نبی کریم کے بچوں سے محبت حصہ اؤل
*حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بچوں سے محبت*
ِہفتہ 23 اکتوبر2021
انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا
*ایک لڑکے کے سر پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دست شفقت رکھ کر سو سال زندہ رہنے کی دعاء دی اور وہ سو سال تک زندہ رہا*
حضرت عبداللہ بن بسر رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے میرے سر پر اپنا دست مبارک رکھا اور فرمایا یہ لڑکا سو سال زندہ رہے گا چنانچہ عبد اللہ نے سو سال کی عمر پائی(اسے بزار نے روایت کیا ہے)۔
2۔ *حضرت عبداللہ بن سلام کے بیٹے حضرت یوسف رضی اللہ تعالی عنہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفقت اور محبت*
حضرت یوسف بن عبداللہ! عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالی عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اپنی گود میں بٹھایا میرے سر پر ہاتھ رکھا میرا نام یوسف رکھا اور میرے لئے برکت کی دعا فرمائی۔ (اسے طبرانی نے روایت کیا ہے)۔
*ایک لڑکا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں دعاء کے لئے حاضر ہوا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خوشہ سے دانے نکالے اپنے دست مبارک پر صاف کیے اور اسے کھانے کے لیے عنایت فرمائے*
حضرت عبد الملک بن عمیر رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ ایک لڑکا تھا جس کی کنیت ابو مصعب تھی وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں ایک خوشہ تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خوشہ ہاتھوں میں مل کر اس کا چھلکا اتارا پھونک ماری اور اس کے دانے لڑکے کو دیئے۔ لڑکے نےلے کر کھا لیے انصار مدینہ اسے اچھا نہ سمجھتے تھے لیکن جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابو مصعب کو دانے دیئے تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو واپس نہ پلٹائے ابو مصعب رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھ کر ابھی تھوڑی دور ہی آیا تھا کہ پھر واپس پلٹا اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ میرے لیے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالی مجھے جنت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت عطا فرمائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا تمہیں یہ بات کس نے سکھائی ہے میں نے عرض کیا کسی نے نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں دعاء کروں گا جب میں واپس ہونے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بلایا اور ارشاد فرمایا" کثرت سجود سے میری مدد کرنا"۔۔۔۔ میں اپنی ماں کے پاس واپس گھر آیا تو ماں نے دریافت کیا اتنی دیر کہاں رہے میں نے بتایا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس تھا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایک خوشہ لائے اپنے دست مبارک سے اس کے دانے نکالے اور مجھے دیئے، میں نے واپس کرنا پسند نہ کیے اور لے لیے۔ ابو مصعب رضی اللہ تعالی عنہ کی ماں نے کہا تو نے بہت اچھا کیا ۔پھر میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے میرے لئے دعاء کی (اسے بزار نے روایت کیا ہے)
*حوالہ جات:*
مسلم، بخاری، صحاح ستہ اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اؤل انعام یافتہ مستند کتاب الرحیق المختوم۔
*درود شریف*
ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .
ٱللَّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمارے دلوں میں بھی نبی کریم کی محبت صحابہ جیسی عطا فرما۔
یا اللہ تعالی میں تجھ سے نفع بخش علم، پاک طیب رزق اور ان اعمال کا سوال کرتا ہوں جو تیرے ہاں مقبول ہوں۔
یا اللہ تعالی میں تجھ سے ان نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو نہ تو بدلیں اور نہ ہی زائل ہوں۔
یا اللہ میں تجھ سے نفع بخش علم، وسیع رزق اور ہر قسم کی بیماری سے شفاء کا سوال کرتا ہوں۔
یا اللہ تعالی ہمیں بڑھاپے کے خرافات سے بچانا اور خاتمہ بلایمان فرمانا۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333
تبصرے