مقبولیت دعاء کے جائز واسطے اور وسیلے

*مقبولیت دعاء کے لۓ جائز واسطے اور وسیلے*

منگل 23 نومبر 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

مقبولیت دعاء کے لۓ جائز واسطے اور وسیلے

سب سے پہلے ایک اصول یاد رکھیں کہ جو خود اپنی دعاء کی مقبولیت کا اختیار نهیں رکھتا وه آپ کا مددگار کیسے ھو سکتا ھے؟

جائز وسیلے مندرجہ ذیل ہیں۔

1- الله تعالی کے نیک ناموں کا وسیله (اسم اعظم کا وسیله)

2- اپنے نیک اعمال کا وسیله۔
(بحواله غار والی حدیث)

3- زنده نیک آدمی کا وسیله (بحواله حضرت عباس اور حضرت اویس قرنی والی احادیث)

*انتباه*
باقی سب وسیلے شرک کا راسته کھولتے ھیں اور نا جائز ھیں

دعاؤں کی مقبولیت فقط الله تعالی کے اختیار میں ھے

دعاء الله تعالی سے ڈاریکٹ مانگیں کیونکه وهی نیک و بد سب کا رب ھے

دعاء الله تعالی سے مقبولیت کے یقین کے ساتھ مانگنی چاھیۓ کیونکه وھی سب کی سنتا ھے

*سب سے بڑا وسیله*

الله تعالی کے اسماء حسنه عمل صالح اور دعاء سے بڑھ کر کوئی وسیله نهیں آپ کیسے سوچ سکتے ھیں که آپ الله کے فرمانبردار ھوں اس کے احکام پر عمل کریں اس سے محبت کریں اور وه آپکی نه سنے اور وه آپکو دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے لۓ چھوڑ دے۔ معاذالله اس سوچ کا هونا بھی گناه ھے بس هم سب اپنی بد اعمالیوں اور گناهوں سے بھری زندگی کو چھوڑ کر اس ایک الله کو پکار کر تو دیکھیں؟

*نبی رحمت العالمین نے فرمایا*

جو شخص الله سے دعاء نه مانگے الله اس سے ناراض ھو جاتا ھے (ترمذی)

ارشاد باری تعالی ھے

*کیا الله اپنے بندوں کے لۓ کافی نھیں*

الله تو ھماری شاه رگ سے بھی قریب ھے
ذرا غور کریں۔

*وسیله جنت میں ایک مقام بھی ھے*

نبی کریم نے فرمایا جب موذن کی أذان سنو تو وهی کچھ کہو جو موذن کہتا ھے پھر مجھ پر درود پڑھو کیونکه مجھ پر درود پڑھنے والے پر الله تعالی دس رحمتیں نازل فرماتا ھے اس کے بعد میرے لۓ الله تعالی سے وسیله مانگو، وسیله جنت میں ایک مقام ھے جو جنتیوں میں سے کسی ایک کو دیا جاۓ گا مجھے امید ھے که وه جنتی میں ھی ھوں گا لهذا جو آدمی میرے لۓ وسیله کی دعاء کرے گا اس کے لۓ میری شفاعت واجب هو جاۓ گی (رواه مسلم)

*ایک غلط فهمی کا ازاله*
 وسیله جنت میں بلند ترین درجه کا نام ھے یه وه وسیله قطعی نهیں جو اکثر لوگ سمجھتے ھیں یعنی کسی کے وسیلے، واسطے یا طفیل سے دعاء مانگنا وغیره

*الدعاء*
یا اللہ تعالی میری تمام دعائیں قبول فرماء کیونکہ تیری ذات اقدس ہی سب مخلوقات کی دعائیں قبول کرنے والی ہے۔

آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell: 00923008604333

تبصرے