سنہ دو ہجری کے اہم واقعات

*سنہ دو ہجری میں رونما ہونے والے سیرت النبی صلی  اللہ  علیہ  والہ وسلم کے اہم واقعات*

پیر 13 جون 2022
انجینیئر  نذیر ملک سرگودھا

دین اسلام میں سنہ دو ہجری کی بہت اہمیت ہے کیونکہ یہ سال تاریخ اسلام میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے

*درجن بھر اہم امور کی ابتداء  اسی سال ہوئی تھی۔*

1۔ مسلمانوں پر جہاد فرض ہوا۔

2۔  15 رجب کو مسجد اقصی کی بجائے بیت اللہ کی جانب رخ کرکے نماز پڑھنے کا حکم ہوا۔

3۔ رمضان کے روزوں، زکوۃ، صدقہ فطر اور عیدین کی نمازیں فرض ہوئیں۔

4۔ غزوہ بدر بروز جمعہ 17 رمضان المبارک کو ہوا اس میں مسلمانوں کی تعداد 313 جبکہ کفار کی تعداد ایک ہزار تھی 14 صحابہ کرام شہید ہوئے جبکہ کفار کے 70 افراد قتل ہوئے جن میں ابوجہل اور امیہ بن خلف قریش کے دو بڑے سردار بھی شامل تھے۔

5- عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہ کی پیدائش ہوئی یہ مدینہ میں پیدا ہونے والے پہلے بچے ہیں۔

6۔ غزوہ بنی قینقاع میں پیش آیا پندرہ دن محاصرہ کے بعد بنی قینقاع کو مدینہ سے جلا وطن کردیا گیا۔

7۔ حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہا کا نکاح حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوا۔

8۔ حضرت رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا کا وصال ہوا( جو حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کی زوجہ تھیں)۔

9۔ گستاخ رسول ابو عفک یہودی اور عصماء یہودیہ کو قتل کیا گیا۔

*حوالہ جات:*
مسلم، بخاری، صحاح ستہ اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اؤل انعام یافتہ مستند کتاب الرحیق المختوم۔

 Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell: 00923008604333

تبصرے