پیغام قرآن
*پیغام قرآن*
جمعرات 16 جون 2022
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
برادران اسلام
قرآن مجید کا پیغام مکمل اور واضع ہے بس آپ اس پیغام کی اہمیت کو سمجھیں اور اس پر من وعن نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے طریقہ کے مطابق اس پر عمل کریں اور قرآن مجید فرقان حمید کو اپنے آپ پر مکمل نافذ فرمائیں جیسے نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم چلتے پھرتے قرآن تھے
ذرا غور فرمائیں honesty
کا آپ اردو میں کیا ترجمہ فرمائیں گے؟
*ایماندار*
اور یاد رہے کہ دوسرے مذاہب کے لوگ غیر مسلم ضرور ہیں لیکن اگر یہ کلمہ پڑھ لیں تو یہ بہترین مسلمان ہونگے کیونکہ اسلام کی سب معاشرتی خوبیاں ان میں اتم موجود ہیں
مگر
مگر
مگر
اگر ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا کلمہ چھوڑ دیں تو ہم بد ترین کافر ہوں گے کیونکہ اسلام کا پیغام ہنوز ہمارے دلوں میں اترا ہی نہیں۔
مجھے کہنے میں عار نہیں کہ ہم ابھی بھی نو مسلم ہیں ہمارے آباو اجداد چند صدیاں پہلے تک ہندو تھے یا سکھ تھے اور آج بھی ہمارے اندر کا ہندو مرا نہیں اور جب تک ہم اسلام میں پورے کے پورے داخل نہ ہونگے ہم کامیاب نہ ہونگے۔
اللہ تعالی کا حکم ہے کہ اے ایمان والو اسلام میں پورے کے پورے داخل ہو جاو(القرآن)
There is no partially islam.
یعنی ایسا نہیں ہے کہ دین اسلام کی جو باتیں ہمیں آسان لگیں ان پر تو ہم عمل کریں گے اور جہاں ہمیں وضوء کرنا پڑے ان کا سوال ہم سے نہ کیا جائے
*واہ جی واہ تیرا من پسند اسلام*
واضع ہو کہ دنیا میں اگر تم اللہ تعالٰی کی بات نہ مانو گے تو اللہ تعالی بھی آخرت میں اپنی مرضی کا فیصلہ نافذ فرمائے گا
یا اللہ تعالی میرا حساب آسان لینا۔
وما علينا الا البلاغ المبين
الداعی الی الخیر
انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
00923008604333
تبصرے