رشوت لیتے پکڑے گۓ تو رشوت دے کر چھوٹ جائیں گے
*رشوت لیتے پکڑے گۓ تو رشوت دے کر چھوٹ جائیں*
بدھ 29 دسمبر 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
وطن عزیز میں آجکل رشوت اس انتہا پر پہنچ چکی ہے جہاں عوام اسے اب گناہ بھی نہیں سمجھتے جبکہ اس گناہ کے لئے فرمان نبوی ہے کہ رشوت لینے والا اور رشوت دینے والا دونوں جہنم میں جائیں گے مگر پھر بھی لوگ اس گناہ کو گناہ تو کیا، عیب بھی نہیں گردانتے۔
سرکاری دفاتر میں کھلم کھلا رشوت چل رہی ہے حاکم کو بھی پتا ہے اور حکومت بھی جانتی ہے۔ وہ ادارے جنکی ذمہ داری اس حرام کام کو روکنا ہے وہیں پر رشوت سب سے زیادہ ہے۔
*پولیس اور عدالتیں راشیوں کی آماجگاہ ہیں*
افسوس ہے کہ محکمہ تعلیم جیسے کردار بنانے والے ادارے بھی اس غلاظت سے محفوظ نہیں رہے۔
سرکاری اداروں میں نوکری چاہیۓ تو رشوت دیجیۓ، من پسند تبادلہ کروانا ہو تو دو رشوت، امتحان پاس کرنا ہو یا سلیکشن کروانا ہو تو رشوت لائیۓ، بجلی یا گیس کا نیا کنکشن لگوانا ہو تو بس قائد آعظم زندہ باد۔
*پاکستان میں رشوت کامیابی کا آسان زینہ ہے*
کسی پر جھوٹا مقدمہ کرانا ہو یا مقدمے جیتنا مقصود ہو تو رشوت کا سہارا لیجیۓ۔
*مختصر یہ کہ ہر درد کی دوا ہے رشوت رشوت اور رشوت!!!*
اس فیلڈ میں ایسی ایسی ضرب مثل بن گئ ہیں کہ ان کو زبان لانا بھی گناہ اور شرم کا مقام ہے۔
*جتھے پھسو، مینوں دسو*
کرپشن کا کلا قمہ اس ملک سے بہت مشکل ہو گیا ہے رشوت ستانی قوم کی رگوں میں سرایت کر گئ ہے اور یہ کینسر کی طرح پھیلتی جا رہی ہے اس کے روکنے کا بس ایک ہی طریقہ ہے کہ جو پکڑا جاۓ اسے سخت سے سخت سزا دی جاۓ۔
مگر سب سے پہلے افسران بالا ٹھیک ہو جائیں تو بات بنے وگرنہ
۔۔۔
*رشوت لیتے پکڑے گۓ تو رشوت دے کر چھوٹ جائیں*
آییۓ مل کر رشوت کے خلاف جہاد کریں
مگر حکومت ہمیں پرٹیکشن دے وگرنہ ان سانپوں کے بلوں میں ہاتھ ڈالنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
آئیں آج سے ہم عوام یہ تحیہ کریں کہ رشوت نہ دیں گے چاہے کچھ بھی ہو جاۓ۔
دیکھتا ہوں کہ ملک میں رشوت ختم کیوں نہیں ہوتی۔
ایک محب الوطن سینئیر سٹیزن جس کے ہاتھ ابھی صاف ہیں
*الدعاء*
یا اللہ میرے وطن کے حکمرانوں کو ملک و قوم کا مخلص بنا دے اور اتنی فہم و فراست عطا فرما کہ وہ عوام کی بہتری سوچیں بہتری کریں اور قوم کو لوٹنے کی بجائے قوم کو مفاد پہنچائیں۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333
تبصرے