جنازہ کے حق میں اک مفید دعاء

*نماز جنازہ میں میت کے حق میں ایک مفید دعاء*

بدھ 31 اگست 2022
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنازہ پر نماز پڑھی اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاء میں سے یہ لفظ یاد رکھے۔

«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلاً خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ أَوْ مِنْ عَذَابِ النَّارِ»

ترجمہ
”یا اللہ! بخش اس کو اور رحم کر اور تندرستی دے اس کو، اور معاف کر اس کو، اور اپنی عنایت سے میزبانی کر اس کی، اس کا گھر (قبر) کشادہ کر، اور اس کو پانی اور برف اور اولوں سے دھو دے، اور اس کو گناہوں سے صاف کر دے، جیسے سفید کپڑا میل سے صاف ہو جاتا ہے اور اس کو اس گھر کے بدلے اس سے بہتر گھر دے، اور اس کے لوگوں سے بہتر لوگ دے اور اس کی بیوی سے بہتر بیوی دے، اور جنت میں لے جا اور عذاب قبر سے بچا۔“

یہاں تک کہ میں نے آرزو کی کہ یہ مردہ میں ہوتا۔(رواہ مسلم 11203 - 2232)

یاد رہے کہ ہمارے ہاں نماز جنازہ کی مروجہِ دعاء میں میت کے لئے فقط ایک جملہ کی دعاء ہے۔

(اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلی َمَيِّتِنَا)

باقی نماز میں ہم اپنے زندوں کے لئے دعاء مانگتے ہیں مگر جس کی نماز جنازہ پڑھی جا رہی ہے اسکے حق میں بس واجبی سی دعاء کرتے ہیں۔

ہمارے جنازہ پڑھانے والوں کو نماز جنازہ میں یہ دعاء دینی چاہیۓ کیونکہ یہ بھی مسنون دعاء ہے اور میت کے حق میں زیادہ مفید ہے اور میت کا زندوں پر یہ آخری حق ہے۔

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہم تیری بخشش کے طلبگار ہیں۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at
www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333

تبصرے