*مفاتح الغیب یعنی غیب کی کنجیاں

منگل 26 اپریل 2022
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

ارشاد ربانی ہے۔

*اللہ تعالٰی ہی کے پاس ہیں غیب کی کنجیاں ان کو کوئی نہیں جانتا بجز اللہ تعالٰی کے اور وہ تمام چیزوں کو جانتا ہے جو کچھ خشکی میں ہے اور جو کچھ دریاؤں میں ہے اور کوئی پتا نہیں گرتا مگر وہ اس کو بھی جانتا ہے اور کوئی دانا زمین کے تاریک حصوں میں نہیں پڑتا اور نہ کوئی تر اور نہ کوئی خشک چیز گرتی ہے مگر یہ سب کتاب مبین میں ہیں(الانعام)*

*غیب کی پانچ باتیں*

یہ غیب کی وہ کنجیاں ہیں جن کا علم بجز اللہ تعالیٰ کے کسی اور کو نہیں۔ مگر اس کے بعد کہ اللہ اسے علم عطا فرمائے۔ قیامت کے آنے کا صحیح وقت نہ کوئی نبی مرسل جانے نہ کوئی مقرب فرشتہ، اس کا وقت صرف اللہ ہی جانتا ہے اسی طرح بارش کب اور کہاں اور کتنی برسے گی اس کا علم بھی کسی کو نہیں ہاں جب فرشتوں کو حکم ہوتا ہے جو اس پر مقرر ہیں تب وہ جانتے ہیں اور جسے اللہ معلوم کرائے۔ اسی طرح حاملہ کے پیٹ میں کیا ہے؟ اسے بھی صرف اللہ ہی جانتا ہے ہاں جب جناب باری تعالیٰ کی طرف سے فرشتوں کو حکم ہوتا ہے جو اسی کام پر مقرر ہیں تب انہیں پتا چلتا ہے کہ نر ہو گا یا مادہ، لڑکا ہو گا یا لڑکی، نیک ہو گا یا بد؟ اسی طرح کسی کو یہ بھی معلوم نہیں کہ کل وہ کیا کرے گا؟ نہ کسی کو یہ علم ہے کہ وہ کہاں مرے گا؟

اور آیت میں ہے
 «وَعِنْدَهٗ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَآ اِلَّا هُوَ» [6-الانعام:59] ‏‏‏‏ ”

 غیب کی کنجیاں اللہ ہی کے پاس ہیں جنہیں بجز اس کے اور کوئی نہیں جانتا “۔

اور حدیث میں ہے کہ غیب کی کنجیاں یہاں پانچ چیزیں ہیں جن کا بیان آیت
 «‏‏‏‏اِنَّ اللّٰهَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْاَرْحَامِ وَمَا تَدْرِيْ نَفْسٌ مَّاذَا تَكْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِيْ نَفْسٌ بِاَيِّ اَرْضٍ تَمُوْتُ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيْمٌ خَبِيْرٌ» [31-لقمان:34] ‏‏‏‏ میں ہے ۔ [مسند احمد:353/5:صحیح]

*نسخہ کیمیاء*
ایسے لوگ جو دشمنوں کے شر کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کے اندیشوں میں گرفتار ہوں اور خود کو مغلوب اور تنہا و بے یارومددگار سمجھتے ہوں انکے لئے نسخہ کیمیاء

نماز کے بعد سجدہ کی حالت میں یہ دعاء پڑھیں

*رَبَ اَنیِ مَغلْوب فَانتَصِر*

میرے رب! میں بے بس ہوں تو میری مدد فرما۔

ان شاء اللہ آپ کامیاب ہونگے۔

*الدعاء*
اے اللہ تعالی جن لوگوں پر زکواۃ فرض ہے انھیں دل کھول کر زکواۃ ادا کرنے والا بنا دے اور جو ابھی صاحب نصاب نہیں ہیں انھیں جلد صاحب نصاب بنا دے تاکہ دنیا میں کوئی زکواۃ لینے والا نہ رہے۔

آمین یا رب العالمین
 Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333

تبصرے