جمعہ کے احکام و فضائل
*جمعہ کے احکامات و فضائل*
جمعہ30 جولائی 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جائے تو تم اللہ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو یہ تمہارے حق میں بہت ہی بہتر ہے اگر تم جانتے ہو(جمعہ09)
*جمعہ سے اگلے جمعہ تک گناہ معاف*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب اچھی طرح مقدور بھر صفائی کرے اور تیل لگائے اور اپنے گھر میں موجود خوشبو لگائے، پھر اپنے گھر سے(جمعہ کے لیے) روانہ ہو ، اور (مسجد میں آ کر) دو بیٹھے ہوئے آدمیوں کو (ان کی جگہ سے) نہ ہٹائے ، پھر جس قدر مقدور ہو نماز پڑھے اور جب امام خطبہ شروع کر دے تو پھر خاموش ہو جائے تو اس کے اس حاضر اور دوسرے جمعہ کے درمیان والے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ (رواہ البخاری، مشکواۃ)
*با جماعت جمعہ ادا کرنا فرض ہے*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ہر مسلمان پر با جماعت جمعہ ادا کرنا فرض ہے ۔ سوائے چار کے ، عبد مملوک ، عورت ، بچے ، یا مریض کے۔ (ابوداؤد)
مشکواة المصابیح 1377
*بہترین دن ، جمعہ کا دن ہے*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :"مبلال" تمام ایام سے بہترین دن ، جمعہ کا دن ہے ، اسی دن آدم ؑ پیدا کیے گئے اسی روز جنت میں داخل کیے گئے اسی روز اس سے نکالے گئے اور قیامت بھی جمعہ ہی کے روز قائم ہو گی(مسلم
مشکواة المصابیح 1356
*دوران خطبہ*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب تم نے دوران خطبہ کسی ساتھ والے شخص سے (بس اتنا) کہہ دیا کہ خاموش ہو جاؤ تو تم نے لغو کام کیا(متفق علیہ)
مشکواة المصابیح 1385
*لغو کام*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح وضو کر کے جمعہ کے لیے آئے اور خاموشی سے غور کے ساتھ خطبہ سنے تو اس کے اس اور دوسرے جمعہ کے درمیان والے اور مزید تین دن کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں ۔ اور جو کنکریوں سے کھیلتا رہے تو اس نے لغو کام کیا
مشکواة(1383
*فرشتوں کے رجسٹر*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو فرشتے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور آنے والوں کو ترتیب وار لکھتے
جاتے ہیں۔
*الدعاء*
یا اللہ تعالی مجھے اپنی
رحمت کے وسیلے سے بخش دے۔
ایمن
یا حیئ یا قیوم برحمتک اشتغیث
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell: 00923008604333
تبصرے