آج کے دن کی آخری ساعتیں

*آج کے دن کی آخری ساعتیں*

ہفتہ 24 اگست 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 

صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے اسی طرح زندگی تمام ہوتی ہے

آج بھی سورج ڈوب رہا ہے اور زندگی کا ایک دن کم ہو کر کل ہو چلا ہے اور اسی طرح زندگی تمام ہو جائے گی
سوچنا یہ ہے کہ کیا یہ زندگی ہم نے اپنی مرضی سے گزاری یا اللہ تعالی  کی مرضی سے بسر کی؟

جو ایام آپ نے اپنی مرضی سے حیوانوں کی طرح گزارے انکا حساب سخت ہوگا اور جو ایام اپنے رب کے احکامات کو مانتے ہوئے گزارے وہ تو سراسر کامیابی اورکامرانی ہے۔

ذرا اپنے بیتے ہوئے شب و روز پر پر نظر اٹھا کر دیکھئے کہ اس زندگی میں آپ نے کیا کمایا، کیا خرچ کیا اور آخرت کے لئے کیا بچایا۔
جو کچھ آج کیا وہی ساری عمر عادتا" کرتے رہے ہو۔

اب ذرا اپنے اعمال پر غور فرما لیجیئے کیا آپ کے یہ سب اعمال اللہ تعالی کے احکام کے مطابق بسر کئے ہیں اور یہ سب اعمال نبی کریم کی سنت کے مطابق سر انجام دیئے ہیں یا اپنی مرضی سے سر انجام دیئے ہیں۔

یاد رہے کہ وہی عمل صالح اللہ تعالی کے ہاں قبول ہونگے جو اللہ تعالی  کے احکامات کے مطابق اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کے مطابق ہونگے کیونکہ اللہ تعالی  کے ہاں بس یہی معیار مقبولیت اعمال ہے اس کے علاوہ کسی کی اطباع میں کئے گئے سب اعمال رد کر دیئے جا ییں گے۔

سورہ النساء  آیت 59 میں فرمان ربانی ہے
اطاعت کرو اللہ کی اور اسکے رسول کی اور جو لوگ تم پر حاکم مقرر کئے گئے۔
حاکم وقت کا حکم بھی اس وقت تک مانا جائے گا جب تک وہ احکام ربانی کی رو گردانی کا حکم نہ دے۔ 

زندگی کی حقیقی کامیابی قرآن ور سنت کی اطباع میں ہے

*الدعا*
اے ہمارے ربّ ! ہم سے مؤاخذہ نہ فرمانا۔ اگر ہم بھول جائیں یا ہم سے خطا ہوجائے اور اے ہمارے رب ! ہم پر ویسا بوجھ نہ ڈال جیسا تو نے ان لوگوں پر ڈالا تھا جو ہم سے پہلے تھے اور اے ہمارے رب ! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈالنا جس کی ہم میں طاقت نہ ہو اور ہم سے درگزر فرماتا رہ ! اور ہمیں بخشتا رہ ! اور ہم پر رحم فرما تو ہمارا مولا ہے پس ہماری مدد فرما کافروں کے مقابلے میں۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com 
Cell:00923008604333

تبصرے