دین دنیا کی بھلائیاں
دین دنیا کی بھلائیاں
اتوار 10 اپریل 2022
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔ اول گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا
(بخاری)
*ہر طرح کی پریشانیوں سے حفاظت*
سیدنا عبد الله بن خبیب رضي الله تعالیٰ عنه کہتے ہیں کہ *رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا*
*« قل هو الله أحد (سورة الاخلاص)
اور معوذتین (سورة الفلق اور سورة الناس)
تین مرتبہ صبح کے وقت،
اور تین مرتبہ شام کے وقت کہہ لیا کرو تو یہ تمہیں(ہر طرح کی پریشانیوں سے بچاؤ کے لیے) کافی ہوں گی
(سنن أبي داؤد،حدیث نمبر 5082)
*کامیاب ہوگیا وہ شخص!*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
کامیاب ہو گیا وہ شخص
جس کو اسلام کی ہدایت نصیب ہوئی، اور ضرورت کے مطابق روزی ملی،
اور اس نے اس پر قناعت کی۔
(سنــن ابــن ماجہ 4138
*رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا*
جو شخص خیر(یعنی کسی اچھی بات) کی طرف رہنمائی کرتا ہے
تو اسے اتنا ہی اجر ملتا ہے جتنا اچھا کام کرنے والے کو ملتا ہے۔
(مسلم، 1893)
*روزہ رکھ کر جھوٹ بولنا؟*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اگر کوئی شخص جھوٹ ''بولنا اور دغا بازی کرنا (روزے رکھ کر بھی) نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے(بخاری-1903
*رمضان اور قرآن!*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب لوگوں سے زیادہ جواد (سخی) تھے اور رمضان میں (دوسرے اوقات کے مقابلہ میں جب) جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتے بہت ہی زیادہ جود و کرم فرماتے۔ جبرائیل علیہ السلام رمضان کی ہر رات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ قرآن کا دورہ کرتے، غرض نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو بھلائی پہنچانے میں بارش لانے والی ہوا سے بھی زیادہ جود و کرم فرمایا کرتے تھے۔
صحیح بخاری -6
*الدعاء*
یا اللہ تعالی مجھے برائی اور رزق کی تنگی سے بچا اور نیک بنا اور میرے روزے، نمازیں، زکواۃ، صدقات اور دیگر نیک اعمال قبول فرما۔ دنیا اور آخرت میں کامیابیاں اور اپنی خاص رحمت سے مجھے جنت الفردوس عنایت فرمانا۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333
تبصرے