نماز جنازہ پڑھنے والوں کی وجہ سے میت کی مغفرت
*نمازہ جنازہ پڑھنے والوں کی وجہ سے میت کی مغفرت*
بدھ 04 ستمبر 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
احادیث مبارکہ میں نمازہ جنازہ پڑھنے والوں کی وجہ سے میت کی مغفرت، اور میت کی وجہ سےجنازہ پڑھنے والوں کی مغفرت کے متعلق الگ الگ روایات ہیں ،غالب گمان یہ ہے کہ سوال میں جس حدیث کا ذکر ہے، وہ ان دونوں قسم کی روایات کا مجموعہ ہے؛ کیوں کہ بعینہ ان الفاظ کے ساتھ کوئی حدیث ،احادیثِ مبارکہ کی کتب میں نہیں مل سکی۔
۱- جنازہ پڑھنے والوں کی وجہ سےمیت کی مغفرت :
صحیح مسلم كی حدیث میں ہے کہ جس میت پر مسلمانوں کی سولوگوں کی جماعت نے نمازہ جنازہ پڑھی،اوروہ سب کے سب اس کے لیے شفاعت کے طلب گار ہوں ،تو اس میت کے حق میں ان کی شفاعت ضرور قبول کی جاتی ہے۔
سنن ابوداؤدکی ایک حدیث مبارک میں ہے کہ جس میت کے جنازہ میں چالیس ايسےلوگ شریک ہو جائیں، جو الله كے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے،تو ان کی شفاعت ضرور قبول کی جاتی ہے ۔
ابو داؤد کی دوسری روایت میں ہےکہ جس میت کے جنازہ میں تین صفیں ہو جائیں ،تو اس میت کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔
۲- میت کی وجہ سے جنازہ میں شریک لوگوں کی مغفرت :
ایک روایت میں ہےکہ مؤمن کا سب سے پہلا تحفہ یہ ہے کہ اس کے جنازہ کے لیے نکلنے والوں كی مغفرت کر دی جائے۔
ایک روایت میں ہے کہ مؤمن بندے کو قیامت کے دن سب سے پہلے جو بدلہ دیاجائے گا، وہ یہ ہے کہ جب اس کی وفات ہوتو اس کے جنازہ کے پیچھے چلنے والے تمام لوگوں کی مغفرت کر دی جائے
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333
تبصرے