نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پاک بیویاں اور اولاد
*حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پاک بیویاں اور اولاد*
ِبدھ 20 اکتوبر 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
پیغمبر کی زندگی عام انسانوں کی زندگی سے مختلف ہوتی ہے، ان کا عمل نمونہ ہوتا ہے، اور یہ بات ضروری ہوتی ہے کہ اس کی زندگی کا پورا پورا ریکارڈ امت کے لئے محفوظ ہوجائے، اسی لئے انبیاء کو عام لوگوں کے مقابلہ میں زیادہ بیویاں رکھنے کی اجازت دی جاتی ہے، رسول اللہ ﷺ نے بھی اس خصوصی حکم کے تحت گیارہ نکاح فرمائے، ان میں بعض نکاح ان لوگوں کی قربانی کا حق ادا کرنےکے لئے تھا، جنھوں نے اپنا سب کچھ اسلام کے لئے قربان کردیا تھا، جیسے حضرت ابوبکرصدیق ؓ کی صاحبزادی حضرت عائشہؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی صاحبزادی حضرت حفصہؓ، بعض نکاح آپ ﷺ نے ان خواتین کی دل داری کے لئے فرمایا جنھوں نے اسلام کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا تھا، اور وہ بےسہارا ہوگئی تھیں، جیسے ام حبیبہ ؓ بنت ابی سفیان ؓ جن کے والد مشرکین مکہ کے سردار تھے، بعض نکاح کا مقصد اس قبیلہ کے لوگوں کو اسلام سے مانوس کرنا اور دعوت حق کے قریب کرنا تھا، جیسے حضرت جویریہؓ اور حضرت صفیہؓ اسی طرح حضرت زینب بنت حجشؓ نکاح لے پالک کی قدیم رسم کو ختم کرنے کے لئے ہوا! کیوں کہ ان کے شوہر حضرت زید بن حارثہ ؓ آپ ﷺ کے لے پالک تصور کئے جاتے تھے، اور زمانہ جاہلیت میں لوگ لے پالک کو صلبی بیٹے کا درجہ دیتے ہوئے اس کی طلاق یافتہ بیوی سے نکاح کو حرام سمجھتے تھے۔
آپ ﷺ کو چار صاحبزادیاں اور تین صاحبزادے ہوئے،
*آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صاحبزادوں کے نام یہ ہیں*
⑴ حضرت قاسم رضی اللہ تعالی عنہ
⑵ حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ
⑶ حضرت ابراہیم رضی اللہ تعالی عنہ
*آپکی صاحبزادیوں کے نام یہ ہیں*
⑴ حضرت زینبؓ:
ان کا نکاح حضرت ابوالعاص ؓ سے ہوا۔
⑵ حضرت رقیہؓ:
ان کا نکاح حضرت عثمان غنی ؓ سے ہوا۔
⑶ حضرت ام کلثومؓ:
حضرت رقیہؓ کی وفات کے بعد آپ ﷺ نے ان کو حضرت عثمان غنی ؓ کے نکاح میں دیا، اس لئے حضرت عثمان غنی ؓ "ذوالنورین "(دو نور والے) سے ملقب ہوئے۔
⑷ حضرت فاطمتہ الزہراؓ:
آپ کا نکاح حضرت علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ سے ہوا اور آپ ہی سے حضور ﷺ کی نسل چلی۔
تینوں صاحبزادے بچپن ہی میں فوت ہوگئے، حضرت ابراہیمؓ کے سوا آپ ﷺ کی تمام اولاد حضرت خدیجۃ الکبریٰ کے بطن سے ہیں، حضرت ابراہیم آپ ﷺ کی باندی حضرت ماریہ قبطیہؓ کے بطن سے پیدا ہوئے
آپ ﷺ کو چار صاحبزادیاں اور تین صاحبزادے ہوئے، صاحبزادوں کے نام یہ ہیں:
⑴ حضرت قاسم۔
⑵ حضرت عبداللہ۔
⑶ حضرت ابراہیم۔
صاحبزادیوں کے نام یہ ہیں:
⑴ حضرت زینبؓ: ان کا نکاح حضرت ابوالعاص ؓ سے ہوا۔
⑵ حضرت رقیہؓ: ان کا نکاح حضرت عثمان غنی ؓ سے ہوا۔
⑶ حضرت ام کلثومؓ: حضرت رقیہؓ کی وفات کے بعد آپ ﷺ نے ان کو حضرت عثمان غنی ؓ کے نکاح میں دیا، اس لئے حضرت عثمان غنی ؓ "ذوالنورین "(دو نور والے) سے ملقب ہوئے۔
⑷ حضرت فاطمتہ الزہراؓ: آپ کا نکاح حضرت علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ سے ہوا اور آپ ہی سے حضور ﷺ کی نسل چلی۔
تینوں صاحبزادے بچپن ہی میں فوت ہوگئے، حضرت ابراہیمؓ کے سوا آپ ﷺ کی تمام اولاد حضرت خدیجۃ الکبریٰ کے بطن سے ہیں، حضرت ابراہیم آپ ﷺ کی باندی أ ماریہ قبطیہؓ کے بطن سے پیدا ہوئی۔
*حوالہ جات:*
مسلم، بخاری، صحاح ستہ اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اؤل انعام یافتہ مستند کتاب الرحیق المختوم۔
*درود شریف*
ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .
ٱللَّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
*الدعاء*
یا اللہ تعالی میں تجھ سے ان نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو نہ تو بدلیں اور نہ ہی زائل ہوں۔ یا اللہ میں تجھ سے نفع بخش علم، وسیع رزق اور ہر قسم کی بیماری سے شفاء کا سوال کرتا ہوں۔
یا اللہ تعالی ہمیں بڑھاپے کے خرافات سے بچانا اور خاتمہ بل ایمان فرمانا۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333
تبصرے