جنات ہمیں کیوں نظر نہیں آتے

*جنات ہمیں نظر کیوں نہیں آتے؟*

جمعرات 24 مارچ 2022

تحریر و تحقیق:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

 یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ جن اجسام کاسایہ ہوتا ہے انسان انھیں دیکھ سکتا ہے اور چونکہ جنات کو اللہ تعالی نے بن دھویں کی آگ سے پیدا کیا ہے اور اسی لئے جنات کا سایہ نہیں ہوتا اور ہم انھیں دیکھ بھی نہیں سکتے اسی طرح فرشتوں کو اللہ تعالی نے نور سے پیدا کیا اور ان کا بھی کوئی سایہ یا مادی جسم نہیں ہوتا اسی لئے ہم فرشتوں کو بھی دیکھ نہیں سکتے۔

انسانی جسم مٹی سے پیدا کیا گیا ہے اور ہمارا سایہ بھی ہوتا ہے اور اسی لۓ ہم انسانوں اور دوسری مرعی مخلوقات کو دیکھ بھی سکتے ہیں۔

انسان اللہ تعالی کی بہترین تخلیق ہے یعنی  Best and supeproduct of Allah AlmIghty

لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم

انسان کو ہم نے بہترین صورت میں پیدا کیا(القرآن)

یہی وجہ ہے کہ انسان کو  اشرف المخلوقات کے درجہ پر فائز کیا گیا ہے۔

فرشتوں سے بہتر ہے انسان بننا

مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ

المختصر!
اس ساری کائنات کو اللہ تعالی نے انسان کے لئے مسخر کیا ہے تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھا سکے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس ساری کائنات کو اللہ تعالی نے بنایا، سجایا, چرند پرند، جمادات نباتات ،حشرات کو انسان سے پہلے پیدا کیا، یعنی زمین کو پہلے انسان کے لئے سجایا اور اس زمین کو انسان کے بسنے کے لئے بہترین جاۓ قرار بنایا اور پھر انسان کو پیدا فرمایا۔

یعنی انسان کے زندہ رہنے اور پنپنے کے لئے جن جن ضروریات زندگی اور سہولیات کی ضرورت تھی وہ مہیا کرکے انسان کو زمین پر لا بسایا گیا۔
اور یہی تخلیق کائنات کا مقصد تھا۔

مذید معلومات کے لئے میرے بلاگ پر میرا مضمون " تخلیق کائنات اور انسانی ارتقاء ملاحظہ فرمائیں
Please visit
www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333

تبصرے