سعودی عرب میں قاضی کی امامت
کچھ عرصہ پہلے سعودی عرب کے داراخلافہ الریاض کی ایک عدالت میں جانے کا اتفاق ہوا جونہی میں کمرہ عدالت میں پہنچا تو ظہر کی آذان ہو گئ اور قاضی صاحب نے عدالت کا کام فوری روک کر نماز ظہر کے لۓ کورٹ کے احاطے میں واقع عالیشان مسجد کی طرف رخ کیا
میری حیرانگی کی انتہا اس وقت ہوئی جب میں نے دیکھا کہ عدالت کا وہی قاضی امامت کے مصلے پر کھڑا ہوا اور اقامت کہی گئ اور قاضی صاحب نے نماز ظہر کی امامت کرائی۔
ذرا سوچیں کہ جس ملک میں قاضی نماز کی امامت کراۓ گا تو وہاں انصاف کا کیا معیار ہو گا؟
اللہ اکبر
یقین جانیۓ یہ نظارہ دیکھ کر مجھے دلی مسرت ہوئی اور فرحت جذبات میں میری آنکھوں میں آنسو جھلک اٹھے اور دل سے یہ دعاء نکلی کہ کاش یہ نظام صلاۃ میرے وطن عزیز پاکستان میں بھی نافذ ہو
تبصرے