نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حلیہ مبارک حصہ دوئم
*حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حلیۃ مبارک*
پیر 18 اکتوبر 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*حلیہ مبارک گذشتہ سے پیوستہ*
8۔ *آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پنڈلی مبارک*
حضرت ابو جحیفۃ رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم باہر نکلے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سفید چمکدار پنڈلیاں دیکھیں۔
( رواہ بخاری)
9۔ *آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بغل مبارک*
حضرت عبداللہ بن مالک بن بجینہ اسدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم جب سجدہ کرتے تو دونوں ہاتھ پیٹ سے الگ رکھتے ہیں حتی کہ ہم آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھتے( رواہ بخاری)
10۔ *آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم علم کے بال مبارک*
حضرت قتادہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں میں نے انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا "رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بال مبارک کیسے تھے؟" انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ نے بتایا نہ زیادہ گھنگریالے نہ سیدھے بلکہ اس کے درمیان تھے اور کانوں اور کندھوں کے درمیان تک تھے ( رواہ مسلم)
11۔ *آپ کے سر اور داڑھی میں سفید والوں کی تعداد*
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سر اور داڑھی میں بیس سے بھی زیادہ بال سفید نہ تھے (رواہ بخاری)
12۔ *آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جسم مبارک کی خوشبو*
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جسم مبارک سے اچھی خوشبو نہ امبر میں محسوس کی، نہ مشک میں، نہ کسی دوسری چیز میں (رواہ مسلم)
13۔ *آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پسینہ مبارک کی خوشبو*
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے اور ہمارے ہاں قیلولہ فرمایا ۔آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو پسینہ آیا میری ماں حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہ ایک شیشی لے کر آئیں اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا پسینہ جمع کرکے اس میں ڈالنے لگیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو جاگ آگئی اور دریافت فرمایا "ام سلیم! یہ کیا کر رہی ہو؟ "میری ماں نے کہا "یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم آپ کا پسینہ جمع کر رہی ہوں تاکہ اسے اپنی خوشبو میں شامل کروں کیوں کہ آپ کا پسینہ مبارک تو بہترین خوشبو ہے (رواہ مسلم)
14۔ *آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ مبارک*
حضرت جریر ی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابو طفیل رضی اللہ تعالی عنہ سے دریافت کیا ۔"کیا تو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تھا؟" اس نے کہا "آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک خوبصورت سفید تھا۔ (رواہ مسلم)
15۔ *مہر نبوت*
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پشت پر کبوتری کے انڈے جیسی مہر دیکھی (رواہ مسلم)
*حوالہ جات:*
مسلم، بخاری، صحاح ستہ اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اؤل انعام یافتہ مستند کتاب الرحیق المختوم۔
*درود شریف*
ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .
ٱللَّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
*الدعاء*
یا اللہ تعالی میں تجھ سے ان نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو نہ تو بدلیں اور نہ ہی زائل ہوں۔ یا اللہ میں تجھ سے نفع بخش علم، وسیع رزق اور ہر قسم کی بیماری سے شفاء کا سوال کرتا ہوں۔
یا اللہ تعالی ہمیں بڑھاپے کے خرافات سے بچانا اور خاتمہ بل ایمان فرمانا۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333
تبصرے