نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کاتبین وحی

*حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کاتبین وحی*


اتوار 31 اکتوبر 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


رسالت مآب جناب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم امی تھے پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے، امی ہونا آپ  صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا خصوصی امتیاز ہے اور آپ  صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رسالت و نبوت کی ایک واضح دلیل ہے کہ ایک امی لقب رسول نے دنیائے انسانیت کو ایسا کلام دیا جس کی فصاحت و بلاغت اور لذت وحلاوت کے سامنے فصحائے عرب سرنگوں نظر آتے ہیں اور قیامت تک دنیا اس کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے۔

لہٰذا جب قرآن مجید کی آیات کریمہ آپ  صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قلب اطہر پرالقاء ہوتیں، نازل ہوتی تھیں اور بطور وحی آتی تھیں۔ یا تو آنحضور  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مختلف صحابہ کرام سے ان کی کتابت کرواتے تھے اسی لیۓ انھیں کاتبین وحی کہا جاتا ہے ان کے اسماء گرامی حسب ذیل ہیں، نیز انھیں میں سے خطوط وفرامین لکھنے والے بھی ہیں:

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ،
 حضرت عمر بن خطاب، عثمان بن عفان، علی بن ابی طالب، عامر بن فہیرہ، عبداللہ بن ارقم، اُبی بن کعب، ثابت بن قیس بن شماس، خالد بن سعید، حنظلہ بن ربیع، زید بن ثابت، معاویہ بن ابی سفیان، شرجیل بن خسنہ۔ رضی اللہ عنہم۔

*کاتبین وحی جن کو خصوصیت حاصل تھی*

حضرت زید بن حارثہ اور ان کے صاحبزادے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے حددرجہ پیار فرماتے تھے، جب زید بن حارثہ کہیں سفر سے واپس آتے تو فرطِ شوق سے لپک کر گلے لگاتے تھے حضرت اسامہ بن زید کی کسی بات کو رد نہیں کرتے تھے یہ حب الرسول سے مشہور تھے صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین ان سے سفارش کراتے تھے، حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بہت عزیز رکھتے تھے۔ فرمایا، سلمان منا اہل بیت کہ سلمان ہم اہلِ بیت میں سے ہیں۔

حضرت بلال اور حضرت عمار بن یاسر، حضرت ابوذرغفاری، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہم محبوبین مخصوصین میں شمار ہوتے تھے

*حوالہ جات:*
مسلم، بخاری، صحاح ستہ اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اؤل انعام یافتہ مستند کتاب الرحیق المختوم۔ 

*درود شریف*

ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .

ٱللَّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

*الدعاء*
یا اللہ تعالی میں تجھ سے نفع بخش علم، پاک طیب رزق اور ان اعمال کا سوال کرتا ہوں جو تیرے ہاں مقبول ہوں۔

یا اللہ تعالی میں تجھ سے ان نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو نہ تو بدلیں اور نہ ہی زائل ہوں۔ 

یا اللہ میں تجھ سے نفع بخش علم، وسیع رزق اور ہر قسم کی بیماری سے شفاء کا سوال کرتا ہوں۔

اے میرے رب میرے بدن کو عافیت دے، میری سماعت کو عافیت دے۔
میری بصارت کو عافیت دے، میری زبان کو عافیت دے۔ میرے دل کو عافیت دے۔

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333

تبصرے