یقینا نماز برائی اور بے حیائی کے کاموں سے روکتی ہے

*یقینا نماز برائي اور بے حیائي کے کاموں سے روکتی ہے (القرآن)*


پیر 04 اپریل 2022
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


اللہ تعالی کا فرمان ہے :
یقینا نماز برائي اور بے حیائي کے کاموں سے روکتی ہے ۔

اورعمرو بن مرۃ الجھنی رضي اللہ تعالی عنہ سےروایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قضا‏عۃ قبیلے کا ایک شخص آيا اورکہنے لگا :

مجھے بتائيں کہ اگر میں گواہی دوں کے اللہ تعالی کے علاوہ کوئي معبود برحق نہيں اور یقینا آپ اللہ تعالی کے رسول ہيں ، اور پانچوں نمازوں کی ادائيگي کروں، اور رمضان کے مہینہ کے روزے رکھوں اور قیام کروں، اور ذکواۃ ادا کروں تو مجھے کیا ملے گا ؟

نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے :

جوشخص بھی ایسے اعمال کرتا ہوا فوت ہوجائے وہ صدیقین اورشھداء کے ساتھ ہوگا (صحیح ابن خزيمۃ)

اورایک حديث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کچھ اس طرح ہے
جو شخص بھی دس آيات کے ساتھ قیام کرے وہ غافل لوگوں میں نہیں لکھا جائے گا، اورجس نے ایک سوآیات پڑھ کرقیام کیا وہ قانتین میں لکھا جائے گا اورجس نے ایک ہزار آيات پڑھ کر قیام کیا اسے مقنطرین میں لکھا جائے گا۔(سنن ابوداود 1398)

*الدعاء*

یا اللہ ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمیں بخش دے۔

یا اللہ بغیر حساب کتاب کے جنت میں داخل فرما۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333

تبصرے