حجاج اکرام سے اہم گذارشات
*حجاج اکرام سے اہم گذارشات*
منگل 22 اپریل 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
برادران اسلام
اللہ تعالی نے آپ کو اپنے در پر بلایا ہے یہ آپ کے لئے بہت بڑی سعادت ہے اور یہ آپکی خوش قسمتی ہے کہ آپ حجاج مقدسہ میں ضیوف الرحمان ہیں اور اس رب کائنات نے آپ کو اپنے گھر پر بلایا ہے تاکہ وہ آپ کو اپنے انعامات سے نوازے۔
آپ حرمین الشریفین میں مختصر سے وقت کے لئے جا رہے ہیں اس لئے اپنا وقت سیر سپاٹے، سلفیاں بنانے اور عیاشیوں میں نہ ضائع کرنا۔ عزیز و اقارب آپ کو جانتے ہیں کہ آپ حج بیت اللہ کے لئے حرمین الشریفین جا رہے ہیں۔
اصولی طور پر حرم شریف میں فوٹو گرافی بھی ایک دکھاوا ہے جو کہ گناہ ہے اور دکھاوے کی حد میں آتا ہے جو کہ بذات خود ایک گناہ ہے۔
فرمان نبوی الشریف ہے کہ اگر کسی نے دکھاوے کے لئے اپنے سجدہ کو ذرا لمبا کر لیا تو یہ بھی شرک ہو جاتا ہے
جس مقصد کے لئے آپ نے یہ سفر کیا ہے اور اللہ تعالی نے آپ کو بلایا ہے اس مقصد کو اہمیت دیں وقت ضائع نہ کریں زندگی کے ان لمحات کو سنہرا بنائیں۔ آپ زیادہ سے زیادہ اپنی نمازیں حرم میں پڑھیں ہوٹل میں یا اپنے محلے کی مسجد میں ہرگز نہ پڑھیں کیونکہ محلے کی مسجد کا حرم والا ثواب قطعا" نہیں ہے محلے کی مسجد محلے والوں کے لئے ہے جو ہمیشہ وہاں رہتے ہیں۔ آپ تو زندگی میں پہلی بار حرمین الشریفین گئے ہیں لہذا اپنے وقت کو قیمتی بنائیں۔ بلکہ نماز تہجد حرم الشریف میں ادا کریں اور یہ حاجی پر حرم کا حق ہے
*ایک اہم گذارش اور مشورہ*
خواتین و حضرات جب حج کے بعد اپنے وطن واپس آئیں تو پانچ چیزیں تحفتہ" حرمین سے اپنے ساتھ ضرور لائیں۔
مردوں کے لئے شرعی داڑھی(پوری لمبائی کیونکہ شرعا" داڑی کاٹنا مردوں کے لئے حرام ہے مٹھی بھر ڈاڑھی سنت نہیں)
نماز تہجد
ایمانداری
سچی زبان
نیک اعمال والی باقی زندگی
اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ اللہ تعالی آپکا حج و عمرہ اور دیگر عبادات قبول و منظور فرمائے اور بار بار آپکو زیارت الحرمین کا موقع عطا فرمائے
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333
حجاج اکرام سے اہم گذارشات
تبصرے