ڈارون کا نظریہ ارتقاء

*چارلس ڈارون اور ارتقاء کائنات*

اتوار 25 ستمبر 2022
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 

آپ کو ایک ایسے سائنس دان کی زندگی کے حالات بتاتے ہیں جس نے زمین پر زندگی کے متعلق جستجو کی اور جانداروں کے ارتقا کو جاننے کی کوشش کی۔ اٹھارویں صدی کے آخری نصف دور میں لچ فیلڈ نامی ایک مقام پر ایک ڈاکٹر رہتا تھا جس کا نام اراسمس ڈارون تھا۔ اس کی قابلیت کی وجہ سے اس کی شہرت اتنی زیادہ تھی کہ انگلستان کے بادشاہ جارج سوم نے اسے لندن آنے کی دعوت دی تھی، لیکن اراسمس ڈارون لچ فیلڈ ہی میں خوش تھا جہاں اس نے ایک باغ لگا رکھا تھا۔ ڈاکٹری کے علاوہ اسے قدرتی مناظر، شاعری اور فلسفے سے بھی لگاؤ تھا۔ اس زمانے کے تمام سائنس دان اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ دنیا کا ہر جان دار شروع سے اسی حالت میں تھا جس میں وہ اب موجود ہے۔

میں اس نے ایک ایسی کتاب شائع کی جس نے اس کے نام کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا۔ اس کا نام اصل الانواع (اوریجن آف سپیشیز) ہے۔ اس کتاب کی بارہ سو جلدیں پہلے ہی دن فروخت ہو گئیں۔ 19 اپریل 1882ء کو اس عظیم سائنس دان کا انتقال ہو گیا۔ اس کے نظریات سے اختلاف ہو سکتا ہے ،لیکن اس نے جو شمع اپنی محنت اور جستجو سے روشن کی تھی وہ ابھی تک جل رہی ہے۔
Please visit us at www.nazirmalik.com 
Cell:00923008604333

تبصرے