آئیس کا نشہ
*اپنی ہونہار اولاد کو آئیس کے خطرناک نشہ سے بچائیں*
منگل 13 ستمبر 2022
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*آئس نشہ کیا ہے؟*
*کیوں کیا جاتا ہے؟*
*کون سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے*
آئس نشہ پاکستانی تعلیمی اداروں میں خوفناک حد تک اس کے استعمال میں اضافہ ھوتا جا رھا ھے
آئیس نشہ یا کرسٹل میتھ ایک مخصوص وقت کیلئے جسم کو جگانے والی ایکٹو کرنے والا ایک کیمیکل ہے۔ ایک وقت میں لی جانے والی اسکی مقدار یعنی چائے یا کافی کی طاقت کو 1000 میں ضرب دیا جائے تو کچھ حد تک آئس نشے کے زہریلے اثر کو محسوس کیا جا سکتا ھے ۔
*آئس نشہ کیا ہے؟*
آئس نشہ ایک میتھ ایمفٹامین یا ایفیڈرین نامی کیمیکل سے تیار کی جاتی ہے ایفیڈرین پیناڈول ، پیراسٹامول ، ویکس اور نزلہ زکام کی ادوایات میں استعمال کی جاتی ہے ایک تو براہ راست ایفیڈرین یا میتھ ایمفٹامین حاصل کرنا یا پھر آئس یا کرسٹل میتھ کیلئے استعمال کرنا ۔یہ باریک شیشے عموما بلب کے شیشے سے گزار کر حرارت دی اور لی جاتی ہے جو سونگھنے اور سانس کے ذریعے استعمال کی جاتی ہے
انجکشن کی صورت میں بھی لگائی جاتی ہے
یہ چونکہ ایک کیمیکل سے تیار کی جانے والی ڈرگ ہے جو باآسانی کہیں بھی تیار کی جا سکتی ہے کیونکہ ہیروئین ، افیون ، چرس وغیرہ جو کاشت سے لیکر اسمگلنگ تک مشکل اور دشوار مراحل سے گزر کر استعمال کرنے والے تک پہنچتی ہیں جبکہ یہ زہر آسانی سے کہیں بھی مل جاتا ھے لیکن بے حد نفسیاتی بیماریوں کا سبب بھی بنتا ھے کیونکہ یہ نشہ غیر قدرتی طاقت کو پیدا کرتا ھے جس سے نیند کا سسٹم مردہ ھو جاتا ھے سوچ ، یادداشت کی خرابی اور دماغی مسائل بہت تیزی سے نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں ۔
*استعمال کا مقصد :-*
اعصابی نظام سنٹرل نروس سسٹم کو کچھ وقت کیلئے حد سے زیادہ ایکٹو کر دیتا ہے دماغ میں موجود کرنٹ کے لیول کو بڑھا دیتا ھے جس کی بدولت ایک نشہ کرنے والا 24 سے 48 گھنٹے تک باآسانی جاگ سکتا ہے نشے کی حالت میں نیند بالکل نہیں آتی اور کچھ گھنٹوں کیلئے دماغ بہت زیادہ تیزی سے کام کرنا شروع کردیتا ہے کیونکہ یہ زہر نیورانز کو overactive کر دیتا ھے ۔
*نشئ کی علامات*
زیادہ دیر تک کچھ نہ کھانا ، بہت زیادہ پرامید رہنا ، تیزی سے بولنا ، یادداشت کا کچھ دیر کیلئے تیز ھو جانا ، جلدی جلدی سبق یاد ھونا ، مباشرت کے ٹائم کو مصنوعی طور پر بڑھانا ، خود کو دوسرے سے پرفیکٹ اور ذہین سمجھنا ، بہت سخت کام کرنے کے بعد بھی تھکاوٹ محسوس نہ ھونا ، گیمز میں پھرتی دکھانے کیلئے بھی اس زہر کا استعمال کیا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ یہ سب نشے کے بعد کی حالتوں میں سے ایک حالت ھے جس کو دیکھ کر نوجوان لڑکے لڑکیاں خود کو ٹارزن کی اولاد سمجھنے لگتے ہیں لیکن پریشانی اس بات کی ھے کہ یہ نشہ ایسے لوگ زیادہ کر رھے ہیں جو کالج یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں میں اعلی تعلیم حاصل کر رھے ہیں اس بات کی پرواہ کئے بغیر کہ یہ نشہ کچھ گھنٹوں کے لئے تو اُنکو اُنکی من چاہی دنیا میں لے جاتا ھے لیکن اس نشے کے بعد کے نقصانات پر اس اعلی تعلیم یافتہ طبقے کی اعلی تعلیم نے کوئی نظر نہیں ڈالی۔
*نشئ کی علامات*
زیادہ دیر تک کچھ نہ کھانا ، بہت زیادہ پرامید رہنا ، تیزی سے بولنا ، یادداشت کا کچھ دیر کیلئے تیز ھو جانا ، جلدی جلدی سبق یاد ھونا ، مباشرت کے ٹائم کو مصنوعی طور پر بڑھانا ، خود کو دوسرے سے پرفیکٹ اور ذہین سمجھنا ، بہت سخت کام کرنے کے بعد بھی تھکاوٹ محسوس نہ ھونا ، گیمز میں پھرتی دکھانے کیلئے بھی اس زہر کا استعمال کیا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ یہ سب نشے کے بعد کی حالتوں میں سے ایک حالت ھے جس کو دیکھ کر نوجوان لڑکے لڑکیاں خود کو ٹارزن کی اولاد سمجھنے لگتے ہیں لیکن پریشانی اس بات کی ھے کہ یہ نشہ ایسے لوگ زیادہ کر رھے ہیں جو کالج یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں میں اعلی تعلیم حاصل کر رھے ہیں اس بات کی پرواہ کئے بغیر کہ یہ نشہ کچھ گھنٹوں کے لئے تو اُنکو اُنکی من چاہی دنیا میں لے جاتا ھے لیکن اس نشے کے بعد کے نقصانات پر اس اعلی تعلیم یافتہ طبقے کی اعلی تعلیم نے کوئی نظر نہیں ڈالی ، مطلب ھماری اگلی پڑھی لکھی جاہل نسل خود کو نشے کی خرافات میں ڈال کر اپنا مستقبل سنوارنے کی ناکام کوششوں میں ھے شائد کچھ گھنٹوں کی ملنے والی خوشی نے انکو اپنے تاریک مستقبل کی روشنی کو بھانپنے سے روک دیا ..
*نشے کے جسم پر منفی اثرات:-*
1۔ اعصابی نظام میں موجود پیغام رساں ایجنٹ نیورون کا خاتمہ یا ان کی تعداد اور نیچرل سسٹم کو خطرناک حد تک کم یا غیر معمولی لیول تک پہنچانا ۔2- The Hippocampus damage
پرانی باتوں یا چیزوں کی یاداشت ختم اور نئی چیزوں کو سیکھنے کے عمل کو متاثر کرنا شورٹ ٹرم میموری کارڈ کرپٹ ھو جاتا ھے ۔
3- The Ctriatum damage
جسمانی حرکات کے جاننے کے عمل کو تباہ کر دیتا ھے ۔
4- Prefrontal cortex damage
یہ ایک حساس حصہ ہے جو پیچیدہ مسائل حل کرنے اور توجہ حاصل کرنا اس کا کام ہے اس سسٹم کی تباہی شروع ھو جاتی ھے ۔
*نشے سے پیدا ھونے والی نفسیاتی بیماریاں*
*وہم کی بیماری*
ایک بات کو بار بار دہرانا
کسی کام یا بات پہ توجہ نہ دے پانا۔
*حافظہ تباہ ہونا۔*
*فیصلہ کرنے کی اہلیت کھو دینا*
*وزن میں بہت زیادہ کمی*
*خود کی ذات پہ اور دوسروں پر تشدد کرنا*
*قدرتی نیند کا ختم ھو جانا*
ظاہری شکل اور کارکردگی میں اضافہ کرنے والی دوائیں اور نشہ جسم میں ہارمونز کی معمول کی پیداوار میں رکاوٹ ڈالتے ہیں ، جس سے جسم کا بیشتر قدرتی نظام کام کرنا بند کر دیتا ھے اور جسم میں ایسی تبدیلیاں پیدا ھونا شروع ھو جاتی ہیں جن کا دوبارہ قدرتی موڈ پہ واپس آنا بے حد مشکل ھو جاتا ھے بلکہ نا ممکن ھوتا ھے ۔ ان تبدیلیوں میں سب سے خطرناک مردوں میں بانجھ پن اور خصیوں کے سکڑنے کے ساتھ ساتھ جسمانی بالوں کی نشوونما اور خواتین میں مردانہ طرز کا گنجا پن ماہواری میں مختلف اقسام کی دشواری شامل ہیں ، پینک اٹیک پرنا ۔ اسکے ساتھ ساتھ قدرتی سیکس کی لذت جسم کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ جاتی ھے جب تک نشہ نہیں تب تک مزہ نہیں ۔
پاکستان کے اندر اس لعنت میں تقریبا 20 سے 25 فیصد یونیورسٹیوں کالجز اور سکولز کے طلباء و طالبات مبتلا ہیں جن میں لڑکیوں کی خاصی تعداد شامل ہیں
صرف پشاور کے اندر تقریبا 20 ہزار لوگ آئس نشے میں مبتلا ہو چکے ہیں
آئس نشے کے کاروبار میں ایک پورا مافیا ملوث ہے جو کچھ مقدار افغانستان اور ایران سے اسمگل کر رہے ہیں جو زیادہ تر ایکسپائر شدہ ڈرگز کی صورت میں ہے
پاکستان کے تعلیمی اداروں کے اندر نشےکی بڑھتی ہوئی شرح کی بدولت حکومت نے تعلیمی اداروں کے اندر بچوں کا آئس یا ڈرگز ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس ادارے کے بچے اس لعنت میں پائے گئے ان کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ یہ اعلان سنا تو تھا مگر ابھی تک سوچ کی حد تک ہی محفوظ کر دیا گیا ھے ۔
علاج کے لئے آن لائن سروسز موجود ہیں ہپنو تھراپی اور این ایل پی سمارٹ تھراپیز کی مدد سے بغیر دوائی انجکشن کے اس زہر کے خلاف ذہن میں نفرت بھر دی جاتی ھے الحمدللہ ۔ نشے کیلئے دل میں نفرت پیدا کرنے سے ہی نشئی نشے سے دور رہتا ھے ورنہ زور زبردستی کتنے دن نشے سے دور رکھ سکتی ھے نشہ عشق ھے اس عشق کو دل سے دور کرنا پرتا ھے ورنہ خطرہ ہمیشہ سر پہ منڈلاتا رہتا ھے۔
*انتباہ*
ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں خصوصا" کالج اور یونیورسٹی کے طلبا، طالبات اور پرو فیسر حضرات کے والدین اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں وگرنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کی پڑھی لکھی اور ہونہار اولاد کو گرہن لگ جائے اور خاص طور پر ان کی بروقت شادی کا بندوبست کریں اور نماز کی تلقین کرتے رہیں کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ نماز برائی اور بے حیائی سے روکتی ہے۔
وَمَا عَلَيْنَآ إِلَّا ٱلْبَلَٰغُ ٱلْمُبِينُ
*الدعاَء*
یا اللہ کریم ہمیں اور ہماری اولاد کو ہر قسم کی برائیوں سے بچا اور ہر قسم کے نشے کی لت سے محفوظ فرما۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333
تبصرے