ہم جنت کے طلب گار ہیں مگر حقدار نہیں
*ہم جنت کے طلبگار ہیں مگر حقدار نہیں*
ہفتہ 25 دسمبر 2021
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
دنیا کا اصول ہے کہ کسی مقام کے حصول کیلئے اس کی قابلیت ہونا ضروری ہے۔ اللہ سبحان تعالی نے جنت کے حصول کیلئے کچھ شرائط رکھی ہیں اگر کوئی مسلمان اپنے اندر وہ خوبیاں پیدا کر لیتا ہے تو جنت کا حقدار ٹھہرے گا
اسکے دو معیار ہیں ایک وہ کام ہیں جن کے کرنے کا اللہ تعالی نے حکم دیا اور وہ کام سرانجام دینے سے آپ جنت کے حقدار بن سکتے ہیں اور کچھ کام ایسے ہیں جن کے چھوڑنے کا اللہ تعالی نے حکم دیا ہے جن کے اجتناب سے آپ جنت کے حقدار بن سکتے اور یہی حکم احادیث اور سنت نبوی الشریف کا بھی ہے۔
یہ امر قابل غور ہے کہ اللہ تعالی نے چھوٹے چھوٹے نیک اعمال کے عوض جنت کی بشارت دی ہے اور جہنم سے خلاصی کا مژدہ سنایا ہے۔
غور طلب بات یہ ہے کہ اللہ تعالی تو ہمیں بخشنے کے بہانے تلاش کر رہے ہیں مگر ہم ہی اپنی کمزوری دیکھا رہے ہیں اور سدھر نہیں رہے۔ زبانی کلامی دعوے تو بہت کرتے ہیں مگر عمل ندارد۔
قرآن مجید فرقان الحمید سورۃ المومنؤن1تا 10
میں اللہ تعالی نے جنتی کی دس خوبیاں بیان کی ہیں
*جنتی کی دس خوبیاں*
اگر آپ یہ دس خوبیاں اپنے اندر آپ پیدا کرلیں، تو جنت فردوس آپکی ہوئی۔
*مومنین کی دس خوبیاں*
1۔ یقیناً ایمان والوں نے فلاح حاصل کر لی۔
2۔ جو اپنی نماز میں خشوع کرتے ہیں۔
3۔ جو لغویات سے منہ موڑ لیتے ہیں۔
4۔ جو زکوۃ ادا کرنے والے ہیں۔
5۔ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔
6۔ بجز اپنی بیویوں اور ملکیت کی لونڈیوں کے یقیناً یہ ملامتیوں میں سے نہیں ہیں۔
7۔ جو اس کے سوا کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کر جانے والے ہیں۔
8۔ جو اپنی امانتوں اور وعدے کی حفاظت کرنے والے ہیں۔
9۔ جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں
10۔ یہی وارث ہیں۔
11۔ جو فردوس کے وارث ہونگے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
ایک حدیث شریف میں روایت ہے کہ رسول اللہ صلعم نے فرمایا کہ جس نے دس مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھی اس کا جنت میں گھر ہوگا۔
لیکن اللہ تعالی کی ندا بھی اس سلسلے میں یاد رہے
*کیا جنت میں ایسے ہی داخل کر دیۓ جاؤ گے اور آزماۓ نہ جاؤ گے(القرآن*
جنت کی امید سب رکھتے ہیں مگر عمل سے غافل۔
نماز پڑھتے نہیں
قرآن پڑھتے نہیں
سچ بولتے نہیں
حلال کھاتے نہیں
خلوتیں پاک رکھتے نہیں
نگاہیں نیچی رکھتے نہیں
شرم گاہوں کی حفاظت کرتے نہیں
اللہ تعالی کے احکام مانتے نہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرتے نہیں
دوسروں کا حق غصب کرتے ہیں۔
ایک بار اپنی سرچ ہسٹری تو چیک کرلیں۔
اور پھر ایمانداری سے بولیں کہ کیا آپ جنت کے حقدار ہیں ہیں؟؟؟
*شفاعت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم*
امت محمدی پر میرے رب کا احسان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم, صاحب شفاعت نبی ہیں مگر ہماری جھولی بھی خالی نہ ہو وگرنہ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کس منہ سے ہم شفاعت کی درخواست کریں گے؟
*الدعاء*
یا اللہ ہم تیرے آخری نبی کی امت ہیں۔اپنےگناہوں کی معافی مانگتے ہیں
یا اللہ ہمیں سچا مومن بنا اور جنت الفردوس کا وارث بنا دے۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333
تبصرے