زانی کو سرعام پھانسی کی آئینی ترمیم مسترد

*‏زنا بالجبر کے مجرم کو سر عام  پھانسی دینے کی ترمیم مسترد*


جمعہ 19 نومبر 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

خبر یہ ہے کہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس میں
 
 *‏زنا بالجبر کے مجرم کو سر عام  پھانسی دینے کی ترمیم مسترد*

کر دی گئ ہے مگر افسوس یوں بھی ہے کہ اجلاس میں موجود ذہین و فطین لوگ موجود تھے کسی نے حقیقت کو جاننے اور پرکھنے کی کوشش ہی نہ کی اور اجلاس میں پیش کردہ آئینی ترمیم کی بغیر سوچے سمجھے اور بلا تحقیق مخالفت کر دی اور نتیجہ" بڑی اہم آئینی ترمیم رد کر دی گئ

جبکہ فرمان ربانی ہے کہ

 *اے عقل و دانش والے لوگو! میری آیات پر غور کیوں نہیں کرتے۔*

دوسری جگہ پر فرمان ربانی ہے کہ

 *جب حد مارنے لگو تو لوگوں کی ایک جماعت کو اکٹھی کر لیا کرو تاکہ لوگ عبرت پکڑیں۔(القرآن)*
سورۃ النور آیت نمبر۔2

ہماری حکومت کے اہلکار اب قرآنی آیات کی بھی مخالفت کرنے لگے؟

*افسوس صد افسوس*

سورۃ مائدہ رکوع نمبر 7 ملاحظہ فرمائیں۔

قرآن مجید کے مطابق جو فیصلہ نہ کریں وہی
کافر ہیں
ظالم ہیں
فاسق ہیں

اے عقل و دانش والے لوگو!
اللہ تعالی کی مخالفت تو نہ کرو۔

بس اب خمیازہ بھگتنا۔۔
سورۃ المائدہ آیت نمبر 44، 45، اور آیت نمبر 47 ملاحظہ فرمائیں۔

وَ مَنۡ لَّمۡ یَحۡکُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡکٰفِرُوۡن َ(آیت 44)

ترجمہ:
جو لوگ اللہ کی اتاری ہوئی وحی کے ساتھ فیصلے نہ کریں وہ 
 (پورے اور پختہ)  کافر ہیں(آیت 44)

وَ مَنۡ لَّمۡ یَحۡکُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ 
(آیت۔ 45)

ترجمہ:
 جو لوگ اللہ کے نازل کئے ہوئے کے مطابق حکم  نہ کریں ،  و  ہی لوگ ظالم ہیں(آیت۔45)


 وَ مَنۡ لَّمۡ یَحۡکُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ  الۡفٰسِقُوۡنَ
(آیت۔ 47)

ترجمہ:
اور جو اللہ تعالٰی کے نازل کردہ سے ہی حکم نہ کریں وہ ( بدکار )  فاسق ہیں۔

سعودی عرب میں جب حد ماری جاتی ہے تو جمعہ والے دن نماز جمعہ کے بعد مجمع عام کے سامنے حد ماری جاتی ہے تاکہ لوگ عبرت پکڑیں اور دین اسلام کا منشا بھی یہی ہے تاکہ اس قسم جرائم کی سرکوبی ہو اور لوگ سزا کے ڈر سے اس جرم سے باز آجائیں۔

انھی وجوہات کی بنا پر سعودی معاشرے میں امن و امان ہے۔

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمارے وطن پاکستان میں بھی شرعی قوانیں نافذ کروا دے۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333

تبصرے