قبروں کو سجدہ کرنا

قبروں کو سجدہ کرنا

پیر 02 ستمبر 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 

اسلام میں اللہ کے سوا کسی کے لیے اپنا ماتھا ٹیکنا جائز نہیں ہے، مسجود ومعبود ہونے کے لائق صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے، قبر پر سجدہ کرنے والے عموماً بد عقیدہ ہوتے ہیں وہ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ہم جو کچھ بھی خواجہ سے (مثلاً) مانگیں گے ہم کو مل جائے گا انھیں حاجت روا اور مشکل کشا تصور کرتے ہیں۔ یوں کہئے انھیں بھی خدا کا درجہ دیتے ہیں، ایسے لوگوں کا سجدہ تو شرک کے ہی مشابہ ہے۔ اور جو لوگ یہ عقیدہ فاسدہ نہیں رکھتے محض احتراماً جھکتے ہیں یہ گناہ کی بات ہے۔ پچھلے انبیائے کرام کے زمانہ کی مثال دینا درست نہیں کیونکہ ہماری شریعت نے آکر پچھلی تمام شریعتوں کو منسوخ کردیا ہے۔

الدعاء 
یا اللہ دور حاضر کے شرک و بدعات سے بچا.

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333

تبصرے