت کا انتظار
یا اللہ توبہ
بیماری میں ابراہیم علیہ سلام کی دعاء

وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ (سورہ الشعراء)

 جب “میں “بیمار پڑتا ہوں تو وہ شفا دیتا ہے

یہ ابراہیم علیہ السلام کی دعاء ہے. اس میں ایک باریک نکتہ یہ ہےکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے یہ نہیں کہا کہ جب وہ مجھے بیماری دیتا ہےتو وہی شفا دیتا ہے. بلکہ یہ کہا کہ جب “میں “بیمار پڑتا ہوں تو وہ شفا دیتا ہے. یعنی بیماری کے عمل کو اپنی جانب منسوب کیا اور شفا کو خدا سے منسوب کیا. یہی پیغمبروں کی خدا سے محبت ہے

یاد رہے کہ آجکل سینیئر سٹیزنز کو کرونا کی ویکسینیشن مفت دی جا رہی ہے

ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگ اپنے بڑوں کو پہلی فرصت میں ویکسینیشن کروا لیں تاکہ کرونا کے وائرس سے محفوظ رہا جا سکے

یا اللہ ہماری کرونا سے حفاظت فرما۔

آمین
*وہ ہم میں سے نہیں (خارج من الامۃ*)
 
 1- رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس نے ملاوٹ اور دھوکہ دہی سے کام لیا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔( ابوداؤد)

2- جس نے ایسی چیز کا دعویٰ کیا جو اس کی نہیں تھی تو وہ ہم میں سے نہیں ہےاور وہ دوزخ کو اپنا ٹھکانہ بنالے۔( ابن ماجہ)

3- ناپ تول میں کمی کرنے والا ہم سے نہیں

4- جس نے ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کیا اور ہمارے بڑوں کے حقوق کو نہ پہچانا وہ ہم میں سے نہیں ہے
(سنن ابوداؤد)

5- جو شخص نکاح کی قدرت رکھنے کے باوجود نکاح نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے(سنن دارمی)

6- ایک غفاری صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص اپنے زیرناف بال نہ کاٹے ناخن نہ تراشے اور مونچھیں نہ کاٹے تو وہ ہم میں سے نہیں ہے( مسند احمد:
حضرت حسن بصری کے پاس ایک شخص آیا اور کہا حضرت گناه گار هوں کوئی نسخه بتلایۓ توآپ نے فرمایا استغفار کرو. ایک اور شخص نے قحط سالی۔ ایک نے فقر و فاقہ کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا استغفار کرو۔

ایک شخص نے اپنے باغ کے خشک هونے کا  ایک نے اولاد نرینہ نہ ہونے کا کہا تو آپ نے فرمایا استغفار کرو

ایک پاس بیٹھے شخص نے عرض کیا که حضرت آپ سبھی کو ایک هی نسخه بتلاۓ جا رھے هیں
تو آپ نےفرمایا که میں نے اپنی طرف سے کچھ نہیں کہا الله تعالی نے سورۃ نوح آیت 10۔ 12 میں جو کہا میں نے  بھی وهی کہا.

وہ تم پر آسمان کو خوب برستا ہوا چھوڑ دے گا

اور تمہیں خوب پے درپے مال اور اولاد میں ترقی دے گا اور تمہیں باغات دے گا اور تمہارے لئے نہریں نکال دے گا

یا اللہ ہماری مرادیں پوری فرما۔

آمین
بے چینی کی دعا​ء

لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ العَظِيمُ الحَلِيمُ، لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ العَرْشِ العَظِيمِ، لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الأَرْضِ، وَرَبُّ العَرْشِ الكَرِيم

ترجمہ
اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں عظمت والا، بردبار ہے۔ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں عرش عظیم کا رب ہے۔ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں۔ آسمانوں کا رب ہے اور زمین کا رب ہے، عرش کریم کا رب ہے۔
(بخاری:6346، مسلم:2730)

مریض کی دعاء
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ(الشعرا)

"جب میں بیمار پڑ جاؤں تو مجھے وہ شفاء عطا فرماتا ہے"

یا اللہ تعالی ہمیں بےچینی کی کیفیت سے بچا، دل کا سکون، جسم کو راحت، چین کی نیند، رزق حلال اور آسان معاش عطا فرما۔ آمین
تین حضرات علی بن ابی طالب، عبداللہ بن عمرو بن العاص اور عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہم نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات کے گھروں کی طرف آپ کی عبادت کے متعلق پوچھنے آئے۔

 جب انہیں نبی کریم ﷺ کا عمل بتایا گیا تو
ان میں سے ایک نے کہا کہ آج سے میں ہمیشہ رات بھر نماز پڑھا کروں گا۔ 
دوسرے نے کہا کہ میں ہمیشہ روزے سے رہوں گا اور کبھی ناغہ نہیں ہونے دوں گا۔

تیسرے نے کہا کہ میں عورتوں سے جدائی اختیار کرلوں گا اور کبھی نکاح نہیں کروں گا

آپ نے فرمایا میں تم سب سے زیادہ ڈرنے والا ہوں، سب سے زیادہ پرہیزگار ہوں لیکن میں اگر روزے رکھتا ہوں تو افطار بھی کرتا ہوں۔ نماز پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں اور میں عورتوں سے نکاح کرتا ہوں
 میرے طریقے سے جس نے بےرغبتی کی وہ مجھ میں سے نہیں(بخاری
غیب کی کنجیاں

ارشاد ربانی ہے۔

اللہ تعالٰی ہی کے پاس ہیں غیب کی کنجیاں ان کو کوئی نہیں جانتا بجز اللہ تعالٰی کے اور وہ تمام چیزوں کو جانتا ہے جو کچھ خشکی میں ہے اور جو کچھ دریاؤں میں ہے اور کوئی پتا نہیں گرتا مگر وہ اس کو بھی جانتا ہے اور کوئی دانا زمین کے تاریک حصوں میں نہیں پڑتا اور نہ کوئی تر اور نہ کوئی خشک چیز گرتی ہے مگر یہ سب کتاب مبین میں ہیں(الانعام

نسخہ کیمیاء

ایسے لوگ جو دشمنوں کے شر کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کے اندیشوں میں گرفتار ہوں اور خود کو مغلوب اور تنہا و بےیارومددگار سمجھتے ہوں انکے لئے نسخہ کیمیاء

نماز کے بعد سجدہ کی حالت میں یہ دعاء پڑھیں

رَبَ اَنیِ مَغلْوب فَانتَصِر
میرے رب! میں بے بس ہوں تو میری مدد فرما

ان شاء اللہ آپ کامیاب ہونگے
نصاب زکواۃ۔
جس کے پاس ساڑھے سات تولے سونا یا باون تولے چاندی یا اتنا نقد مال ہو جس پر مکمل سال گزر چکا ہو اس پر ڈھائی فی صد زکواۃ واجب ہے

ان چیزوں پر زکوۃ واجب نہیں۔

استعمال کی گاڑیاں ٹی وی ریفرجریٹر یا ائیر کندیشنر یعنی گھریلو استعمال کا سامان۔

زکوٰۃ ادا نہ کرنے کا وبال

1۔زکوٰۃ کا انکار کرنے والاکافر ہے(حم السجدۃ)

2۔زکوٰۃادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائےگا (التوبہ

3۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہوجاتی ہے(طبرانی

4۔زکوٰۃ کا منکر قیامت کے دن جہنم میں ہوگا۔
5 ۔زکوٰۃ ادا کرنے والےقیامت کے دن ہر قسم کےغم اورخوف سےمحفوظ ہوں گے۔(البقرہ
6۔زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔(التوبہ103
دعائےنماز جنازہ
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلاً خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ أَوْ مِنْ عَذَابِ النَّارِ

”یا اللہ! بخش اس کو اور رحم کر اور تندرستی دے اس کو، اور معاف کر اس کو، اور اپنی عنایت سے میزبانی کر اس کی، اس کا گھر (قبر) کشادہ کر، اور اس کو پانی اور برف اور اولوں سے دھو دے، اور اس کو گناہوں سے صاف کر دے، جیسے سفید کپڑا میل سے
مثالی شوہر کی خوبیاں

بیوی سے حسن سلوک کرنے والا مرد بہترین شوہر ہے

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کی رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اپنے اہل و عیال کےلۓ اچھا ہو اور میں تم سب میں سے اپنے اہل عیال کے لئے اچھا ہوں۔

جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہو جائے تو اس کی بری باتیں کرنا چھوڑ دو
(رواہ ترمزی

حضرت ابن عباس کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو اپنی عورتوں کےلئے اچھا ہے(رواہ الحاکم

اپنے اہل و عیال پر خوش دلی سے خرچ کرنا اچھے شوہر کی صفت ہے

حضرت ابو مسعود انصاری کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا آدمی کا اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا صدقہ ہے(ترمذی
اطاعت کے قرآنی احکامات

اے ایمان والو!
اطاعت کرو اللہ اور اس کے رسول کی اور اپنے اعمال کو غارت نہ کرو (محمد۔33

یعنی اللہ اور اسکے رسول کے علاوہ دین میں کسی اور کی اطاعت کرنے سے انسان کے اعمال ضائع ہو جاتے ہیں

 ارشاد باری تعالی ہے

اللہ اور اس کے رسول سے آگے مت بڑھو!

یعنی اللہ تعالی کے حکم اور نبی کریم کی سنت پر من و عن عمل کرو۔
اور اپنی طرف سے کچھ کمی بیشی مت کریں۔

سورۃ النساء میں ارشاد ہے

اطاعت کرو اللہ کی اور اسکے رسول کی اور جو لوگ تم پر حاکم مقرر کۓ گۓ

اگر تم میں تنازعہ ہو جائے تو رجوع کرو اللہ اور اسکے رسول کی طرف اگر تم اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہو اور یہ انجام کے کےلحاظ سے بہت بہتر ہے(النسا ۔ 59)

الدعاء
یا رب کائنات ہمیں کرونا سے محفوظ فرما
قرآن مجید کی ایک آیت کو سمجھنا سو رکعت نوافل سے افضل ہے.

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا
اے ابوذر اگر تم قرآن مجید کی ایک آیت کو سمجھو گے تو یہ سو رکعت نماز نفل سے افضل ہے (ابن ماجہ 16/219

مقصد نزول قرآن۔
قرآن کو پڑھو، سمجھو اور اس پر عمل کرو۔

فوتگی، گھر، دوکان فیکٹری کے افتتاح، مردے بخشوانے اور گھر میں خیر و برکت کیلئے مروجہ قرآن خوانی کرانا سنت سے ثابت نہیں۔


تلاوت قرآن مجید کرنا فرض ہے(القرآن

تلاوت قرآن روزانہ کریں بیشک تھوڑا پڑھیں مگر سمجھ کر پڑھیں۔

زیادہ مفید یہ ہے کہ آپ قرآن مجید ترجمہ اور تفسیر سے پڑھیں تاکہ کچھ تو سمجھ میں آۓ اور اس پر عمل کرنا آسان ہو۔

اللہ تعالی ہمیں قران مجید سمجھ کر پڑھنے کے توفیق عطا فرمائے۔

 آمین یا رب العالمین
 حیا ایمان سے ہے!

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حیاء ایمان سے ہے، اور ایمان کا بدلہ جنت ہے، اور فحش گوئی «جفا» (ظلم و زیادتی) ہے اور «جفا» (ظلم زیادتی) کا بدلہ جہنم ہے ۔
سنــن ابــن ماجہ-4184

حیاء کو اپنا شیوا بنا لو۔
کیونکہ جس میں حیاء ہے اس میں ایمان ہے۔

 اے ایمان والو!
آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو!

*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”بدگمانی سے بچتے رہو، کیونکہ  گمان (بدظنی) سب سے جھوٹی بات ہے۔ آپس میں ایک دوسرے کی برائی کی تلاش میں نہ لگے رہو نہ ایک دوسرے سے بغض رکھو اور نہ پیٹھ پیچھے کسی کی برائی کرو، بلکہ اللہ کے بندے بھائی بھائی بن کر رہو۔
صحیح بخاری -6724

اچھی بات کی تشہیر بھی صدقہ ہے“*
امام محترم

کیا آپ کا اس سنت نبوی پر عمل ہے؟

تکبیر تحریمه سے پہلے امام کا صفیں سیدھی کرنے اور ساتھ ساتھ ملکر کھڑے هونے کی ھدایت کرنا سنت رسول هے۔

رسول الله صلی اللہ علیہ والہ وسلم تکبیر تحریمه سے قبل نمازیوں کی طرف رخ کرکے فرماتے

ستووا صفوفکم
(اپنی صفیں سیدھی کرو)

تراصوا واعتدلو
 (جڑ کر سیدھے کھڑے هو جاؤ)

صب الخلل(صفوں میں خلاء پر کرلو).

ماخوذ بخاری و مسلم

آئمہ حرمین الشریفین آج بھی یہ سنت رسول زندہ رکھے ہوۓ ہیں لیکن ہمارے آئمہ کا اس سنت پر عمل کیوں نہیں؟

نمازی حضرات آپ بھی اپنے امام مساجد سے اس سنت کو زندہ رکھنے کیلئے استفسار کریں۔

شاید اسی سنت کے زندہ کرنے کی وجہ سے آپکی بخشش ہو جاۓ۔

فرمان نبوی ہے
جس نے میری ایک سنت کو زندہ کیا اسے سو شہیدوں کا ثواب۔
*کرونا کی محفوظ ویکسینشن*

*الحمدللہ*
حسب پروگرام کل صبح گیارہ بجے مجھے کرونا ویکسینیشن کی سیکینڈ ڈوز لگ چکی ہے اور اس طرح میرا ویکسینیشن کورس مکمل ہوا۔

الحمد للہ میں ہر طرح سے فٹ ہوں اور کرونا ویکسین کے مجھ پر کوئی بھی منفی اثرات نہیں ہیں۔

کرونا ویکسینیشن سیف ہے۔ آپ اور آپ کے گھر والے بے فکر ہو کر ویکسینیشن کروا سکتے ہیں۔

اللہ تعالی ہمیں کرونا کی وبا سے محفوظ رکھے۔

آمین یا رب العالمین

احقر العباد
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
اس دنیا میں2121 میں ہم نہ ہونگے.

ہم کہاں ہونگے، یقینا" ہم قبروں میں مٹی ہو چکے ہونگے اور ہمارے ان گھروں میں کوئی اور ہونگے جن کو ہم نہیں جانتے اور وہ ہمیں نہ جانتے ہونگے لیکن وہ ہماری نسلوں میں سے ہونگے اور ہماری وراثتوں کے مالک ہونگے۔

مگر افسوس کہ ہم یہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی اپنے کل کی فکر نہیں کر رہے

ہماری خواہش ہوگی کہ
اے میرے پروردگار! 
مجھے واپس دنیا میں بھیج دے تاکہ میں جو کچھ وہاں چھوڑ آیا ہوں اس میں واپس لے
مگر نہیں

آخری چانس

موت کے فرشتہ کے انتظار کے بجائے موت کی تیاری کریں اور اعمال صالحہ اختیار کرلیں اور اپنے کردہ گناہوں کی توبہ کریں اور ڈھیروں نیکیاں کر کے اپنے گناہوں کو صفر کروا لیں وگرنہ سواۓ افسوس اور پشیمانی کے آپکے ہاتھ کچھ نہ آۓ گا۔
یحیی علیہ سلام کی پیدائش۔

انسان کی پیدائش میں ایک ممکنہ مسئلہ یہ بھی ہے کہ مرد بھی موجود ہو اور عورت بھی مگر دونوں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت نہ رکھتے ہوں مثالا" زکریا علیہ سلام بوڑھے اور انکی بیوی بانجھ لیکن اللہ تعالی سے دعاء مانگنے پر حضرت زکریا علیہ سلام کو یحیی علیہ سلام کی بشارت دی۔

زکریا نے کہا کہ اے اللہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں اور میرا سر شعلہ مارنے لگا ہے مجھے اپنی طرف سے وارث عطا فرما۔

یا اللہ اس کی نشانی۔ فرمایا کہ تین دن تک بنا اشارے تم بات نہ کر پاؤ گے

عظیم سائنٹیفک تھیوری

اس جملے میں ایک عظیم سائینسی تھیوری پنہاں ہے وہ یہ کہ آج بھی خاتون کے پاس حمل لینے کے لئے مہینے میں صرف تین دن ہوتے ہیں یعنی بہتر گھنٹے اور اس کے بعد عورت کا بیضہ ضائع ہو جاتا ہے۔
بدگمانی سے بچیں

السلام علیکم .....

اکثر دیکھا گیا ہے کہ ‏تعلقات میں بہت سی غلط فہمیاں اور بدگمانیاں اسلیئے جنم لیتی ہیں کہ ہم دل میں اٹھتے سوالات کے جوابات بھی خود ہی فرض کرلیتے ہیں کہ ایسا ہوا ہوگا اور پھر اس پر یقین بھی کرلیتے ہیں کہ یہی سچ ہے۔۔

اگر ایک بار اگلے سے کھل کر بات کرلی جائے تو دھند کے بادل رشتوں کو خراب نہ کر پائیں!
چرب زبانی کی مذمت۔

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

تم لوگ اپنا مقدمہ لے کر میرے پاس آتے ہو میں ایک انسان ہی ہوں، ہو سکتا ہے کہ تم میں سے کوئی آدمی اپنا دعویٰ بیان کرنے میں دوسرے سے زیادہ چرب زبان ہو تو اگر میں کسی کو اس کے مسلمان بھائی کا کوئی حق دلوا دوں تو گویا میں اسے جہنم کا ایک ٹکڑا کاٹ کر دے رہا ہوں، لہٰذا وہ اس میں سے کچھ بھی نہ لے۔
(رواہ ترمذی)

الدعاء
یا اللہ تعالی!  کسی کا حق کھانے سے ہمیں محفوظ فرما۔

یا اللہ ہمیں اپنی جانب سے حلال و طیب رزق عطا فرما کر حرام کھانے سے بچا۔

آمین یا رب العالمین

طالب الداعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
جہاد کا رتبہ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اللہ کی راہ میں(جہاد کے لیے) نکلا، اللہ اس کا ضامن ہو گیا۔(اللہ تعالیٰ فرماتا ہے)اس کو میری ذات پر یقین اور میرے پیغمبروں کی تصدیق نے(اس سرفروشی کے لیے گھر سے) نکالا ہے(میں اس بات کا ضامن ہوں) کہ یا تو اس کو واپس کر دوں ثواب اور مال غنیمت کے ساتھ، یا
(شہید ہونے کے بعد) جنت میں داخل کر دوں (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) اور اگر میں اپنی امت پر (اس کام کو) دشوار نہ سمجھتا تو لشکر کا ساتھ نہ چھوڑتا اور میری خواہش ہے کہ اللہ کی راہ میں مارا جاؤں، پھر زندہ کیا جاؤں، پھر مارا جاؤں، پھر زندہ کیا جاؤں، پھر مارا جاؤں
(بخاری۔36

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں ایمان کامل کے ساتھ شہادت کا رتبہ عطا فرما۔ آمین

رمضانیات

فرمان نبوی ہے کہ بد بخت ہے وہ شخص جس کی زندگی میں رمضان کا مہینہ آیا اور وہ اپنی بخشش نہ کروا سکا

رمضان شروع ھوتے ھی جنت کے دروازے کھول دیۓ جاتے  ہیں اور جہنم کے دروازے بند۔

حضرت ابو هریره سے روایت ھے که رسول الله نے فرمایا جب رمضان آتا ھے تو آسمان کے دروازے کھول دیۓ جاتے ھیں اور جھنم کے دروازے بند کر دیۓ جاتے ھیں اور شیاطین قید کر دیۓ جاتے ھیں.(بخاری

حضرت عمر بن مرة جهینی سے روایت ھے کی ایک آدمی نبی اکرم کی خدمت میں حاضر ھوا اور عرض کیا یا رسول الله
اگر میں گواھی دوں که الله کے سوا کوئ الهی نهیں. آپ الله کے رسول ھیں. پانچوں نمازیں پڑھوں ذکواة ادا کروں اور رمضان میں قیام و صیام کروں تو میرا شمار کن لوگوں میں ھو گا؟
ارشاد فرمایا صدیقین اور شهدا میں۔
 آذان پر روزه افطار کرنا اور آذان پر سحری بند کرنا مسنون و افضل ھے۔
سائرن بجانا گوله بجانا یا اعلان کرنا غیر مسنون ہے               

رسول الله نے فرمایا که اذان اور اقامت میں اتنا وقت دیجیۓ که کھانا کھانے والا کھانا کھا سکے اور رفع حاجت  کرنے والا رفع حاجت کر سکے۔
جب سورج غروب ھو جاۓ تو آذان دی جاۓ اور اذان کی آواز پر روزه افطار کیا جاۓگا اس کے بعد مندرجه بالا حدیث کی روح سے دس منٹ کا کھانے کا وقفه دیا جاۓ پھر تکبیر کہی جاۓ اور جماعت کھڑی کی جاۓ۔

یاد رھے که اذان اور اقامت میں یه وقفه ھر نماز میں اور همیشگی کے ساتھ ھے حرمین شریفیں میں آج بھی عہد رسول کی طرح اس سنت پر عمل هے ھمارے ھاں روزوں میں تو اس پر عمل ھوتا ھے باقی دنوں میں بھی
اذان اور اقامت میں وقفہ دیجیۓ
آذان سحری دینا مسنون ہے

رمضان المبارک میں فجر کی اذان سے پہلے سحری کے لۓ اذان دینا سنت ھے

سحری کھانے میں برکت ھے

حضرت عائشه سے روایت ھے که حضرت بلال رات کو(سحری سے قبل) آذان دے دیا کرتے تھے چنانچه رسول الله نے فرمایا اس وقت تک کھاؤ پیو جب تک ابن ام مکتوم آذان نه دے دیں اس لۓ که ابن ام مکتوم اس وقت تک آذان نهیں دیتے تھے جب تک فجر نه ھو جاۓ (بخاری و مسلم)

حضرت انس سے روایت ھے که رسول الله نے فرمایا سحری کھاؤ کیونکه سحری میں برکت ھے (بخاری و مسلم)

رسول الله صلّی اللّہُ عَلَیہِ وَسَلّم نے فرمایا “ افطار کے وقت روزہ دار کی دعا رد نہیں کی جاتی
(ابن ماجہ)حدیث1753

طالب الدعاء
انجینئر نذیر ملک
روزه اور قرآن قیامت کے دن روزه دار کی سفارش کریں گے

روزے کا اجر بے حسا ب ھے
حضرت عبدالله بن عمرو سے روایت ھے که رسول الله نے فرمایا روزه اور قرآن قیامت کے دن بندے کے لۓ سفارش کریں گے روزه کہے گا اے میرے رب میں نے اس بندے کو کھانے پینے اور اپنی خواهشات سے روکے رکھا اس کے بارے میں  میری شفارش قبول فرما. قرآن کہے گا اے میرے رب میں نے اس بندے کو رات کو سونے سے روکے رکھا  اس کے بارے میں میری شفارش قبول فرما.  چناچه دونوں کی سفازش قبول کی جاۓ گی
(رواہ احمد و طبرانی)

طالب الدعاء
انجنیئر نذیر ملک سرگودھا
حضرت زید بن خالد جُھَنیِ رضی اللّہ عنہُ بیان کرتے ھیں کہ رسول اللّہ ﷺ نے فرمایا کہ جس نے کسی روزہ دار کا روزہ افطار کروایا  اُس کو اُتنا ھی اجر ملے گا جتنا کہ روزہ دار کو ملے گا، بغیر اِس کے کہ روزہ دار کے اجر و ثواب سے کُچھ کم ھو ۔ 
 ( رواہ ترمذی )

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
باب ریان روزہ داروں کیلئے جنت کا دروازہ

رسول اللہ صلّی اللّہُ عَلَیہِ وَسَلَّم نے فرمایا، جنت کا ایک دروازہ ہے جسے ریان کہتے ہیں قیامت کے دن اس دروازہ سے صرف روزہ دار ہی جنت میں داخل ہوں گے، ان کے سوا اور کوئی اس میں سے نہیں داخل ہو گا، پکارا جائے گا کہ روزہ دار کہاں ہیں؟ وہ کھڑے ہو جائیں گے ان کے سوا اس سے اور کوئی نہیں اندر جانے پائے گا اور جب یہ لوگ اندر چلے جائیں گے تو یہ دروازہ بند کر دیا جائے گا پھر اس سے کوئی اندر نہ جا سکے گا۔(بخاری ۱۷۹۶

الدعاء
یا اللہ تعالی ہم تیرے احکامات کو مانتے ہوۓ اور فقط تیری رضا کےلئے روزے رکھتے ہیں اور تیری جنت کے طلبگار ہیں تو کبھی وعدہ خلافی نہیں کرتا

یا رب کریم، رحمن و رحیم ہمیں اپنی جنت کا مالک بنا دے

آمین یا رب العالمین
نبی کریم کی نماز فجر کا مسنون وقت

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز پڑھتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز میں کئی مسلمان عورتیں اپنی چادریں اوڑھے ہوئے شریک نماز ہوتیں، پھر اپنے گھروں کو واپس چلی جاتی تھیں، اس وقت(اتنا اندھیرا ہوتا تھا کہ) انہیں کوئی پہچان نہیں سکتا تھا(رواہ بخاری)

لمحہ فکریہ
حرمین الشریفین میں اور سارے عالم عرب میں آج بھی فجر کی جماعت آذان فجر سے 25 منٹ بعد ہوتی ہے۔

لیکن ہمارے ہاں نماز فجر کی جماعت سورج نکلنے سے آدھا گھنٹہ پہلے ہوتی ہے اور اس آخری وقت کا فائدہ دیر تک سونے والوں کو ملتا ہے بیچارے تہجد گزار مسلسل انتظار کرتے رہتے ہیں۔

طالب الدعاء
انجینیئرنذیر ملک
روزے کی فرضیت

حضرت ابو هریره سے روایت ھے که ایک اعرابی نبی اکرم کی خدمت میں حاضر ھوا اور عرض کیا مجھے ایسا عمل بتایۓ جس کے کرنے سے میں جنت میں داخل هو جاؤں
آپ نے فرمایا الله تعالی کی عبادت کر.

 اس کے ساتھ کسی کو شریک نه کر

فرض نماز قائم کر

 فرض ذکواة ادا کر

 رمضان المبارک کے روزے رکھ

 اس نے کہا الله کی قسم میں اس سے زیاده کچھ نه کروں گا۔
جب وه واپس ھوا تو آپ نے فرمایا جسے جنتی آدمی دیکھنا ھو وه اسے دیکھ لے۔

  حضرت عبدالله بن عمر روایت کرتے ھیں که رسول الله نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ھے
کلمه شھادت اشھد ان لا اله الا الله و اشھد ان محمد رسول الله
نماز قائم کرنا
زکاة ادا کرنا
حج کرنا
رمضان کر روزے رکھنا
(رواه بخاری

طالب الدعاء
انجینئر نذیر ملک 
*تحزیر الناس*

بدھ 21 اپریل 2021

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

یہ سچ ہے کہ ہم نیک بننا نہیں چاہتے بلکہ نیک نظر آنا چاہتے ہیں۔

خبر نہیں کیا نام ہے اسکا
خود فریبی یا خدا فریبی

اے عقل ودانش والو!
رمضان کا مہینہ تیزی سے گزر رہا ہے اور ہم اس نیکیوں کے موسم بہار کا بھر پور فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ یہ مہینہ ایک چانس دے رہا ہے اپنے اپنے  گناہوں کو بخشوانے کا۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہلاکت ہو اس شخص کے لۓ کہ جس کی زندگی میں رمضان کا مہینہ آیا اور وہ اپنے آپ کو بخشوا نہ سکا۔

بقیہ حصہ دوئم میں
حصہ دوئم
شب قدر سے بد بخت ہی دور رکھا جاتا ہے۔ اس ماہ میں اللہ تعالی نے شب قدر ایسی نایاب اسکیم عطا کی ہے کہ اس ایک رات کی عبادت ہزار راتوں سے افضل ہے یعنی ہمارے حساب سے تراسی سال چار ماہ یعنی اوسطا" ایک عام آدمی کی زندگی بھر کی عبادت سے افضل ہے مگر ہم غفلت کی نیند سو رہے ہوتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ بس بخشش ہو جاۓ گی۔ اللہ تعالی اور نبی کریم کے احکامات پر عمل کرنا نہیں اور شفاعت رسول کے امیدوار بنے بیٹھے ہیں۔

بقیہ حصہ سوئم میں
حصہ سوئم

ذرا سوچو!
اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حشر کے میدان میں یہ سوال کر لیا کہ اے بندے تمہاری شفاعت میں کیوں کراؤں؟

 کیا دنیا میں میری باتیں مانی تھیں۔ ان پر عمل کیا تھا۔ میرے جیسی شکل بنائی تھی اور میری پیروی کی تھی؟ تو آپکے پاس اس سوال کیا جواب ہو گا؟

*جی چرانا کام سے اور کامیابی کا یقیں؟*

عید کے اجتماعات میں تو بھاگے بھاگے جاتے ہو۔ کیا ماہ رمضان کے سارے احکامات پر عمل کیا تھا کہ عید والے دن اللہ تعالی سے اجر مانگنے چلے جاتے ہو۔

کیا نماز پنجگانہ اور تراویح پڑھیں تھیں۔ جھوٹ بولنا، ملاوٹ کرنا، ناپ تول میں کمی، حرام کھانا، بدکاری، بداخلاقی، بد زبانی چھوڑ دی ہیں؟

باقی حصہ 4 میں
حصہ چہارم

اے عقل و دانش والے لوگو!

اب بھی آپ کے پاس اس رحمتوں اور برکتوں والے مہینے کے تین ہفتے باقی ہیں اور اس باقی ماندہ آخری چانس سے فائدہ اٹھا لو۔ پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی۔

شاید یہ آپکی زندگی کا آخری رمضان ہو۔

بہنو! اور بھائیو
نیکیوں کا موسم بہار جا رہا ہے کچھ کر لو پھر نہ پچتانا۔

اے اللہ تعالی ہیمیں بخش دے۔
 
آمین یا رب العالمین

متنبع
انجینیئر نذیر ملک 
اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ھوں کیونکہ تو اللہ ہے۔ تیرے علاوہ کوئی الہی نہیں ہے۔ 
نہ تو نے کسی کو جنا اور نہ تو کسی سے جنا گیا۔
اے اللہ آخرت میں میرا حساب آسان لینا۔

یا اللہ تو معاف کرنے والا ہے اور معافی کو پسند کرتا ہے لہذہ مجھے معاف کر دے۔
 
اے اللہ میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں، جہنم کی آگ سے تیری پناہ چاہتا ہوں موت و حیات اور
 فتنہ دجال سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔

ﺍﮮ ﺍلله میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ جو نعمتیں تو نے مجھے بخشی ہیں انھیں ہمیشہ قائم رکھنا۔ یہ نہ تو کبھی بدلیں اور نہ ہی زائل ہوں

یا اللہ میں تجھ سے نفع بخش علم اور وسع رزق اور ہر قسم کی بیماری سے شفاء کا سوال کرتا ہوں

یا اللہ میں تجھ سے حلال و طیب رزق اور تیرے ہاں مقبول عمل سوال کرتا ہوں
سیاسی لیڈر کا کردار عوام کا آئیڈیل 

  عوام اپنے سیاسی لیڈر کو اپنا آئیڈیل بنا لیتی ہے لیڈر کے کردار،کردا،لباس،انداز بیاں اور چال ڈھال کو بڑی تیزی سے اپنا بھی لیتی ہےمگر ہماری سیاسی پارٹیوں میں ضابطہ اخلاق مفقود ہے
پاکستانی خبروں والے چینلز پر تو اخلاق نام کی کوئی شے نہیں پائی جاتی خصوصا" ٹاک شوز میں جو زبان استعمال ہو رہی ہوتی ہے ذی شعور شخص سن کر شرمسار ہوتا ہے اور سوچتا ہے کہ یہ ہیں ہمارے سیاسی لیڈر جنھیں ہمیں آئیڈیل بنانا ہے؟
ہمارے  سیاسی تبصروں اور مذکرات میں دھینگا مشتی اور ایک عجیب طوفان بد تمیزی برپا ہوتا ہے ہم ان پروگراموں سے کیا خاک اخلاق سیکھیں گے؟
ہم اپنے بچوں کو خبروں کا کون سا چینل دکھائیں کہ بچے سیاستدانوں اور فتین انکرس کی گفتگو سے اخلاق سیکھیں  
خالص منافق کی چار نشانیاں

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چار عادتیں جس کسی میں ہوں تو وہ خالص منافق ہے اور جس کسی میں ان چاروں میں سے ایک عادت ہو تو وہ (بھی) نفاق ہی ہے، جب تک اسے نہ چھوڑ دے۔

(وہ یہ ہیں)جب اسے امین بنایا جائے تو

(امانت میں) خیانت کرے اور بات کرتے وقت جھوٹ بولے اور جب عہد کرے تو اسے پورا نہ کرے اور جب(کسی سے) لڑے تو گالیوں پر اتر آئے۔ اس حدیث کو شعبہ نے سفیان کے ساتھ اعمش سے روایت کیا ہے(رواہ بخاری۔34)

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں نفاق اور منافقت سے بچا، ہمیں صادق اور امین بنا، ہمیں زبان کا میٹھا اور اچھے اخلاق و کردار والا بنا کیونکہ فرمان نبوی ہے کی جس کا اخلاق اچھا اس کا ایمان اچھا۔

آمین یا رب العالمین
سوال:
جمعہ مبارک کہنا کیسا ہے؟

فتوی علماء حرمین الشریفین

جواب:
اس کی کوئی بنیاد نہیں اور اس طرح کہنا بدعت ہے، کیونکہ یہ جائز بونے سے متلعق کوئی بھی دلیل وارد نہیں ھوئی. اور سلف صالحین کے اعمال کے برخلاف ہے، اور یہ بعد میں بدعتیوں کی ایجاد ہے، جو کہ اپنی بدعات کی ترویج کیلئے آج کل جدید وسائل انٹرنٹ وغیرہ استعمال کرنے کی کوشش میں لگے ہوے ہیں( شیخ صالح الفوزان

 جمعہ کے دن کی مبارکباد دینا دین کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ عمل نبی کریم سے ثابت ہے اور نا ہی صحابہ اکرام سے ثابت ہے

نبی کریم نے فرمایا خبردار دین میں نئی نئی باتوں سے بچنا کیونکہ بدترین کام دین میں نئی چیز پیدا کرنا ہے(مفہوم حدیث

فرمان ربانی ہے
  آج ميں نے تمہارے ليے تمہارے دين كو مكمل كر ديا(المائدہ۔3
بابا جی کہتے ہیں

دین منطق نہیں، دلیل مانتا ہے۔ جیسے کہ
نواقص وضوء میں ریح مقعد سے خارج ہو اور دھوئیں منہ اسکا کوئی منطق نہیں بنتا۔
مجرم جرم کر کے بھی بری۔۔۔۔کیونکہ حکم یہی ہے۔

انسان جب لقمہ حرام کھاتا ہے تو اس کے خون میں حرام سرایت کر جاتا ہے جوکہ اسکی نسلوں تک میں نفوذ پذیر ہو جاتا ہے۔

یاد رہے کہ دعاء کی مقبولیت کی فقط دو شرائط ہیں ایک سچ بولنا اور دوسرا رزق حلال کھانا۔ اگر انسان دعاء کی مقبولیت کے اعلی ترین مقام تک بھی پہنچ جاۓ جیسے کعبہ مشرفہ کے ملتزم سے لپٹ کر بھی اگر پکارے، یارب  یارب  اور رو رو کر دعاء مانگے لیکن اس کے پیٹ میں کھانا حرام کا کمایا ہوا ہو, اسکا لباس حرام کی کمائی سے ہو, چاہے احرام ہی کیوں نہ ہو لیکن اس شخص کی دعاء ہرگز ہرگز قبول نہ ہوگی۔
اے کن فیکون کے قادر

اے ہمارے رب ہم دنیا کے موجودہ حالات سے مغلوب ہو گۓ ہیں تو ہماری نصرت فرما

 اے قادر مطلق اپنی قدرت کا کرشمہ دیکھا، ہم تیرے گنہگار بندے ہیں تو ہم پر رحم فرما اور ہمیں اس موذی بیماری "کرونا" اور دیگر پیدا ہونے والی بیماریوں سے ہماری حفاظت فرما اور اس بے سکونی کیفیت سے نجات عطا فرما

یا اللہ!  اے ہر جاندار اور بے جان شے کے مالک یہ "کرونا" بھی تیری غیر مرعی مخلوق ہے جو تیری طرف سے اس دنیا پر مسلط ہےتو اپنے امر سے انسانیت کو اس موذی وباء سے نجات دے  تاکہ پریشان انسانیت کو سکون مل سکے۔

تیرے راز تو ہی جانتا ہے ہم تیرے مقصود سے بے خبر ہیں۔
 
بے شک تو ہی دعائیں قبول فرمانے والا ہے ہماری التجا سن لے۔
آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
اسلام کا عورتوں پر احسان، عدت میں کمی

اسلام نے شوہر کی موت پر عورت کی عدت چار ماہ دس دن مقرر کی ہے جبکہ زمانہ جہالیت میں یہ عدت ایک سال تھی جسے مینگنی پھینکنا کہتے تھے
حضرت زینب بنت امہ سلمہ نے فرمایا کہ زمانہ جاہلیت میں جب کسی عورت کا شوہر مر جاتا تو وہ ایک نہایت تنگ و تاریک کوٹھڑی میں داخل ہو جاتی۔ یہاں تک کہ اسی حالت میں ایک سال گزر جاتا پھر کسی چوپائے گدھے یا بکری یا پرندہ کو اس کے پاس لایا جاتا اور وہ عدت سے باہر آنے کے لیے اس پر ہاتھ پھیرتی۔ ایسا کم ہوتا تھا کہ وہ کسی جانور پر ہاتھ پھیر دے اور وہ مر نہ جائے۔ اس کے بعد وہ نکالی جاتی اور اسے مینگنی دی جاتی جسے وہ پھینکتی۔ اس طریقہ سے اسکی عدت پوری ہوتی تھی

حقوق نسواں کے علمبرداروں کےلئے لمحہ فکریہ
اس ماہِ مُقدس رمضان المبارك کو آخری سمجھ کر عبادت کیجیے

خواتین و حضرات ہمارے کتنے ہی پیارے ایسے تھے جو پچھلے سال ہمارے ساتھ روزے رکھتے، قیام کرتے اور وعظ و نصیحت سنتے، مگر اس سال وہ ہمارے درمیان موجود نہیں، اگر وہ اس دنیا میں باقی نہیں رہے تو یاد رکھ لیجیے! ہم نے بھی سدا اس دنیا میں نہیں رہنا، اس لیے کوشش کیجیے کہ اس رمضان کو زندگی کا آخری رمضان سمجھ کر عبادت کیجیے، اس سے عبادت و ریاضت کی لذت مزید بڑھ جائے گی، جیسا کہ رسول الله صلى الله صلعم نے نماز کی بابت فرمایا

 ’’إذا قُمْتَ في صلاتِكَ، فصَلِّ صلاةَ مُودِّعٍ.‘‘

"جب تو نماز کے لیے کھڑا ہو تو اسے آخری سمجھ کر پڑھ"(سنن ابن ماجه: ٤١٧١، مسند احمد ٢٣٤٩٨ و حسَّنه الألباني رحمه الله

 طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
مشکل وقت میں کام آتا ہےاللہ مشکل کشاء

آجکل کرونا وائرس کی وجہ سے پوری انسانیت پر مشکل گھڑی آن پڑی ہے اور اس مشکل وقت پر تمام دربار اور آستانے بند ہو گۓ ہیں ان کے سب متولیان، پیر، فقیر اور ملنگ سب غائب ہو چکے ہیں

ذرا سوچو!
اب کون رزق دے رہا ہے؟
کون اولاد دیتا ہے؟
کون بگڑی بنا رہا ہے؟
کون شفاء دے رہا ہے؟
کون اس وبا سے ہماری حفاظت فرمائے گا؟

اس مشکل گھڑی میں بھی اللہ تعالی اپنے بندوں کو پکار پکار کر کہہ رہا ہے

جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں ہر پکارنے والے کی پکار کو جب بھی وہ مجھے پکارے قبول کرتا ہوں اس لئے لوگوں کو بھی چاہیے وہ میری بات مان لیا کریں اور مجھ پر ایمان رکھیں یہی ان کی بھلائی کا باعث ہے
(البقرہ 186
رشتوں کو جوڑے رکھیں انکو ٹوٹنے سے بچائیں

کبھی کبھی ماں باپ کے ساتھ سب بہن بھائی ملکر بیٹھا کرو۔

کسی کے چہرے میں ماں مسکراتی نظر آئے گی۔ تو کسی کے لہجے میں باپ۔

ماں ایک ایسا بنک ہے جہاں ہر احساس اور دکھ جمع کر سکتے ہیں

اپنے والد سے ہم کلام رہو۔ یوں وہ بوڑھا جوان رہتا ہے۔

آئنہ دیکھ کر خوش ہیں میری آنکھیں بے حد

میرے چہرے میں میری ماں کی مشاہبت ہے

ماں سے محبت کرو کیونکہ ماں کی پریشانی دیکھ کر اللہ تعالی نے صفا و مروہ کو حج کا رکن بنا دیا۔

ماں کی اک عادت خدا سے بہت ملتی ہے

دونوں ہی خطائیں معاف کر دیتے ہیں

ماں باپ کے پاس بیٹھنے سے دو فائدے ہوتے ہیں 

ایک تو آپ کبھی بڑے

 نہیں ہوتے اور دوسرے وہ کبھی بوڑھے نہیں ہوتے

رشتوں کو زندہ رکھیں ان کے بنا آپ ادھورے ہیں
سوال:

کیا نماز تراویح کے پیچھے نماز عشاء پڑھ سکتے ہیں؟

جواب:

اگرکوئی شخص رمضان میں اس وقت مسجد میں آئے جب تراویح کی نماز شروع ہوچکی ہو اور اس نے عشاء کی نماز نہ پڑھی ہو, تو وہ عشاء کی نیت سے جماعت میں شامل ہوجائے اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد باقی رکعتیں پوری کرلے، تاکہ اس طرح اسے جماعت کی فضیلت حاصل ہوجائے۔

دلیل

صحیحین میں معاذ بن جبل رضی اللہ تعالی سے روایت ہے کہ وہ عشاء کی نماز نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ پڑھتے, پھراپنی قوم کے پاس جاکر دوبارہ انہیں یہی نماز پڑھاتے تھے،  یہ نماز ان کے لئے نفل اورلوگوں کے لئے فرض ہوتی تھی

فتوی

شیخ مقبول احمد

اسلامی دعوة سنٹر طائف سعودی عرب
 *شفاعت دلانے والی دعا*

*فرمانِ مصطفٰی ﷺ !*

جو شخص اذان سن کر یہ کہے

*اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا ۨ الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا ۨ الَّذِي وَعَدْتَهُ

اسے قیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔

(صحیح بخاری #614)


مقبولیت دعاء

یاد رہے کہ دعاء کی مقبولیت کی فقط دو ہی شرطیں ہیں ایک سچ بولنا اور دوسرا رزق حلال کھانا۔

رزق حرام کھانے والا شخص کعبہ مشرفہ کا دروازہ پکڑ کر گڑگڑا کر بھی دعاء مانگے گا تو قبول نہ کیجاۓ گی

قسم کی تین قسمیں ہیں

یمین منعقدہ۔
جو قسم پکے ارادے سے کھائی جائے اور اگر یہ توڑ دی تو اس کا کفارہ ادا کرنا پڑے گا

یمین غموس۔
یہ حرام ہے یہ وہ جھوٹی قسم ہے جو انسان جان بوجھ کر دوسروں کو دھوکا و فریب دینے کے لئے اور دوسروں کا حق مارنے کےلئے کھائے یہ کبیرہ گناہ ہے

یمین لغو:
جو انسان بات بات میں عادتا" بغیر ارادہ اور نیت کے کھاتا رہتا ہے مثلا" عادتا" کہتا رہتا ہے۔ 
 اللہ کی قسم، واللہ وغیرہ  یہ قسم منعقد نہیں ہوتی اور اس پر کوئی مواخذہ نہیں مگر یہ ایک بری عادت ہے۔

قسم کا کفارہ:
1۔ دس مسکینوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلائے۔

2-  یا دس مسکینوں کو کپڑے پہناۓ۔

3-یا  ایک مسلمان غلام یا لونڈی آزاد کرے۔

اور اگر ان تینوں میں سے کچھ نہ کر پاۓ تو تین دن کے روزے رکھے۔
غیر محرم عورت کے ساتھ تنہائی میں ملاقات کرنا کبیره گناه ھے

دلیل
حضرت عقبه بن عامر سے روایت ھے که رسول الله صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا
عورتوں کے ساتھ تنہائی میں ملاقات کرنے سے باز رھو- ایک انصاری نے عرض کیا یا رسول الله دیور (یا جیٹھ) کے بارے میں کیا حکم ھے آپ نے فرمایا وه تو موت ھے (رواه بخاری)

حضرت عقبه بن عامر سے روایت ھے که نبی اکرم نے فرمایا
کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ خلوت میں جمع نھیں ھوتا مگر ان کے ساتھ تیسرا شیطان ھوتا ھے (ترمذی

یاد رہے اگر خواتین شرعی پرده کریں تو معاشره بہت سی برائیوں سے پاک رہ سکتا ھے مگر ھماری روزمره زندگی پر انڈین TV کے برے اثرات مرتب ھو ۓ ھیں اور بے حیائی دھیرے سے مسلمان گھرانوں میں کب داخل ھوئی اس کی ھمیں خبر بھی نه ھوئی۔
قیام اللیل

قیام اللیل سنت مؤکدہ ہے ، اورکتاب وسنت میں اس کی تواتر سے نصوص ملتی ہیں

آج رمضان المبارک کی اکیسویں رات ہے یعنی آج کی رات سے رمضان کریم کا آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے اعتکاف میں بیٹھنے والے بیٹھ چکے اور قیام اللیل کی ابتداء بھی آجکی رات سے ہو چکی ہے

قیام اللیل کا طریقہ

اکسیسویں رات کو نماز تروایح میں وتر نہیں پڑھے جائیں گے بلکہ دو دو کرکے چار نوافل لمبی قرآت سے پڑھے جاتے ہیں اور ان چار نوافل کے بعد نمازی مساجد سے اپنے اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں اور تقریبا" ڈھائی بجے صبح پھر سے قیام اللیل کے دو دو کرکے چار نوافل لمبی قرآت کے ساتھ امام کے پیچھے اداء کریں گے اور آخر میں امام کے پیچھے تین وتر اداء کۓ جاتے ہیں اور یہی قیام اللیل رمضان ہے اور مسنون ہے
لکھتا ہے وہی بشر کی تقدیر
وَالـلّٰـہُ عَـلٰی کُـلِّ شَـیْـئٍ قَـدِیْــرٌ

جس کے تابع ہیں جنّات و انسان
فَـبِــأَيِّ آلَاء رَبِّــكُــمَــا تُــكَــذِّبَــانِ

ابــتــدا ہے وہـی اور انــتــہــا
وَتُـعِـزُّ مـن تـشـاء وَتُـذِلُّ مـن تـشـاء

‏تنہائی میں بھی رہو گناہ سے دور
ﻭَﺍﻟــﻠَّــﻪُ ﻋَــﻠِــﻴــﻢٌ ﺑِـﺬَﺍﺕِ ﺍﻟــﺼُّــﺪُﻭﺭِ

ہے تجھکو بس طلب کی جوت
کُــلُّ نَــفْــسٍ ذَائــقــة الْــمَــوْتِ
 
انساں کو  ہے لاحاصل کا جنون
قَـــدۡ أَفۡـــلَـــحَ ٱلۡـــمُـــؤۡمِـــنُـــونَ

غیب سے نکال دیتا ہے وہ سبیل
حَـسْـبُـنَـا الـلَّـهُ وَنِــعْــمَ الْـوَكِـيـلُ

ہر ایک کو دیتا ہے صلہ بہترین
إِنَّ الـــلَّـــهَ مَـــعَ الــصَّــابِــرِيــنَ

جب وہ کن کہتا ہے
تو فیکون ہو جاتا ہے
عشا ء کی نماز باجماعت پڑھی اس نے آدھی رات قیام کیا

 عشا ء کی نماز باجماعت

  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
"جس شخص نے عشاء کی نماز باجماعت پڑھی تو گویا اس نے آدھی رات قیام کیا اور اگر اس نے فجر کی نماز بھی جماعت سے پڑھی تو گویا اس نے ساری رات قیام کیا۔"

صحیح الترغیب والترھیب: 415

طالب الدعاء
انجنیئر نذیر ملک سرگادھا
صدقہ فطر کی حکمت

حضرت عبداللّہ بن عبّاس رضی اللّہ عنہ سے روایت ھے کہ رسُول اللّہ صلّی اللّہُ عَلَیہِ وَسَلّم نے
روزوں کو فضول اور لایعنی اور فُحش باتوں کے اثرات سے پاک و
صاف کرنے کے لئے اور
مسکینوں اور محتاجوں کےکھانے کے بندوبست کے لئےصدقہ فطر واجب قرار دیا( سنن ابی داؤد)

اور اس کا عید کی نماز پڑھنے سے پہلے ادا کرنا ضروری ھے ، ورنہ عید کی نماز کے بعد یہ ایک عام صدقہ کی طرح ھوگا ، صدقہ فطر کا اجرو ثواب نہ ھوگا ۔

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
گھر سے وضو کر کے فرض نماز ادا کرنے کے ارادہ سے مسجد میں آنے والے کو حج کے برابا ثواب ملتا ہے


حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا.. 
جو شخص گھر سے وضو کر کے فرض نماز ادا کرنے کےلئے مسجد میں آۓ اس کے لئے حج کا احرام باندھنے والے آدمی کے برابر ثواب ہے اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز ادا کرنا جن کے درمیان کوئی لغو اور بیہودہ بات نہ کی گئی ہو ایسا عمل ہے جو علیین میں لکھا جاتا ہے۔(رواہ ابوداؤد

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں تیرے احکامات تیرے نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے طریقے کے مطابق بجا لانے والا بنا دے اور ان اعمال کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما۔

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
لیلۃ القدر

رسول ﷲ صلعم نے فرمایا: شبِ قدر کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں (اور ایک روایت میں ہے کہ رمضان کی آخری سات طاق راتوں) میں تلاش کیا کرو(متفق علیہ

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے شبِ قدر میں حالت ایمان میں ثواب کی غرض سے قیام کیا اُس کے سابقہ گناہ بخش دیئے جاتے ہیں اور جس نے ایمان کی حالت میں ثواب کی غرض سے رمضان کے روزے رکھے اُس کے بھی سابقہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں(متفق علیہ

لیلۃ القدر کی دعاء

حضرت عائشه سے روایت ھے میں نےپوچھا یا رسول الله اگر میں شب قدر پالوں تو کیا دعا مانگوں نبی کریم نے فرمایا کہو۔

اللهم انک عفو تحب العفو فاعف عنی

یا الله تو معاف کرنے والا ھے معاف کرنے کو پسند کرتا ھے لهذا مجھے معاف فرما (ترمذی)

رمضان کا چاند دیکھیں روزے شروع کریں اور شوال کا چاند دیکھیں عید الفطر منائیں 


رمضان مبارک کا چاند دیکھ کر روزے شروع کرنے چاهئۓ

شعبان کے آخر میں اگر مطلع ابر آلود هو تو شعبان کے تیس دن پورے کرنے چاهئیں اور رمضان کے آخر میں اگر مطلع ابر آلود هو تو رمضان کے تیس دن پورے کرنے چاهئیں 

دلیل
حضرت عبدالله بن عمر سے روایت هے که رسول الله نے فرمایا چاند دیکھے بغیر رمضان کے روزے شروع نه کرو اور چاند دیکھے بغیر رمضان ختم نه کرو. اور اگر مطلع ابر آلود هو تو مہینے کے تیس دن پورے کر لو (متفق علیه)

طالب الدعاء
انجینئر نذیر ملک سرگودھا
اصل مفلس کون

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا
 کیا تم جانتے ہو کہ *مفلس کون ہے؟ صحابہ نے کہا؛ ہمارے نزدیک مفلس وہ شخص ہے جس کے پاس نہ درہم ہو، نہ کوئی سازوسامان۔
آپ نے فرمایا میری امت کا مفلس وہ شخص ہے جو قیامت کے دن نماز، روزہ اور زکاۃ لے کر آئے گا اور اس طرح آئے گا کہ ( دنیا میں) اس کو گالی دی ہو گی ، اس پر بہتان لگایا ہو گا ، اس کا مال کھایا ہو گا ، اس کا خون بہایا ہو گا اور اس کو مارا ہو گا، تو اس کی نیکیوں میں سے اس کو بھی دیا جائے گا اور اس کو بھی دیا جائے گا اور اگر اس پر جو ذمہ ہے اس کی ادائیگی سے پہلے اس کی ساری نیکیاں ختم ہو جائیں گی تو ان کے گناہوں کو لے کر اس پر ڈالا جائے گا ، پھر اس کو جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔(مسلم، 6579
ربنا ولک الحمد

سیدنا رفاعه بن رافع روایت کرتے ھیں که ھم ایک دن نماز پڑھ رھے تھے جب آپ نے رکوع سے سر اٹھایا تو فرمایا

سمع الله لمن حمده

پس ایک نمازی نے کہا

ربنا ولک الحمد
حمدا" کثیرا" طیبا" مبارکا" فیه

پهر جب آپ نماز سے فارغ ھوۓ تو فرمایا " بولنے والا کون تھا ایک شخص نے کہا یا رسول الله! میں تھا تو آپ نے فرمایا
میں نے تیس فرشتے دیکھےجو ان کلمات کا ثواب لکھنے میں جلدی کر رھے تھے(بخاری

حاصل کلام

آپ امام یا مفرد ھیں تو رکوع سے قومے کے لۓ کھڑے ھوتے وقت یه ضرور پڑھیں

سمع الله لمن حمده
ربنا ولک الحمد
حمدا"کثیرا" طیبا" مبارکا" فیه

اے ھمارے رب! تیرے ھی واسطے تعریف ھے بہت زیاده، پاکیزه اور با برکت تعریف

الله تعالی ھمیں رسول الله صلعم والی نماز پڑھنے کی توفیق دے۔
عید الفطر کے دن کے اعمال

عید الفطر کے دن صدقہ الفطر کی ادائیگی اور نماز عید کے واجب اعمال کے ساتھ ساتھ اس دن کے بہت سے مسنون اعمال ہیں جن کو احادیث کی روشنی میں بیان کیا جاتا ہے:

1) حجامت (بالوں کی کٹنگ کروانے جانا)

2) ناخن کاٹنا

3) مسواک کرنا

4) غسل کرنا

5) نئے یا کم از کم صاف کپڑے پہننا

6) خوشبو لگانا

7) عید گاہ جانے سے پہلے طاق کھجوریں یا میٹھی چیز کھانا

8) عید گاہ کی طرف جلدی جانا

9) عید گاہ کی طرف پیدل جانا

10) راستے میں تکبیر کا ورد کرنا

11) ایک دوسرے کے مبارک دینا

12) راستہ بدل کر واپس آنا

 الدعاء
یا اللہ تعالی ہمارے روزے، نمازیں، صلاۃ تراویح، رکوع سجود، صدقات و زکواۃ اور دیگر نیک اعمال قبول فرما

آمین یا رب العالمین
*دعاء توبہ*

*عید الفطر مبارک*

بسم اللہ الرحمن الرحیم
يارب العالمين ہم بہت گناہ گار ہیں، سیاہ کار ہیں، خطا کار ہیں مگر تیرے بندے ہیں، فقط تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ تجھ سے ہی مدد اور دعاء مانگتے ہیں

تیرے آخری نبی اور رسول محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی امت ہیں

اے ہمارے رب ہم اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں اور تجھ سے اپنے سابقہ تمام کبیرہ صغیرہ گناھوں کی معافی مانگتے ہیں اور آئندہ کے لئے وعدہ کرتے ہیں کہ گناہوں کے قریب بھی نہ پھٹکیں گے۔ یا اللہ تعالی ہماری توبہ قبول فرما لے اور اس توبہ کے ثمرات ہماری باقی زندگی میں نمایاں کردے تاکہ ہم محسوس کر سکیں کہ تو نے ہمیں معاف کر دیا ہے اور ہم لپک لپک کر مذید نیکیاں کریں تاکہ تیرا قرب حاصل کرلیں

آمین یا رب العالمین

شوال کے چھ روزے

ھر سال شوال کے چھ روزے رکھنے کا ثواب عمر بھر کے روزے رکھنے کے برابر ھے

حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ھے که رسول الله صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا۔
جو شخص رمضان کے روزے رکھ کر (ھر سال) شوال میں بھی چھ روزے رکھے اسے عمر بھر کے روزوں کا ثواب ملتا ھے
(مسلم، ابوداؤد ، نسائ، ترمذی)


نافع علم، پاکیزہ رزق اور مقبول عمل کی دعاء

اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُك عِلْمًا نَّافِعًا وَّرِزْقًا طَيِّبًا وَّعَمَلًا مُّتَقَبَّلًا

ترجمہ:اے اللہ!میں تجھ سے نفع دینے والا علم،پاکیزہ رزق اور قبول ہونے والے عمل کا سوال کرتا ہوں۔

فائدہ: حدیث میں ہے:نبی کریمﷺصبح کی نماز کا سلام پھیرتے تو مذکورہ بالا دعاء پڑھا کرتے تھے۔(شعب الایمان :1645)
ربنا ولک الحمد

سیدنا رفاعه بن رافع روایت کرتے ھیں که ھم ایک دن نماز پڑھ رھے تھے جب آپ نے رکوع سے سر اٹھایا تو فرمایا

سمع الله لمن حمده

پس ایک نمازی نے کہا

ربنا ولک الحمد

حمدا" کثیرا" طیبا" مبارکا" فیه

پهر جب آپ نماز سے فارغ ھوۓ تو فرمایا " بولنے والا کون تھا ایک شخص نے کہا یا رسول الله!
میں تھا تو آپ نے فرمایا میں نے تیس فرشتے دیکھےجو ان کلمات کا ثواب لکھنے میں جلدی کر رھے تھے(بخاری ٨٩٩

حاصل کلام

اگر آپ امام یا مفرد ھیں تو رکوع سے قومے کے لۓ کھڑے ھوتے وقت یه ضرور پڑھیں

سمع الله لمن حمده
ربنا ولک الحمد
حمدا"کثیرا" طیبا" مبارکا" فیه

اے ھمارے رب ! تیرے ھی واسطے تعریف ھے بہت زیاده، پاکیزه اور با برکت تعریف۔

یا الله ھمیں رسول الله جیسی نماز پڑھنے والا بنا۔
نفلی روزے کا ثواب

حضرت ابو سعید رضی اللّہ عنہُ بیان کرتے ھیں کہ رسول اللّہ ﷺ نے فرمایا

جو شخص اللّہ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھّے ، اللّہ تعالٰی اُس کے چہرے کو دوزخ کی آگ سے ستّر سال کی مُسافت کے برابر دور فرما دے گا(بخاری 

فرض روزے کی نیت فجر سے پہلے کرنا ضروری ھے اور نفلی روزے کی نیت ظهر سے قبل کرنا ضروری ھے

حضرت حفصه سے روایت ھے که نبی اکرم نے فرمایا جس نے فجر سے پہلے روزه کی نیت نه کی اس کا روزه نهیں(رواہ ترمزی

دکھاے کی عبادت شرک

حضرت شداد بن اوس سے روایت ھے که میں نے رسول الله کو فرماتے ھوۓ سنا جس نےدکھاوے کی نماز پڑھی اس نے شرک کیا  جس نےدکھاوے کا روزه رکھا اس نے شرک کیا۔ جس نےدکھاوے کے لۓ صدقه کیا اس نے شرک کیا (احمد

طالب الدعاء
انجینئر نذیر ملک

تبصرے