عیدین کی کچھ اہم باتیں
*عیدین کی کچھ اہم باتیں*
اتوار 18 جولائی 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*یوم عرفہ کا ایک روزہ ایک گزشتہ اور ایک آئندہ سال یعنی دو سال کے (صغیرہ) گناہوں کا کفارہ ہے جبکہ یوم عاشورہ محرم کا روزہ گزشتہ سال کے (صغیرہ) گناہوں کا کفارہ ہے*
*دلیل*
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا
میں اللہ تعالی سے امید رکھتا ہوں کہ یوم عرفہ کے روزے کے بدلے میں
اللہ تعالی ایک گزشتہ اور ایک آئندہ سال کے گناہ معاف فرمائیں گے اور یوم عاشورہ محرم کے روزہ کے بدلہ میں گزشتہ سال کے گناہ معاف فرمائیں گے۔(مسلم)
*عیدین کی نماز کا مسنون وقت*
ہمارے زمانے میں بہت سے مقامات پر عیدین کی نماز ۔بہت تاخیر سے پڑھائی جاتی ہے بلا شبہ یہ خلاف سنت ہے (بحوالہ معارف الحدیث حصہ سوئم صفحہ 242)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عید الفطر اور عید الاضحی کے اوقات کے بارے میں سب سے واضح حدیث حضرت جندب رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالے سے منقول ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم عید الفطر کی نماز ہم لوگوں کو ایسے وقت پڑھاتے تھے کہ آفتاب بقدر دو نیزے کے بلند ہوتا تھا اور عید الاضحی کی نماز ایسے وقت پڑھاتے تھے کہ آفتاب بقدر ایک نیزہ بلند ہوتا تھا (ایک نیزہ سے مراد طلوع شمس سے تقریبا" 20 منٹ بعد اور دو نیزے سے مراد تقریبا" 40 منٹ کے بعد)
{بحوالہ تلخیص الخبیر}
علماء اکرام سے گزارش ہے کہ مندرجہ بالا سیاق و سباق کی روشنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی جلد عید پڑھنے کی سنت کو زندہ کریں اور ثواب دارین حاصل کریں۔
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان مبارک ہے کہ جس نے میری ایک سنت کو زندہ کیا اسے سو شہیدوں کا ثواب (الحدیث)
یاد رہے کہ آج بھی حرمین الشریفین اور عرب ممالک میں عیدین کی نماز اشراق کے وقت پڑھائی جا تی ہے یعنی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اس سنت پر سختی سے عمل ہے
الدعاء
یااللہ تعالی ہمیں سنت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیروی کی توفیق عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین
وما علینا الا لبلاغ المبین
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333عیدین کی
تبصرے