فیشن زدہ حجاب نہیں خواتین پردہ کریں
فیشن زدہ حجاب نہیں،
خواتین پردہ کریں قبل اس کے کہ پردہ میں چلی جائیں
جمعہ 27 اگست 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
اس پر فتن دور میں وطن عزیز میں عزت دار خواتین کو اپنی عزت بچانا مشکل ہو رہی ہے۔
سچ تو یہ ہے کہ اس بے حیائی کا بیج اس وقت بو دیا گیا تھا جب عمران خان کی پارٹی نے اسلام آباد میں مخلوط دھرنے دیۓ تھے اور ینگ جنریشن نے جو گل وہاں کھلاۓ تھے اس سے یہ بخوبی اندازہ ہو گیا تھا کہ اگر یہ پارٹی برسر اقتدار آگئ تو ملک میں بےحیائی کا اک طوفان برپا ہو گا اور جن اقدار کو ہم سینے سے لگاۓ بیٹھے ہیں اور اپنے جن اسلامی شعار کو ہم اپنا فخر سمجھتے ہیں وہ آہستہ آہستہ ہم سے تبدیلی کے نام پر رفتہ رفتہ چھین لۓ جائیں گے اور یہی تبدیلی والے نعرے کے ثمرات ہونے تھے سو ہو گۓ۔
یہ سب کچھ دھرنوں کا کیا دھرا ہے۔ یاد کریں دھرنوں کی ان راتوں کو جب موسیقی کی دھنوں پر جوان دوشیزائیں اور نوجوان لڑکے مخلوط طور پر رقص و سرور کی محفلیں گرماتے تھے ان کے فوری ثمرات قوم نے اسی وقت دیکھ لۓ تھے اور اب ان محافل کے دیر پا اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ جو بے حیائی کا بیج تبدیلی کے نعروں اور دھرنوں نے اس وقت بویا تھا وہ اب پنپ چکا ہے اور اوپر سے میرا جسم میری مرضی، ولنٹائین ڈے اور نیو ائیر پارٹیوں کی آزادی ہی نہیں بلکہ حکومت کی پشت پناہی حالات کو آج وہاں لے ائی ہے کہ اس طوفان بد تمیزی اور بد تہزیبی کو روکنا مشکل ہو گیا ہے
یاد رہے کہ اگر معاشرے نے اپنی آنکھیں نہ کھولیں اور حکومت نے کنٹرول نہ کیا تو پاکستان میں *"گناہ کبیرہ"* ٹکے ٹوکری ہو جاۓ گا اور ڈر لگتا ہے کہ ہم مصر اور لبنان سے بھی آگے نہ گزر جائیں کیونکہ ہماری قوم دوسروں کا رنگ بڑی تیزی سے اپنا لیتی ہے۔
پچھلے ہفتے میں خواتین کی بے حرمتی کے تین بڑے کیس سامنے آۓ ہیں
اور اس یلغار کو نہ روکا گیا تو ڈر ہے کہ کہیں پوری قوم نہ اسکی لپیٹ میں نہ آجاۓ۔
اور تبدیلی کی اس رو میں ہم اپنا دین بھی نہ بچا پائیں۔
مینار پاکستان والا شرمناک واقعہ ہرگز رونما نہ ہوتا اگر اس خاتون کا اس آیت پر عمل ہوتا۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَنْ يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا.
سورۃ الأحزاب. 59
اے نبی! اپنی بیویوں، اپنی بیٹیوں اور مومنوں کی عورتوں سے کہ دیجیے کہ وہ اپنی چادروں کے پلو اپنے اوپر لٹکا لیا کریں. اس طرح زیادہ توقع ہے کہ وہ پہچان لی جائیں اور انہیں ستایا نہ جائے اور اللہ تعالٰی معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے
*معزز*
*خواتین پردہ کریں!*
*قبل اس کے کہ آپ پردہ میں چلی جائیں*
*خواتین کا پردہ*
اے مسلمان بہنو! بھائیو!
اسلام جس پردے کا خواتین کو حکم دیتا ہے۔
اور ہم نے جو حجاب کا حشر کیا ہے تو کیا یہ وہی پردہ ھے قرآن نے جس کا حکم دیا ھے؟؟؟
قرآن جس پردے کا حکم دیتا ھے وہ تو مومن عورتوں کی زیب و زینت کو چھپانے کے واسطے ھے، تاکہ پہچان لی جائیں کہ یہ شریف باحیا عورتیں ہیں، ان پر کوئی میلی نظر نہ ڈالے،،،،
مگر آجکل جو کچھ پردے اور حجاب کے نام پر ہمارے سماج میں ہورہا ھے اگر اسے نہ روکا گیا تو پردہ خود ایک مذاق بن کر رہ جائے گا۔
*مرد اپنی نگاہیں نیچی رکھیں*
ایک زمانہ تھا کہ اگر کوئی عورت بے پردہ نظر آتی تھی تو مرد اپنی نگاہیں پھیر لیتے تھے اور یہی دین اسلام کا منشا ہے
مگر اب تو مرد حضرات کی نظریں بھی خاتون کو گھر تک چھوڑ کر آتی ہیں۔
*قصور وار کون*
سچ تو یہ ہے کہ سب سے بڑا جرم تو حکومت وقت کا ہے یہ حالات کو کنٹرول کرے کیونکہ انھیں کے یہ پیدا کردہ ہیں۔
دوئم، والدین اپنی بیٹیوں کو لگام دیں اور گھر کی خواتین کو شرعی پردہ کروائیں۔
سوئم، مرد حضرات بھی اپنی نگاہوں کی حفاظت کریں اور یہی حکم خداوندی ہے۔
الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں گناہوں سے بچا لے اور اپنا بنا لے۔
آمین یا رب العالمن
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333
تبصرے