کوکھر قوم کے لئے ایک پیغام
السلام علیکم و رحمۃ
میں یہی بات شروع سے کہہ رہا ہوں مگر نہ جانے کیوں اچھے اور قانونی پہلوؤں پر غور نہیں کیا جا رہا۔
ابھی تک ہمارا منشور بھی سامنے نہیں آیا، گروپ کے اغراض و مقاصد واضع تحریر میں موجود نہیں اور قانونی طور گروپ کی رجسٹریشن ابھی تک نہیں ہوئی اور نہ ہی ابھی تک گروپ کی باڈی مکمل ہوئی ہے۔
ابھی تک ہم جہاں سے چلے تھے وہیں ہیں فقط ایک دوسرے کو مبارک باد دینے اور اپنے پیغامات بھیجنے کے ہم نے کوئی پروگریس سامنے نہیں ائی۔
تحصیل اور ضلعی، صوبائی اور ملکی سطح پر باڈیز مکمل کرنی ہیں۔ ممبر شب فارمیٹ مکمل نہیں ہے۔ عہدے بانٹنے کا کوئی معیار نہیں۔ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار لوگوں کو سامنے لایا جاۓ تاکہ ملکی سطح پر معیاری مینیجمنٹ تیار ہو۔ یاد رہے کہ ہمارا گروپ دوسری برادریوں کے لئے مشعل راہ اور سنگ میل ثابت ہو گا۔
آئیں ملکی سطح پر ایک کنونشن کریں اور مل جل کر اپنا اپنے سارے پینڈنگ کام فائنلایز کریں۔
شاید کہ تیرے دل میں اتر جاۓ میری بات۔
خدا آپکا خامی و ناصر ہو۔
مخلص و خادم قوم
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Cell:00923008604333
تبصرے