متقین کی صفات

*متقین کی صفات*

بدھ 24 اپریل 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

اللہ سبحانہ وتعالی نے سورۃ الذرایات میں متقین کی صفات بیان کیں ہیں اور ان میں قیام اللیل کو بھی ذکر فرمایا ہے، اور یہ بیان کیا ہے کہ ایسی صفات کے مالک لوگ وسیع جنات کے مالک بنے اور انہیں اس کی نعمتیں حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئي۔

فرمان باری تعالی ہے :

بلاشبہ متقی لوگ بہشتوں اور چشموں میں ہوں گے، ان کے رب نے انہيں جوکچھ عطا فرمایا ہے اسے حاصل کررہے ہونگے وہ تو اس سے پہلے ہی نیکوکار تھے ، اوروہ رات کوبہت ہی کم سویا کرتے تھے ، اورسحری کے وقت استغفار کیا کرتے تھے
(الذاریات 15 - 18)

اور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بہت سی احادیث میں قیام اللیل پر ابھارا اوراس کی ترغیب دلائي ہے جن میں سے چند ایک ذیل میں ذکر کی جاتی ہیں :

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

فرض نماز کے بعد سب سے افضل رات کی نماز ہے( صحیح مسلم 1163

اورایک حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ اس طرح فرمایا :

تم رات کا قیام ضرور کیا کرو ، اس لیے کہ تم سے پہلے صالح لوگوں کی یہی عادت تھی ، اوریہ تمہارے رب کے قرب کا باعث بھی ہے ، اور گناہوں ومعاصی کوختم کرنے والا ہے ، اورگناہوں سے منع کرنے والا ہے
(سنن ترمذی 3549)

*نوٹ:*
یاد رہے کہ نبی کریم اپنی نماز تہجد یکمشت ادا نہیں ادا نہ فرماتے تھے بلکہ کچھ نوافل پڑھتے اور پھر آرام فرماتے اور کچھ دیر بعد پھر اٹھتے اور پھر چند رکعت پڑھ لیتے اور اس طرح سے مختلف وقفوں میں اپنی مطلوبہ نماز تہجد پوری فرما لیتے تھے

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمارے روزے قبول فرما۔ ہماری نمازیں قبول فرما، ہمیں نماز تہجد پڑھنے کی توفیق عطا فرما اور ہماری طرف سے ہماری عبادات کو قبول۔

یا اللہ تیرے اور تیرے نبی کے سبھی احکامات تیرے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنتوں کے مطابق ادا کرنے کی توفیق عطا فرماء 

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:0092300860 4333 

تبصرے