یہ طنز نہیں بلکہ ایک خواہش ہے
*یہ طنز نہیں۔ خواہش ہے*
جمعہ 23 جولائی 2021
انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا
ملک بھر میں نماز عیدین کے اجتماعات ہوتے ہیں اور ملکی اعلی حکام دارلحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں عیدین کی نماز باجماعت ادا کرتے ہیں۔
مگر اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ صدر مملکت، وزیر آعظم، وزراء اعلی اپنے وزراء کے ساتھ نماز عید کے اجتماعات اور نماز جنازہ میں شریک بھی ہوتے ہیں مگر نماز میں مضحکہ خیز حرکات غیر شعوری طور پر صادر ہو جاتی ہیں۔
اصل وجہ یہ ہے کہ یہ نمازیں سال بھر میں گنے چنے ایام میں ادا کرنی ہوتی ہیں اور اکثر بار علماء بھی بھول جاتے ہیں۔ مگر کتنا اچھا ہو کہ اعلی حکام وزراء و سفراء کو ان کے عہدے پر فائز کرنے سے قبل باقاعدہ جو اورینٹیشن دی جاتی ہے اس میں قومی، علاقائی اور اسلامی شعار بھی شامل کۓ جانے چاہئیں تاکہ مجمع عام میں، الیٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز دیکھنے پر خفت نہ اٹھانی پڑے اور ایسی سرزد حرکات و سکنات سے ملکی اور ذاتی وقار پر بھی حرف نہ آۓ۔
ہمارے ملک کے سربراہان، وزراہ و سفراء کو باقاعدہ ٹریننگ دی جاتی ہے کہ اٹھنا، بیٹھنا، ملنا جلنا اور ریڈ کارپٹ پر چلنا کیسے ہے، گارڈ آف آنر کیسے لینا ہے پریڈ کا معائنہ کیسے کرنا، دوسرے ممالک سے معاہدے کیسے کرنے ہیں، سربرہان سے کیسے ملنا جلنا ہے اور صحیح پروٹوکول پر کیسے عمل کرنا ہے یہ سبھی جب بنیادی اورینٹیشن کے SOPs میں شامل ہے اور باقاعدہ اس ٹریننگ کے شیشنز بھی ہوتے ہیں اور اگر اسلامی شعار بھی اس اورینٹیشن میں شامل کر لۓ جائیں تو ملکی وقار نکھر جاۓ گا۔
کاش وطن عزیز میں بھی خلافت راشدہ کی طرح خلیفہ نماز کی امامت کراتا اور اسلامی شعار نافذ ہوتے۔
کچھ عرصہ پہلے سعودی عرب کے داراخلافہ الریاض کی ایک عدالت میں جانے کا اتفاق ہوا جونہی میں کمرہ عدالت میں پہنچا تو ظہر کی آذان ہو گئ اور قاضی صاحب نے عدالت کا کام فوری روک کر نماز ظہر کے لۓ کورٹ کے احاطے میں واقع عالیشان مسجد کی طرف رخ کیا اور عدالت میں موجود دیگر سبھی لوگ بھی نماز ظہر کی ادائیگی کے لئے مسجد چلے گۓ۔
میری حیرانگی کی انتہا اس وقت ہوئی جب میں نے دیکھا کہ عدالت کا وہی قاضی امامت کے مصلے پر کھڑا ہوا اور اقامت کہی گئ اور قاضی صاحب نے نماز ظہر کی امامت کرائی۔
ذرا سوچیں کہ جس ملک میں قاضی نماز کی امامت کراۓ گا تو وہاں انصاف کا کیا معیار ہو گا؟
اللہ اکبر کبیرا
یقین جانیۓ یہ نظارہ دیکھ کر مجھے دلی مسرت ہوئی اور فرحت مسرت میں میری آنکھوں میں آنسو جھلک اٹھے اور دل سے یہ دعاء نکلی کہ کاش یہ نظام صلاۃ میرے وطن عزیز پاکستان میں بھی نافذ ہو جاۓ۔۔۔۔۔
یا رب کریم ہمیں بھی خلفہ راشدین جیسا حاکم عطا فرما تاکہ وطن عزیز میں بھی اسلام نافذ کیا جا سکے۔
آمین یا رحمن یا رحیم
ایک نیک تمنا
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell: 00923008604333یہ طنز نہی ایک خواہش ہے
تبصرے