نواز شریف / ن لیگ پاور شو
میں انتقام لینے نہیں آیا نہ اس کا قائل ہوں بدلے کو رد کرتا ہوں نہ مخالفین کو للکارتا ہوں نہ کسی کا نام لیتا ہوں ہم نے اور اداروں نے مل کر کام کر کے ملک کو ترقی دینی ہے
مجھے ملک سے حکومت سے نکالا گیا ظلم کیا گیا اس پر میرا دل دکھی ہے اتنے سال باہر رہا زخموں سے چور ہے خواہش ہے ملک اور عوام خوشحال ہو ہمارا بیانیہ میٹرو و موٹروے اور لاہور اورینج ٹرین ہے اور ملکی ترقی تھی
میں آپ کو جگانے آیا ہوں ملکر ملک کو آگے بڑھانا ہے مگر میرے پیچھے 4 سال حکومت کرنے والوں نے انہوں نے ملک کو لوٹ کھایا اور اسے 100 سال پیچھے لے گئے
پھر کوشش ہو گی کہ ملک کو ترقی کی منازل طے کراؤں میں ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں
روٹی بجلی گیس پانی سستا کروں یہ سب جون مہنگا کر گیا ہے لوٹ کے کون کھا گیا ہے
ملک بار بار حادثوں کا شکار ہو رہا ہے
میں نے آپ نے ایک نیا سفر شروع کرنا ہے جوش سے
4 سال بعد بھی میرا جوش وخروش جذبہ جوان ہے اور یہ کم نہیں ہوا
ہمیں فیصلہ کرنا ہے ڈبل سپیڈ سے آگے بڑھ کے کشکول توڑ کے ملک کواپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ہو گا بے روزگاری غربت مہنگائ کا خاتمہ کرنا ہے ہمسائیوں سے تعلقات استوار کرنے ہوں گے لڑائ نہیں کریں گے سب کے ساتھ (انڈیا) سے بھی تعلقات بڑھائیں گے مگر کشمیر کی آزادی کے لیئے تدبیر سے آگے بڑھیں گے ہم نے مشرقی پاکستان کھو دیا وہ بنگلہ دیش ہم سے آگے ہے
اب ہم نے ملک کے فیصلہ کرنا ہے کہ اس ملک سے کھلواڑ نہیں کرنا میں صبر میں ہوں کوئ ایسی بات نہیں کی جو نہیں کرنی تھی
اللہ فلسطین کی مدد کرے ہم سب ملکر اسے ظلم سے بچائیں یہ انسانیت سے ظلم ہے ہم اس ظلم کو رد کرتے ہیں دنیا انصاف سے کام کے لے فلسطین کا باعزت حل نکالا جائے اس کا حق کسی اور کو دینا ہم اور پاکستان قبول نہیں کریں گے
میں گالی کا جواب گالی سے نہیں دوں گا جس نے ہم پہ ظلم کیا برداشت کر لیا ہے صبر کر لیا ہے
ہم اخراجات کم کریں گے اداروں کو ترقی دینی ہے ذراعت کو آگے بڑھانا ہے ملک کو آئ ٹی پاور بنائیں گے
صبح شام اللہ کی تسبیح کریں سوبار درود شریف پڑھیں میں دکھاوے کی تسبیح نہیں پڑھتا بغل میں چھری منہ میں رام رام نہیں کرتا میں اسوقت پڑھتا ہوں جب کوئ نہیں دیکھتا اللہ سے لو لگائیں اللہ سے دعا مانگیں وہ منہ مانگا دے گا
انہوں نے آخر میں عوام کو دلی دعائیں دیں اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ گایا
تبصرے