دھوکے باز متوجہ ہوں (اضافی)
*دھوکے باز متوجہ ہوں*
جمعہ 23 اگست 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*حدیث نبوی ﷺ*
*نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد پاک کا مفہوم:*
*قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ پہلوں اور پچھلوں کو جمع کرے گا تو ہر دھوکہ باز کے لیے بطور علامت ایک جھنڈا بلند کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ یہ فلاں بن فلاں کے دھوکے کی علامت ہے۔*
*مسند احمد:13088*
ایک دوسری حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دھوکہ دینے والا ہم میں سے نہیں۔
*تفسیر*
نبی پاک کا یہ فرمانا کہ دھوکے باز ہم میں سے نھیں۔ حضرات یہ بہت بڑی وعید ہے۔ آسان الفاظ میں آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم دھوکے باز کو اپنی امت سے خارج کر رہے ہیں۔
سوچتا ہوں دھوکے باز کی عبادات کس کھاتے میں جائیں گی جبکہ یہ تو امت سے ہی خارج ٹھرا۔
*اے دھوکے بازو*
اللہ تعالی کے نبی تو آپ کو اپنا ہی نہیں مانتے۔
اس نبی رحمت کے در کے دھتکارے ہوے کہاں جائیں گے؟
دھوکے بازو ابھی وقت باقی ہے دھوکہ دینے سے توبہ کر لو وگرنہ آخرت میں تمہارہ برا حشر ہونے والا ہے۔
*اے دھوکے باز*
اپنے مرنے سے قبل دھوکے سے کمایا ہوا مال جس کا تھا اسے واپس لوٹا دو بصورت دیگر قیامت کے روز سخت عذاب بھگتنے کے لئے تیار رہو۔
فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے
یاد رکھو دنیا میں لوٹا ہوا مال واپس کرنا آسان ہے مگر آخرت میں بھگتا بہت مشکل ہے۔
*الدعاء*
یا ہمارے رب ہمیں معاف فرما دے اور ہم ہر اس عمل سے تیری پناہ چاہتے جس پر آپ کے نبی نے فرمایا ہے کہ وہ ہم میں نہیں۔
یا اللہ تعالی مجھ سے انجانے میں جتنی خطائیں سرزد ہو گئی ہیں میں ان سب کی معافی کا طلبگار ہوں اور جتنے دھوکے مجھ سے اس گناہ کہ اہمیت کو نہ جانتے ہوئے سرزد ہو گئے ہیں یا اللہ تعالی ان کی معافی کا تو ذمہ دار بن جا اور مجھے اس گناہ اور دیگر سرزد ہونے والےگناہوں سے مجھے پاک کر دے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ یہ گناہ نہ کروں گا۔
یا اللہ تعالی تو معاف فرمانے والا ہے معافی کو پسند کرتا ہے لہٰذا مجھے معاف کر دے۔
أَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّيْ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَّأَتُوْبُ إِلَيْهِ
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333
تبصرے