پنجاب میں آتشبازی پر پابندی

*لاہور: پنجاب حکومت نے شادی بیاہ میں ون ڈش کی پابندی کے آرڈیننس کو اسمبلی سے منظور کرواکر باقاعدہ قانونی شکل دے دی ہے جس کے تحت گانے بجانے اور آتش بازی پر بھی مکمل پابندی ہوگی*

14 اپریل 2016

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے شادی بیاہ میں ون ڈش کی پابندی کے آرڈیننس کو اسمبلی سے منظور کرواکر باقاعدہ قانونی شکل دے دی۔ اس قانون کی روشنی میں مایوں کی رسم، مہندی کی تقریب، نکاح، بارات اور ولیمہ کے پروگراموں میں ون ڈش کی پابندی ہوگی۔

شادی آرڈیننس کے مطابق کسی قسم کی نمود نمائش کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ شادی بیاہ والے گھر میں گانا بجانا اور ڈانس پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ نئے قانون کے تحت شادی بیاہ کے موقع پر آتش بازی پر بھی مکمل پابندی ہوگی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو ایک ماہ جیل جانا ہوگا جب کہ 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا

https://www.google.com/url?sa=t&source=web&rct=j&url=https://www.express.pk/story/491467/%3Famp%3D1&ved=2ahUKEwiKz_nD9Yf6AhX5VfEDHXK0CPwQFnoECAYQAQ&usg=AOvVaw23IUPgvC2uXu_hgdVhazQP

تبصرے