اولاد کی وفات پر صبر کرنے والے کے لئے جنت میں بیعت الحمد کی بشارت

️ *اولاد کی وفات پر صبر کرنے والے کے لئے جنت میں "بیت الحمد" کی بشارت*

پیر 13 دسمبر 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


سیدنا أبو موسیٰ اشعری کہتے ہیں کہ رسول اللهﷺ نے فرمایا: 

جب کسی بندے کا بچہ (اولاد) فوت ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے پوچھتا ہے:

تم نے میرے بندے کے بیٹے کی روح قبض کر لی؟ تو وہ کہتے ہیں:

 ہاں، پھر فرماتا ہے: تم نے اس کے دل کا پھل لے لیا؟

 وہ کہتے ہیں: ہاں۔

 تو اللہ پوچھتا ہے:

 میرے بندے نے کیا کہا؟ وہ کہتے ہیں:

 اس نے تیری حمد بیان کی اور *إنا لله وإنا إليه راجعون* پڑھا تو الله فرماتا ہے: میرے بندے کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دو اور اس کا نام *"بیت الحمد" رکھو۔*
(حوالہ ترمذی حدیث نمبر1021)

فائدہ
سبحان اللہ.
اللہ تعالی کی طرف سے بہترین بدلہ اور فوری انعام کا اعلان۔
یا اللہ تعالی ہمارے دلوں کو تیرے انعامات پر مطمعن کر دے۔

آمین یا رب العالمین
Please Visit us at www.nazirmalik. com
Cell: 00923008604333

تبصرے