بھکاریوں کی بستی میں تعلیم بالغاں ایک انوکھا تجربہ

*بھکاریوں کی بستی میں تعلیم بالغاں، اک انوکھا تجربہ*

*کھوکھرتحفظ ایکشن کمیٹی کے لئے مشعل راہ*

اتوار 28 نومبر 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*بھکاریوں کی بستی میں تعلیم بالغاں اک ذاتی انوکھا تجربہ)*

2017 میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ آف پاکستان NCHD  کے پلیٹ فارم سے میں نے بذات خود اپنے خرچہ پر روشان ہومز سرگودھا کے عقب میں بھکاریوں کی بستی میں ایک تعلیم بالغاں کا اسکول کھولا جس میں تقریبا ً25 مرد و زن اور بچے داخل ہوۓ اور پانچ مہینے تک ہم نے انھیں لکھنا پڑھنا سکھایا اور مسائل دینیہ سے آگہی دی۔ جس کے نتیجہ میں جب ان کی تعلیم مکمل ہوئی تو اکثر مردوں نے بھیک مانگنا چھوڑ کر پٹرول پمپوں پر نوکری شروع کر دی۔

خواتین نے گھروں میں کام کرنا شروع کر دیا اور بچوں نے چوراہوں پر موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ڈیکوریشن کا سامان بیچنا شروع کر دیا اور اس طرح بھیک مانگنے والے اب معاشرے کے فعال رکن بن گۓ اور اپنے اپنے کنبے کے لۓ باعزت روزی کمانے لگے

*اس کارنامے کی رپورٹ NCHD کے پلیٹ فارم سے اس وقت کے صدر پاکستان جناب ممنون حسین صاحب کو* 

*Success Story of Sargodha* 

کے نام سے پیش کی گئ اور صدر پاکستان نے اس کام کو سراھتے ہوۓ حکم صادر کیا کہ ایسے اسکول ملک بھر میں کھولے جائیں اور ان اسکولوں کا نام 

Zero Budget School

رکھا گیا۔

یہ میری زندگی کا انوکھا تجربہ تھا مجھے خوشی ہےکہ میری ادنی سی کاوش NCHD کے تعاون سے کامیاب ہوئی اور ہمارے کام کو بے حد پذیرائی ملی اور ملکی سطح پر اسے سراہا بھی گیا۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ گورنمنٹ ایسے تجربات سے فائدہ اٹھاۓ اور ملک کے مخیر حضرات کے تعاون سے ہر شہر میں اس نظام کو جاری و ساری رکھے۔ اس طرح ایک طرف تو حکومت کا بوجھ ہلکا ہو گا دوسرے طرف ملک میں لٹریسی ریٹ بہتر ہو گا

*الدعاء*
اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ ہمیں وطن عزیز کے ساتھ مخلص بناۓ اور اس کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرماۓ۔ (آمین یا رب العالمین)

انجینئر نذیر ملک
بطحاء ٹیلیکام یونیورسٹی روڈ سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333

تبصرے