جب حد مارنے لگو تو ایک جماعت کو اکھٹا کر لیا کرو
*جب حد مارنے لگو تو لوگوں کی ایک جماعت کو اکٹھا کر لیا کرو تاکه لوگ عبرت پکڑیں(القرآن)*
پیر 20 جون 2023
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
وطن عزیز میں مروجه نظام عدل کی خامیںاں جرم اور مجرم کو شه دیتی ھیں. تھانے کامنحنی نظام، وکلا کی چلاکیاں, گواھوں کا عدم تحفظ، قانونی بھول بھلیاں، جھوٹی گواھیاں، ججوں کی مجبوریاں، رشوتوں اور شفارشوں کے جال، سزاؤں پر بروقت عمل نه ھونا، حصول انصاف میں غیر ضروری تاخیر، اسلامی سزاؤں کے نفاز میں رکاوٹ اور جدت پسند سیاسی جماعتوں کا شرعی سزاؤں سے انحرف، معاشرے کے غیر
اسلامی
رویه، ھمارے نظام انصاف کی ناکامی کے اھم اسباب ھیں۔
ھمارے فرسوده نظام انصاف کو تبدیل نه کرنے کا اھم سبب یه ھے که ھمارے حکمران اور خود ھمارے معاشرے کے اکثر لوگ
بدنیت ھیں اور ھم عوام الناس خود بھی نھیں چاھتے که وطن عزیز میں شرعی نظام کا نفاذ ھو کیونک ھم مجرمانه ذھن رکھتے ھیں اور ھمیں ڈر لگتا ھے که اگر سرسری شرعی عدالتیں قائم ھو جاتی ھیں تو بیس فی صد مجرموں کی گردنے ماری جائیں گی پندره فیصد کے ھاتھ گٹیں گے بیس فیصد کو کوڑے مارے جائیں گے تیس فیصد کی جائداد ضبط اور پندره فیصد مجرم جیلوں میں چکی پیس رھے ھونگے اور ان سزا یافته مجرموں کی زندگی بھر گواھی قبول نه کی جا سکے گی. اس طرح اس شتر بےمھار معاشرے کا گند صاف ھو جاۓ گا اور هر طرف امن و شانتی ھوگی،
ملکی ترقی ھوگی انصاف کا بول بالا اور گندے انڈوں کا منه کالا.
حکم ربانی ھے که
جب حد مارنے لگو تو لوگوں کی ایک جماعت کو اکٹھا کر لیا کرو تاکه لوگ عبرت پکڑیں(القرآن).
زرا غور کیجیۓ که ایک مجرم نے دس لوگ قتل کۓ اور یه پکڑا بھی گیا مان لیتے ھیں اسے سزاۓ موت بھی ھوگئ اسے پھانسی بھی چڑھا دیاگیا تو کیا اسکےاس جرم کی سزا پوری ھوگئ؟؟؟
یه تو فقط ایک قتل کی سزا ھے باقی نو کی سزا کهاں گئ ؟؟
بھائیوں دنیاوی سزائیں تو معاشرے کو جرموں سے پاک کرنے کی سعی ھے صحیع اور حقیقی انصاف تو یوم حساب کو ھی ھوگا وھاں نه تو جھوٹے گواه ھونگے نه ھی کوئ کسی کا کوئ وکیل ھو گا اور ذره ذره کا انصاف ھو گا
ڈرو اس وقت سے، اور اپنے آپ کو سیدھا کر لو....
پھر نه کهنا که خبر نه ھوئی وگرنه الله تعالی کو یه حق حاصل ھے کی تمھاری جگه دوسرے لوگ لے آۓ.
*الدعاَء*
اے الله ھمیں ایسا بنا دے جیسا تو چاھتا ھے اور ھم تجھے پسند آ جائیں.
یا الله تعالی ھمیں کتاب و سنت کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنےکی توفیق عطا فرما.
یا رب العالمین پاکستان میں عوام بے بس اور مجبور ہیں تو اپنی طرف ایسے حکمران ہم پر مسلط فرما جو وطن عزیز میں کتاب سنت کا نظام عدل زبردستی نافذ کردیں۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell: 00923008604333
تبصرے