غیر اخلاقی سیاسی وطیرے

*کچھ انہونی غیر اخلاقی سیاسی حرکتیں اور قومی وطیرے*

بدھ 25 ستمبر 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 

سوشل میڈیا پر آجکل سیاسی جماعتوں کے متوالوں نے ایک طوفان بدتمیزی و بد تہذیبی مچا رکھا ہے وہ کسی زاویے سے بھی مہذب قوموں کا وتیرہ نہیں ہو سکتا۔

جہلا تو جہلا بڑے پڑھے لکھے لوگ اخلاق سے گری ہوئی ایسی حرکتیں کر رہے ہیں کہ دیکھ کر شرم آتی ہے کہ یہ وہ سیاسی یوتھ ہے جو وطن میں تبدیلی لائیں گے اور ملک کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔

جو خود ساختہ تصاویر میڈیا پر عام کی جا رہی ہیں وہ اتنی فحش اور اخلاق سے گری ہوئی ہیں کہ بچوں کے سامنے انھیں دیکھایا بھی نہیں جا سکتا۔

ہم کون سے مسلمان ہیں جو برائی کو برائی نہیں سمجھتے اور گناہ بے لذت سے اپنے اپنے نامہ اعمال کو سجا کر ایسے خوش ہوتے ہیں کہ شاید یہ تو پیدا ہی سیاسی جماعتوں کے جھوٹے سچے کردار کو آئیڈیل بنانے اور ایجنڈے کو اپنے لئے آخرت کا ٹھکانا سمجھتے ہیں

سیاسی جماعتوں سے وابستگی ان کا حق ہے مگر دوسری جماعتوں کی لیڈر خواتین کی نا زیبا تصاویر اپنے گنڈا سیرت کرداروں سے گلے میں بانہیں ڈال کر مصنوعی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کو اپنی سیاسی کامیابی سمجھتے ہیں۔ اگر ان کی ماں بہنوں کی ایسی بیہودہ تصاویر کو وائرل کیا جائے تو آگ بگولہ ہو جائیں گے اور مرنے مارنے پر تیار ہو جائیں گے
ایسے گروہ اکثر پلاننگ ہیں۔

لوگو سمجھنے کی کوشش کرو اور اپنے نامہ اعمال کو دوسروں کی بابت کیوں گندہ کرتے ہو۔ آخرت میں کوئی سیاسی جماعت نہ ہو گی اور نہ ہی کوئی جھڑانے والا ہو گا بس جہنم کا داروغہ ہو گا اور وہ کسی بھی سیاسی جماعت کا نہ ہو گا۔

ان سیاست دانوں نے اور نا عاقبت اندیش پارٹی ورکرز نے ملک کی اکانومی، کاروبار اور اخلاقیات کو تباہ کر دیا ہے

حکومت وقت سے گذارش ہے کہ ان مجرموں کے گرد دائرہ تنگ کریں اور ان کو اور ان کے سہولت کاروں کو ایسی کرار واقعی سزا دو کہ لوگ سعودی عرب کی سزاؤں کو بھول جائیں۔

آپ کے سامنے اسرائیل نے ترقی کی اور دشمنوں کے گھروں میں پڑے پیجر پھاڑ دیئے اور انھیں بم بنا ڈالا اور تم ہو کہ اچھے بھلے انسانوں کی تصویریں بگاڑ رہے ہو۔

یہودی ترقی کر رہا ہے اور تم کیسے مسلمان ہو جو اپنے ہی وطن کو تباہ و برباد کرنے کے درپے ہو۔

اگر تم میں ایمان کا ذرہ بھر بھی قطرہ باقی ہے تو اپنی قابلیت کو ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرو وگرنہ خاموش رہو اور اپنی عاقبت کی فکر کرو۔

یا اللہ میری قوم کے نوجوانوں اور عوام اور سیاست دانوں کو ملک کا خیر خواہ بنا دے۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell:00923008604333

تبصرے