*بال بچوں کو چھوڑ کر آنے والے وفد کو بیس دنوں کے بعد واپس چلے جانے کا حکم
*بال بچوں کو چھوڑ کر آنے والے وفد کو بیس دنوں کے بعد واپس چلے جانے کا حکم*
ہفتہ 23 اکتوبر 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اس وقت ہم سب نوجوان تھے اور ہم عمر تھے 20 رات تک ہم نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ہاں قیام کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو یہ خیال پیدا ہوا کہ ہمیں اپنے اہل و عیال سے ملنے کا شوق ہے یعنی ہم اپنے بال بچوں سے اداس ہو گئے ہیں تب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہم سے دریافت فرمایا
"آپ لوگ اپنے گھروں میں کس کس کو چھوڑ کر آئے ہیں؟
ہم نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا اچھا تم لوگ اب اپنے گھروں کو واپس لوٹ جاؤ۔ انہیں دین کا علم سکھانا اور نیکی کا حکم دینا اور نماز اس طرح پڑھنا جس طرح تم نے مجھے پڑھتے ہوۓ دیکھا ہے جب نماز کا وقت ہوجائے تو تم میں سے ایک آدمی آذان دے اور جو بڑا ہو وہ نماز پڑھائے( رواہ بخاری)
*تبلیغی جماعت والے بھائی نوٹ فرما لیں*
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333
تبصرے