حقیقی کامیابی

*حقیقی کامیابی*

*بدھ 12 جون 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

تمام مسائل کا مکمل حل اور عقائد و اعمال کی درستگی کا واحد ذریعہ قرآن و حدیث پر غور و فکر اور تحقیقی عمل پر ہے

عقل و فکر سے کام نہ لینے والوں کے بارے میں قرآن کا فیصلہ۔

1- اور کہیں گے کاش ہم سنتے اور عقل سے کام لیتے تو آج بھڑکتی ہوئی آگ کے سزاواروں میں شامل نہ ہوتے (سورۃ الملک

2- یقینا" خدا کے نزدیک بدترین قسم کے جانور وہ بہرے اور گونگے لوگ ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے(سورۃ الانفال)

3- اور اللہ کا طریقہ ہے کہ جو لوگ عقل سے کام نہیں لیتے ان پر گندگی ڈال دیتا ہے (سورۃ یونس)

4- یہ لوگ قرآن میں غور و فکر نہیں کرتے۔ کیا ان کے دلوں پر تالے لگے ہوۓ ہیں(سورۃ محمد)

5- اور پیغمبر کہیں گے اے پرور دیگار میری قوم نے قرآن کو چھوڑ رکھا تھا (سورۃ الفرقان)

6۔ ارشاد نبوی ہے
دین میں گھڑی بھر کا غور و فکر ساٹھ سال کی عبادت سے افضل ہے(ابن حبان)

قرآن میں غور نہ کرنا اور  سوچ کر نہ پڑھنا یہ بھی قرآن مجید کا چھوڑ دینا ہی ہے

قرآن حکیم کا انداز بیان۔

@-اے ایمان والو میری آیات پر غور کیوں نہیں کرتے

*رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا*

جو شخص خیر(یعنی کسی اچھی بات) کی طرف رہنمائی کرتا ہے
تو اسے اتنا ہی اجر ملتا ہے جتنا اچھا کام کرنے والے کو ملتا ہے(مسلم)

*دین دنیا کی بھلائیاں*

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔ اول گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا(بخاری)

*ہر طرح کی پریشانیوں سے حفاظت*

سیدنا عبد الله بن خبیب رضي الله تعالیٰ عنه کہتے ہیں کہ *رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا*

« قل هو الله أحد (سورة الاخلاص) 
اور معوذتین (سورة الفلق اور سورة الناس) 
تین مرتبہ صبح کے وقت،
اور تین مرتبہ شام کے وقت کہہ لیا کرو تو یہ تمہیں(ہر طرح کی پریشانیوں سے بچاؤ کے لیے) کافی ہوں گی
(سنن أبي داؤد،حدیث نمبر 5082)

*کامیاب ہوگیا وہ شخص!*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: 

کامیاب ہو گیا وہ شخص
جس کو اسلام کی ہدایت نصیب ہوئی، اور ضرورت کے مطابق روزی ملی، 
اور اس نے اس پر قناعت کی۔
(سنــن ابــن ماجہ 4138

*الدعاء*
یا اللہ تعالی  ہم تیرے شکر گزار بندے ہیں تو ہماری راہنمائی فرما۔اور ہمیں بخش دے۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333

تبصرے